پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئل انڈیا لمیٹڈ کے دوسری سہ ماہی کے نتائج میں ، فرم کے کل کاروبار یعنی ٹرن اوور اور ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع پی اے ٹی میں اضافہ درج ہواہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 NOV 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،10نومبر:پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  کے تحت  آئل انڈیا نے 10نومبر ، 2021 کو منعقدہ اپنی 526ویں بورڈ میٹنگ میں مالی سال 22-2021کی دوسری  سہ ماہی کے نتائج کو منظوری  دے دی ہے ۔ مالی سال 22-2021کی دوسری سہ ماہی اورنصف سال کے نتائج کی تفصیلات  درج  ذیل ہیں :

نمایاں خصوصیات

* آئل  انڈیا لمیٹڈ کے 30ستمبر  ، 2021 کو ختم ہوئے نصف سال کا مجموعی ٹرن اوور (کل کاروبار ) بڑھ کر گذشتہ سال کی اسی مدت کے  مقابلے 13456 کروڑروپے اورٹیکس کی ادائیگی  کے بعد منافع (پی اے ٹی ) بڑھ کر 2668.93کروڑروپے ہوگیاہے ۔

* کمپنی کا سال 22-2021 کی دوسری سہ ماہی میں ٹیکس کی ادائیگی  کے بعد منافع (پی اے ٹی ) 504.46 کروڑروپے درج ہوا جب کہ سال 21-2020کی دوسری  سہ ماہی میں  یہ  238.95 کروڑروپے رہاتھا۔

30ستمبر ، 2021 کو ختم ہوئے نصف سال میں ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع (پی اے ٹی ) 1012.40 کروڑ روپے کا رہاجب کہ 30ستمبر ، 2020 کو ختم ہوئے نصف سال میں 9.66کروڑروپے کانقصان ہواتھا۔

*سال 22-2021 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے یعنی سود ، ٹیکس ، فرسودگی اورآمیزش سے پہلے کی  آمدنی 1280.99 کروڑ  روپے ہے جب کہ   سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی میں  یہ 848.48 کروڑروپے رہی تھی ، 30ستمبر ، 2021 کو ختم ہوئے نصف سال کے لئے ای بی آئی ٹی ڈی اے ، 2577.91 کروڑروپے ہے جبکہ 30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئے نصف سال   کے لئے یہ 1176.24 کروڑروپے درج ہوئی تھی۔

*ای پی ایس یعنی فی حصص آمدنی ، سال 22-2021 کی دوسری  سہ ماہی میں بڑھ کر 4.65روپے فی حصص  ہوئی ہے جب کہ سال 21-2020 میں یہ 2.20 روپے  فی حصص تھی ۔ 30ستمبر  2021 کو ختم ہوئے نصف سال کے لئے ای پی ایس 9.34 روپے فی حصص ہے ،جبکہ  30ستمبر ، 2020 کو ختم ہوئے نصف سال میں یہ 0.09 روپے فی حصص  درج ہوئی تھی ۔

*آئل انڈیا لمیٹڈ کے بورڈ نے سال 22-2021 کے لئے 3.50 روپے فی حصص  عبوری ڈویڈینڈ (منافع ) دینے کی سفارش کی ہے ۔

*سال 22-2021 کی دوسری سہ ماہی کے لئے خام تیل کی اوسط  قیمت 71.35 امریکی ڈالرز بی بی ایل رہی  جبکہ سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی کے لئے  یہ 42.75 امریکی ڈالرز فی بی بی ایل درج ہوئی تھی اس طرح اس میں  66.90  فیصدکااضافہ درج ہواہے ۔

30ستمبر ، 2021 کو ختم ہوئے نصف سال کے لئے خام تیل کی اوسط قیمت 69.28 امریکی ڈالرز فی بی بی ایل ہے جب کہ 30 ستمبر ، 2020 کو ختم ہوئے نصف سال کے لئے  یہ 36.48 ڈالرز فی بی بی ایل درج ہوئی تھی ۔ اس طرح رواں سال میں 89.91 فیصد تک کااضافہ درج ہواہے ۔

*سال 22-2021 کی دوسری  سہ ماہی میں ، سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے خام تیل کی پیداوار میں 1.78 فیصد کا اضافہ ہواہے جب کہ قدرتی گیس کی پیداوار میں 26.38  فیصد کا اضافہ درج ہواہے ۔

****************

ش ح۔ع م۔ ع آ 

U. NO. 12740


(ریلیز آئی ڈی: 1770924) وزیٹر کاؤنٹر : 181
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी