نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے پروفیسر کونیرو راما کرشنا راؤ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا

Posted On: 09 NOV 2021 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09نومبر؍2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈونے آج ممتاز ماہر تعلیم، اُستاد اور دانشور جناب کونیرو راما کرشنا راؤ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ پروفیسر راؤ کئی دہائیوں سے ذاتی طورپر اُنہیں جانتے تھے اور اُن کی موت اُن کا ذاتی خسارہ ہے۔

نائب صدر  جمہوریہ نے کہا کہ پروفیسر راؤ ایک کثیر جہت شخصیت تھے۔ اُنہوں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا  اور وہ آندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے ۔ اے پی اسٹیٹ کمیشنر یٹ آف ہائر ایجوکیشن کے سربراہ اور آندھرپردیش اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے نائب سربراہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اُن کی گرانقدر خدمات اور  گاندھیائی فکر بہتوں کےلئے تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ اُنہوں نے آندھرا یونیورسٹی میں پیرا فیزیکالوجی کا محکمہ قائم کیا اور متعدد کتابوں اور تحقیقی مواد کی اشاعت کی ۔

نائب صدر جمہوریہ نے اُن کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

’’ممتاز ماہر تعلیم اُستاد اور دانشور جناب کونیرو راما کرشنا راؤ کے انتقال سے مجھے شدید دُکھ پہنچا ہے، جنہیں میں پچھلی کئی دہائیوں سے ذاتی طور پر جانتا تھا۔

پروفیسر راؤ ایک کثیر جہت شخصیت تھے۔اُنہوں نے کئی  اہم عہدوں پر کام کیا، وہ آندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے ۔ اے پی اسٹیٹ کمیشنر یٹ آف ہائر ایجوکیشن کے سربراہ اور آندھرپردیش اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے نائب سربراہ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اُن کی گرانقدر خدمات اور  گاندھیائی فکر بہتوں کےلئے تحریک کا ذریعہ بنی رہے گی۔

پروفیسر راؤ نے آندھرا یونیورسٹی میں پیرا فیزیکالوجی کا محکمہ قائم کیا اور متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں میں لیکچر دیئے۔ وہ ایک ماہر نفسایت  اور پیرا فیزیوکالوجسٹ تھے۔ انہوں نے متعدد  کتابوں اور تحقیقی مواد کی اشاعت کی ۔

اُن کا انتقال میرے لیے ذاتی خسارہ ہے۔میں اُن کے غم زدہ اہل خانہ کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ او شانتی۔‘‘

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12670)



(Release ID: 1770359) Visitor Counter : 173