وزارت دفاع
بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ، ای این سی کے الوداعی دورے پر
Posted On:
10 NOV 2021 7:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/نومبر2021 ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) یعنی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نے 10 نومبر 2021 کو فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، وائس ایڈمیرل اَجیندر بہادر سنگھ، افسران، جہازرانوں اور این این سی کے دفاعی سویلینس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور نیول ڈاکیارڈ میں ’اسمرن استھل‘ میموریل میں بحریہ کے اس عملہ کو خراج عقیدت پیش کیا جس نے ملک کے تئیں اپنا فرض نبھاتے ہوئے اعلیٰ ترین قربانی پیش کی۔ سی این ایس منگل کے روز مشرقی بحری کمان (ای این سی) کے دو روزہ الوداعی دورے پر وشاکھاپٹنم پہنچے۔ ای این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈ اِن چیف وائس ایڈمیرل اجیندر بہادر سنگھ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ایڈمیرل کرم بیر سنگھ چار دہائی سے زیادہ پر محیط ممتاز خدمات کے بعد 30 نومبر 2021 کو بحریہ سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا کے الیومنائی ہیں۔ جولائی 1980 میں بھارتی بحریہ میں شامل ہونے والے کرم بیر سنگھ کو 1981 میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر پرواز ملی اور انھوں نے چیتک اور کاموو ہیلی کاپٹروں پر بڑے پیمانے پر پرواز کی۔ وہ ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج، ویلنگٹن، کالج آف نیول وار فیئر، ممبئی کے گریجویٹ ہیں اور دونوں اداروں میں ڈائریکٹنگ اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
اکتالیس برسوں پر محیط اپنے کریئر کے دوران ایڈمیرل کے بی سنگھ نے تقریباً 12 سال وشاکھاپٹنم میں گزارے، جس میں آئی این اے ایس کے ساتھ کاموو ہیلی کاپٹروں کو اڑانا، انڈین کوسٹ گارڈ شپ چاند بی بی، گائیڈیڈ میزائل شکن رانا کی کمان شامل ہے۔ وہ بھارتی بحریہ کے 24ویں سربراہ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے 31 اکتوبر 2017 سے 31 مئی 2019 تک چیف آف اسٹاف اور ای این سی کے سی اِن سی رہے۔
ویسٹرن سی بورڈ میں دیگر اہم تقرریوں میں میزائل کورویٹ آئی این ایس وجے دُرگ، گائیڈیڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس دہلی کی کمان شامل ہے۔ انھوں نے ویسٹرن فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
فلیگ رینک پر پرموشن کے دوران انھیں ای این سی کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا۔ ان کی دیگر اہم فلیگ تقرریوں میں جزائر انڈمان و نیکوبار میں ٹرائی- سروسیز یونیفائیڈ کمانڈ کا چیف آف اسٹاف اور فلیگ آفیسر کمانڈنگ مہاراشٹر اینڈ گجرات نیول ایریا (ایف او ایم اے جی) شامل ہیں۔ وائس ایڈمیرل کے رینک میں وہ ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹ سی برڈ، کروار میں بحریہ کے ایکسپنسیو اور ماڈرن بیس کے بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی کے انچارج رہے۔ انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹرس منسٹری آف ڈیفنس (نیوی) میں ایڈمیرل موصوف ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف، وائس چیف آف نیول اسٹاف اور بعد میں ای این سی کے ایف او سی – اِن – سی رہے۔
گزشتہ ڈھائی برسوں کے درمیان سی این ایس کی حیثیت سے ایڈمیرل کے بی سنگھ نے ’کمبیٹ ریڈی، کریڈیبل اینڈ کوہیسیو نیوی‘ کو یقینی بنانے کے لئے مکمل آپریشنل فوکس کیا۔ انھوں نے بحریہ کی انتہائی چیلنجنگ مرحلے میں قیادت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بحریہ کے صف اوّل کے اثاثہ جات مشن ڈپلائیڈ رہیں تاکہ سمندری علاقے میں ہر طرح کے چیلنجوں کا سامنا کیا جاسکے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.12721
(Release ID: 1770815)
Visitor Counter : 152