بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی اورنئی اورقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیرنے ستلج جل ودیوت نگم لمیٹڈ کا جائزہ لیا

Posted On: 08 OCT 2021 7:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،8؍اکتوبر:بجلی  اورنئی اورقابل تجدید تواائی کے مرکزی وزیرجناب آرکے سنگھ نے آج ستلج جل ودیوت نگم لمیٹڈ (ایس جے وی این لمیٹڈ )  کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر بجلی کی وزارت کے سکریٹری اورسینئرافسران اورایس جے یو این لمیٹڈ کے سی ایم ڈی اور سرکردہ عہدیداربھی موجودتھے ۔

ایس جے وی این لمیٹڈ نے اپنے پروجیکٹ  کی تفصیلات  ، جاری پروجیکٹوں کی تازہ صورت حال ، سی اے پی ای ایکس سے متعلق اہداف ، مفاہمت نامے سے متعلق اہداف ، مالیاتی حصولیابیوں ایچ آرسے متعلق امور اورکاروبار میں توسیع  سے متعلق منصوبوں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن  دیا۔

وزیرموصوف ے ایس جے وی این لمیٹڈ کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کی تیاری اورترسیل سے متعلق اپنے تمام پروجیکٹو  ں میں ملک کے اندر ہی تیارکردہ مصنوعات  کے استعمال کو ترجیح دیں اوراپنے کاروبار کی توسیع کے عمل میں تیزی لائیں ۔ نیپال اور بھوٹان میں پن بجلی پروجیکٹوض کی ترقی پرخاص طورپر زور دیاگیا۔

وزیرموصوف نے ملک میں توانائی کی منتقلی کے لئے پن بجلی کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی تیارکرنے والے سی پی ایس یو ایس کھلی رسائی کے ذریعہ منڈی  کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کرترسیلی کمپنیوں ، ڈسکامس کے علاوہ بھی دیگر متبادل کی تلاش شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔

جناب سنگھ نے نیپال میں 900میگاواٹ کے ارون -3پن بجلی پروجیکٹ پرعمل درآمد میں ایس جے وی این کے ذریعہ کی گئی تیزی سے پیش رفت کی ستائش کی ۔

****************

 

ش ح۔ع م۔ ع آ 

U. NO. 12695


(Release ID: 1770489) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi