صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ 19۔ٹیکہ سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورت حال
118کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فراہم کئے گئے
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس 16.13کروڑ سے زیادہ غیراستعمال شدہ ٹیکے اب بھی دستیاب ہیں
Posted On:
10 NOV 2021 9:20AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،9؍نومبر:مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ -19 سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار میں تیزی لانے اوراس کے دائرے میں توسیع کرنے کے تئیں عہدبند ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری کی مہم کا 21جون، 2021 کو آغاز کیاگیاتھا۔ ٹیکہ کاری کی اس مہم میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مزید ٹیکے دستیاب کراکر اس مہم میں خاطرخواہ تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترطورپر منصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی چین میں سہولت پیداکرسکیں ۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر حکومت ہند ، ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ ۔19سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی معاونت کررہی ہے ۔ کووڈ ۔19سے بچاؤ کے لئے عام ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں ، حکومت ہند ، ملک میں ویکسین مینوفیکچررس کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کے 75فیصد حصے کی خریداری کرکے انھیں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بالکل مفت سپلائی کرے گی ۔
.
ٹیکے
|
(10نومبر، 2021کے مطابق )
|
فراہم کردہ
|
1,18,24,36,185
|
بقایہ دستیاب
|
16,13,69,661
|
حکومت ہند کی جانب سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو حکومت کے ذریعہ براہ راست خریداری کے زمرے کے تحت اب تک 118کروڑسے زیادہ (1,18,24,36,185)ٹیکے (بالکل مفت ) فراہم کئے جاچکے ہیں ۔
ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ ۔19سے بچاؤ کے 16.13کروڑسے زیادہ (16,13,69,661) ٹیکے موجود ہیں ، جنھیں ابھی لگایاجاناباقی ہے ۔
****************
ش ح۔ع م۔ ع آ
U. NO. 12688
(Release ID: 1770454)
Visitor Counter : 176