جل شکتی وزارت

ماحولیات کے مرکزی وزیر نے، سی او پی -26 کے دوران، گلاسگو میں، گنگا کنکٹ نمائش کا افتتاح کیا


گنگا کنکٹ نمائش ، دریائے گنگا کے طاس میں ہوئی ترقی کو اجاگر کرتی ہے

گنگاکنکٹ، ایک ایسی عالمی نمائش ہے، جو دریا کے طاس کے کثیر رخی پہلوؤں کو اجاگرکرتی ہے اور دلچسپی لینے والی پارٹیوں کے ساتھ منسلک کرتی ہے : جناب بھوپیندریادو

اس امر پر ماہرین کے پینل کے جامع تبادلہ خیال ،کہ آبی اور آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق معامالات پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے، اسکاٹ لینڈ اور ہندوستان، کس طرح ساتھ مل کرکام کرسکتے ہیں

گنگا کنکٹ ، کارڈف ، برمنگھم ، آکسفورڈ اورلندن میں بھی منعقد ہوگی

Posted On: 09 NOV 2021 9:55PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات نیز آب وہوا کی تبدیلی اور لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو  نے  8  نومبر 2021کو گلاسگو کالج ،جو کہ اسکاٹ لینڈ میں  سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے،  کے شہر میں گنگا کی صفائی کے لئے قومی مشن ،  ای – گنگا  اور ہندوستان کے ہائی کمیشن کے ذریعہ  منعقدہ گنگا کنکٹ نمائش کا افتتاح کیا۔اس نمائش کا مقصد ماحولیاتی شراکت داروں کی   عالمی برادری کو  دریائے گنگا کے طاس میں ہوئی پیش رفت کی سطح کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے،  جو اقوام  متحدہ کی  پارٹیز کی کانفرنس  ،(سی او پی -26) میٹنگ کے لئے گلاسگو میں یکجا ہوئے ہیں۔  

https://bhupenderyadav.in/uploads/1636444565.png

 

ایک بلاگ میں  ماحولیات کے مرکزی وزیر نے کہا ‘‘ گنگا کنکٹ ایک عالمی نمائش ہے ، جو دریا کے طاس کے مختلف پہلوؤں  کی آئینہ دار ہوگی اور یہ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے ساتھ منسلک  کرےگی۔  یہ پروجیکٹ  گنگا کے تحفظ اور   سلامتی   نیز   اس کے حیاتیاتی نظام   اور دریا کے طاس کے بارے میں وسیع  پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے مدنظر اہمیت کی حامل ہے۔ ’’

مرکزی وزیر نے مزید کہا ‘‘ یہ نمائش ،  گنگا کی دریائی ساخت  کے  حیاتیاتی نظام   کے حجم  ، اس کے اثر  اور پیچید گی کی ایک واضح اور عمیق  فہم  فراہم کرتی ہے ،  حل کے لئے ایک  واضح نظریہ قائم کرتی ہے ،تازہ ترین صورتحال  اور عمل درآمد کی  اوقاتی  تفصیلات  ساجھا کرتی ہے ،  اُس  گہرے  روحانی  اور  منطقی  رشتے کی وضاحت کرتی ہے ، جو  ہندوستانی دریاؤں کے ساتھ رکھتے ہیں، دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کے ساتھ مصروف ہونے کے قابل بناتی ہے اور  دریائی نظام  کی تجدید  ،  بحالی  اور تحفظ میں ملوث  ہونے والوں کے لئے  رہنمائی فراہم کرتی ہے۔’’

مکمل بلاگ  کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں: https://bhupenderyadav.in/blog/cop26-diary-09-11-2021

یہ نمائش  10 نومبر تک گلاسگو میں جاری رہے گی ۔ اسے دیکھنے اسکاٹ لینڈ کے کاروباری گروپوں کے ساتھ ساتھ وہ تمام بین الاقوامی شخصیا  ت بھی آئیں ، جو سی او پی -26  کی میٹنگوں میں  شرکت کررہے ہیں نیز  ہندوستانی  ٹیم کے اراکین نے بھی  اس  نمائش کا دورہ  کیا۔  یہ نمائش   دریائے گنگا  کو عالمی ٹکنالوجی   اور سائنسی برادری کے لئے  ایک اہم  تجربہ گاہ کے طورپر  پیش کررہی ہے، جس میں  جدید ترین  ماحولیاتی  حل  تلاش کئے جاسکتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات  دنیا بھر سے تخلیقی افراد کو   راغب کرنے   اور بین الاقوامی  بہترین عوامل  سے سیکھنے کے  اچھے طریقےہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LXQE.jpg

 افتتاح سے قبل ، این ایم  سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا  ،کالج کے پرنسپل  پروفیسر پال  لٹل  ،  ایشیا اسکاٹ لینڈ  انسٹی ٹیوٹ کے صدر نشیں  جناب روڈیگو، سی -گنگا کے  ماہر رکن  سنمت آہوجہ   جیمس  ہوٹن  انسٹی ٹیوٹ   (سی آر ای ڈبلیو ایس ) کے ڈائریکٹر  پروفیسر باب فیریئر   ،  ( اورورا پائیداری کے گروپ کی سی او او  )  ڈاکٹر ازابیلا  گرونی دی کلیئر ،

(اسکاٹ لینڈ کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی کے ڈائریکٹر  ) جناب ایلن ریڈ   ،  (فورسائڈ  گروپ  کے ایسوسئیٹ ) جناب جے ملک  ،  (گلوبل واٹر لیڈر  ،  اروپ  ) ڈاکٹر مارک فلیشر ،  ( ہالسٹک انرجی   کے تکنیکی  ڈائریکٹر   ) ڈاکٹر جین کینیبل   ، ( ٹاپولائٹکس  کے بانی اور سی ای او  ڈاکٹر میشوئل گروز  ،   ( دیاگو کی  پانی ،  ماحولیات ، زرعی  پائیداری کے عالمی سربراہ  )  جناب میشوئل  الیگزینڈر ، 

( کاربن ماسٹر کے  معاون  بانی  اور  مالک   )  جناب کیون ہاسٹن ،  (سیلٹک رینوویبلز کے بانی اور صدر  ) پروفیسر مارٹن ٹنگجی   نے ایک جامع   تبادلہ خیال میں حصہ لیا کہ  اسکاٹ لینڈ آف ہندوستان ، پانی اور آب وہوا کی تبدیلی سے متعلق   معاملات  پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے کس طرح  کام کرسکتے ہیں۔

شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے  ، پروفیسر پال لٹل  نے کہا کہ  یہی وقت ہے کہ اقدامات   کا عالمی پیمانے پر اثر ہونا چاہئے ۔ انہوں نے   عالمی ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے  ہاتھ ملانے پر ہندوستانی سائنسدانوں اور حکومت کا خیر مقدم کیا ۔ جناب روڈیرو نے  اسکاٹ لینڈ میں دستیاب  اختراعات کے وسیع امکانا ت  کے بارے میں   اظہار خیال کیا  ، جو ہندو ستان کے لئے  اپنے پائیدارترقیاتی  پروجیکٹوں میں    نمایاں  اقدار ی  حیثیت حاصل کرسکتے ہیں۔

این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جناب راجیو رنجن مشرا نے   دریائے گنگا کے طاس کی جامع   تجدید نو کے لئے نمامی گنگا کے لئے کئے گئے اقدامات   اوررسائی کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔  انہوں نے بیان کیا کہ کس طرح حکومت ہند،  گنگا  نظام کے اندر کے   پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے عالمی شراکت  کے تئیں  کھلاپن رکھتی ہے۔  ماہرین کی راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد  ان ماہرین کے مابین   بین آموزشی اجلاس کے طورپر  منعقدکیا گیا ،جو  پائیداری ،  شراکت داروں کی مصروفیت کو مرضی کے مطابق بنانے کے لئے ماحول   ہموار کرنے  کے لئے   معاون    تعمیراتی   مواقع  پیدا کرنا ،   ثبوتوں  پر مبنی پائیدار عوامل اور بین الاقوامی بہترین عوامل   ، دونوں   ،  وغیرہ سے  سیکھنے کی ضرورت  کے تئیں    ترقی پذیر  قیادت   کے  نقطۂ نظر کی ضرورت  پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

گنگا کنکٹ کا آغاز گلاسگومیں ہوگیا ہے اور یہ   کارڈف  ،  برمنگھم  ، آکسفورڈ  سمیت   برطانیہ کے مختلف شہروں میں  منعقدکی جائے گی اور   آخر میں  اس مہینے کے اواخر میں لندن  میں اختتام پذیر ہوگی۔

*************

ش ح۔ اع۔رم

U-12682



(Release ID: 1770474) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi