محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر منظم شعبے کے تین کروڑ سے زائد محنت کشوں نے ای- شرم پورٹل پر اپنا اندراج کرایا


چیف لیبر کمشنر (سینٹرل) نے محنت کشوں کی تعلیم اور ترقی کا قومی بورڈ کی 177ویں گورننگ ادارے کی میٹنگ میں شرکت کی

سلیبی (ڈائل) کے بندوبست اور ہوائی اڈے کے ملازمین کی یونین کی نمائندگی میں، اُن کے کانٹریکٹ پر رکھے گئے ملازمین کے درمیان معاہدہ نامہ پر دستخط کئے گئے

Posted On: 08 OCT 2021 8:13PM by PIB Delhi

 

محنت اور روز گار  کے مرکزی وزیر  جناب بھوپندر یادو نے آج  ایک ٹوئیٹ پیغام میں یہ جانکاری دی کہ ملک بھر میں  تین کروڑ سے زیادہ افراد نے  ای- شرم پورٹل پر  اپنا اندراج  کرایا ہے، جو ملک میں غیر منظم محنت کشوں کا پہلا  قومی ڈاٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو ) ہے۔

اس سے قبل  آج  وزارت کے تحت  ایک خود مختار ادارہ  دتّو پنت ٹھینگڑی قومی محنت کشوں کی تعلیم اور ترقی  کے بورڈ  کی  177  ویں  گورننگ ادارے کی میٹنگ اور  78  ویں سالانہ  عام اجلاس  کا  حیدر آباد میں انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت چیف  لیبر کمشنر  (مرکزی)، بھارت سرکار، جناب  ڈی  پی ایس نیگی  کے ساتھ  بورڈ کے چیئر مین جناب  برجیش اُپادھیائے نے کی۔ اس دوران متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

غیر منظم  محنت کشوں کو ایک الگ  شناخت اور  رتبہ  فراہم  کرنے والے  ای- پورٹل کے بارے میں  معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب  نیگی نے کہا کہ پہلے  کووڈ – 19  وبا کے دوران  ہمارے پاس  غیر منظم محنت کشوں کو  فائدہ پہنچانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا لیکن اب  ای – شرم کارڈ ملک بھر میں سرکاری فائدہ حاصل کرنے کے لئے ایک واحد  کارڈ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ’ایک  ملک ، ایک کارڈ‘ ہوگا۔ انہوں نے بورڈ سے ای – شر م پورٹل پر اندراج کے بارے میں تفصیلات شامل کرنے اور  ملک بھر میں  غیر منظم  محنت کشوں کو پورٹل پر اندراج  کرانے کے فوائد کی تشہیر کرنے کو بھی  کہا۔

ایک دیگر اہم  پیش رفت  میں  1019 کانٹریکٹ پر  رکھے  گئے  محنت کشوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے  سلیبی (ڈائل)  کے بندو بست  اور اُن کے کانٹریکٹ ملازمین  کے درمیان دہلی میں ایک معاہدہ نامہ پر دستخط کئے گئے ۔ محنت کشوں کی نمائندگی  ایئر پورٹ کے ملازمین کی یونین نے کی۔ ہر  ملازم کو  58،400  روپے  ملیں گے اور  اس سال ملازمین کے درمیان کُل  60841600 روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح۔ ق ر

12744U-


(Release ID: 1770916) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi , Marathi