قانون اور انصاف کی وزارت

این اے ایل ایس اے (نالسا) نے یوم قانونی خدمات منایا

Posted On: 09 NOV 2021 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 /نومبر 2021 ۔ نیشنل لیگ سروسیز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے – نالسا) نے آج اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یوم قانونی خدمات منایا۔ اس موقع پر آئی او ایس موبائل ایپ بھی لانچ کیا گیا۔ بھارت کے چیف جسٹس اور نالسا کے سرپرست اعلیٰ جناب جسٹس این وی رامانا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجیو اور جناب جسٹس اودے امیش للت تقریب کے مہمانان اعزازی تھے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس راجیش بندل اور یوپی اسٹیٹ لیگل سروسیز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جناب جسٹس ایم این بھنڈاری اور بھارت کے سپریم کورٹ کے ججوں، عدالتی افسران وغیرہ سمیت دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

جناب جسٹس اودے امیش للت نے مہارشی یونیورسٹی کے طلباء کی ستائش کی، جنھوں نے قانونی امداد بیداری کی اہمیت کے بارے میں اس موقع پر ایک اسکٹ  لانچ کیا۔ انھوں نے مواصلات کے متعدد ذرائع کے توسط سے بڑے پیمانے پر اس کی اشاعت کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ لوگوں کو مفت قانونی امداد سے آئینی حق کے تئیں باخبر کیا جاسکے۔ انھوں نے اس تعلق سے معلومات کی کمی کے خاتمے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس حق سے استفادہ کے لئے آگے آسکیں۔ انھوں نے شہریوں کے آئینی حقوق کے تئیں عدم واقفیت کے خاتمے کے لئے قانونی امداد سے متعلق تقریبات سے قانون کے طلباء کو جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجیو نے ملک کے گوشے گوشے میں قانونی بیداری لانے کے لئے کئے گئے پہل اور اقدامات کے لئے قانونی خدمات اتھارٹیز کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ جج مقدمات کی سماعت کے اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں، اس لئے شہریوں کے مابین قانونی بیداری پھیلانے کے لئے نالسا کی خدمات ضروری ہیں۔ انھوں نے لوک عدالت کے انعقاد اور انصاف کی بروقت فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب انصاف ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیریں عدلیہ پر زیادہ توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ انصاف تک رسائی اور عوام الناس کے درمیان کی خلیج کو پاٹا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ایک مضبوط عدلیہ ضروری ہے۔

انھوں نے سبھی لاء کالجوں اور یونیورسٹیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے معیار کو بلندتر کریں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی نظر شکایات کے ازالے کے نظام اور قانون کے طلباء کے کریئر کے لئے یسے ہی دیگر مقامات پر ہے۔ انھوں نے بھارت کو ثالثی کا عالمی مرکز بنائے جانے کے تئیں وزیر اعظم کے وعدے کو یاد کیا۔ انھوں نے آسان اور چھوٹا قانون بنائے جانے کی درخواست کی تاکہ عام لوگ قانون کو آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں۔

انھوں نے 1948 کے حقوق انسانی سے متعلق آفاقی اعلامیہ کی دفعہ 8 کا ذکر کیا، جس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ آئین یا قانون کے ذریعے دیے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق کاموں کے لئے مجاز قومی ٹرائیبونلوں کے ذریعے ہر شخص کو حق یا ایک مؤثر مداوا حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کے آئین کی دفعہ 39 اے میں سب کے لئے انصاف یقینی بنانے کا نظم کیا گیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ ایک ا
یسے ملک کے لئے جس کے لاکھوں افراد انتہائی درجے کی غریبی میں جیتے ہیں، ’’مساوی انصاف اور مفت قانونی امداد‘‘ ایک لازمی شئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا التزام ہوجانے بھر سے کوئی ملک عظیم نہیں ہوجاتا۔ لوگوں کو بنیادی ذمے داریوں سے واقف ہونا چاہئے اور اس کی تعمیل کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ایک عام آدمی ایک باوقار زندگی گزار سکتا ہے اگر اسے مناسب قانونی امداد فراہم کی جائے۔

 

جناب جسٹس این وی رامانا نے غریبوں اور ضرورت مندوں کے مابین قانونی آزادی پھیلانے اور انھیں انصاف دلانے کے لئے نالسا کی ستائش کی۔ انھوں نے سوامی وویکانند کے منتر  کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’اٹھو، بیدار ہو اور ہدف جب تک حاصل نہ ہوجائے تب تک نہ رکو۔‘‘ انھوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے جو اسکٹ پیش کیا گیا وہ اسی منتر کا عکاس ہے۔ انھوں نے یوم قانونی خدمات کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے قانون کے طلباء کی ستائش کی۔ انھوں نے اتنے بڑے پیمانے پر یوم قانونی خدمات منائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انھوں نے جدوجہد آزادی کے دوران چلائی گئی قانونی خدمات تحریک کو یاد کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلے قانونی مدد کی خدمت عدالتی کمرے تک محدود تھی اور اب اسے قانونی بیداری، قانونی خواندگی، سماجی کارروائی، مقدمہ بازی، تنازعات کے ازالے کے متبادل نظام وغیرہ تک وسعت دے دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس موقع پر سپریم کورٹ کے احاطہ میں ایک ثالثی مرکز کی نئی عمارت کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انھوں نے قانون کے طلباء سے درخواست کی کہ وہ ان لوگوں کی آواز بنیں جن کا کوئی نہیں ہے اور سماجی مسائل کے تئیں چوکس رہیں اور انھیں حل کرنے کے لئے کام کریں۔ انھوں نے عوام کے درمیان قانونی بیداری لانے کے لئے قانون کے طلباء کی ستائش کی۔ انھوں نے نالسا کا کثیر لسانی پورٹل شروع کئے جانے کی ستائش کی۔ انھطوں نے کہا کہ اس سے نالسا کی رسائی میں وسعت آئے گی۔ انھوں نے لوگوں کے درمیان قانونی بیداری پیدا کرنے کے لئے نالسا کے کاموں کی ستائش کی۔

قابل احترام چیف جسٹس آف انڈیا این وی رامانا نے چھتیس گڑھ اسٹیٹ لیگل سروسیز اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد کئے جارہے قانونی امداد بیداری کے موضوع پر ایک چار روزہ مختصر فلم میلہ کا افتتاح کیا۔ میلے کے لئے خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم، منشیات بیداری وغیرہ پر مشتمل 300 سے زیادہ انٹریز (مشمولات) موصول ہوئی ہیں۔

اس موقع پر لاء کالجوں کے طلباء کے مابین منعقدہ موٹ کورٹ کمپٹیشن اور ایلوکیوشن (فن خطابت) کمپٹیشن کے فاتحین کے مابین انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.12676

09.11.2021



(Release ID: 1770419) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi