ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
نیشنل زولوجیکل پارک ،نئی دہلی میں منعقد جنگلی جانوروں کے 67ویں ہفتے کی اختتامی تقریب
Posted On:
08 OCT 2021 8:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،8؍اکتوبر:نئی دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں ‘سن رکشن کا سنکلپ ایک جن بھاگیداری ’ (اے کنزرویشنک کلکیٹو )موضوع کے تحت جنگلی جانوروں کے ہفتے کی اختتامی تقریب منائی جارہی ہے ۔ ماحولیات اور جنگلات اورآب وہواکی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمارچوبے نے اس میٹنگ کی صدارت کی ۔
اس موقع پر مرکزی وزیرنے بھارت کے جنگلی جانوروں سے متعلق ادارے کے ذریعہ تحقیق کے مقاصد سے کئے گئے سیٹلائٹ ٹیگ سے مزین ایک کالی پتنگ اڑائی ۔اس سے ملنے والے اعداد وشمار نقل مکانی کرنے والی نسلوں کو سمجھنے میں مدد کریں گی ۔ اس موقع پر جناب چوبے نے برسرمقام مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں کے ساتھ بات چیت کی اورانھیں انعامات دیئے ۔
جنگلی جانوروں کے ہفتے 2021میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں ، جنھیں عام لوگوں کی رضامندی سے جنگلی جانوروں کے تحفظ میں سب کی شمولیت کے ساتھ سماجی تنظیموں ، تعلیمی اداروں کے اشتراک سے انجام دیاگیاہے ۔تحفظ سے متعلق بیداری کی یہ کارروائیاں ‘کنزرویشن ٹو کوایکزسٹینس ’ عنوان سے ملک میں جاری آزادی کاامرت مہوتسومہم کے تحت اشتراک میں انجام دی گئی ہیں ۔
مرکزی وزیر نے گجرات کے سکّربوگ زولوجیکل پارک سے لائے گئے تین نوجوان شیر وں (ایک نر، دومادہ ) کو بھی دیکھا۔ نوراتری کے موقع پر جناب چوبے نے دومادہ شیرنیوں کو مہاگوری اور شیلجہ کا ، جبکہ نرکو مہیشورکانام دیا۔ انھوں نے شیرکے پنجرے کے نزدیک ہی گجرات کے دومقامی پیڑوں کی شجرکاری میں بھی حصہ لیااور کنک چمپا (پیٹروس پرمم ایسری فولیم )پیڑلگایا۔
جناب چوبے نے جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق مرکز مہاراشٹرکے گورے واڑا سے لائی گئی دو مادہ شیرنیوں (تقریبا 4سال کی دومادہ ) کے پنجرے کابھی دورہ کیا۔ دونوں ماداوں کو چندرپورضلع کے برہما پوری جنگلاتی ڈویژن سے بچایاگیاتھا اوران کو نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی ) میں بنگال کے شیروں کے تحفظ کے منصوبے کے تحت محفوظ کیاجائے گا۔ وزیرموصوف نے شیرنیوں کو ادیتی اورسدھی کا نام دیا۔
فی الحال اس چڑیا گھرمیں شیروں کا ایک جوڑا (8برس کا نرشیرکرن اورشیرنی برکھا عمر6سال ) اورایشیائی شیروں کا ایک جوڑا ( نرشیر سندرم 12 سالہ اور7سالہ شیرنی ہیما ) موجود ہیں ۔ جانوروں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنا ایک دشوار طلب امرہے اور اس کے لئے ازحد باریک منصوبہ بندی درکارہوتی ہے ۔ ڈبلیو آرسی گورے واڑہ سے 2سلوتھ بیئر جن میں نرکی عمر تین سال اورمادہ کی عمر 2سال ہے حاصل ہوئے ہیں اسی طریقے سے ایک مادہ چوسنگھا ایک مورنی تین سرخ کانوں والے سلائیڈ ر شکرباغ زولوجیکل گجرات سے تبادلے کے تحت حاصل ہوئے ہیں ۔
جانوروں کے ہفتے کی ابتداء میں چڑیاگھر نے آ ن لائن ( پوسٹراورپینٹنگ ) مسابقتوں کااعلان کیاتھا جس کے لئے اندراجات موصول ہوئے ہیں ۔ ہمالیائی منظرنامے پرمرتکز گفت وشنید کا اہتمام دہلی میں سائنسدانوں اور پروفیسرحضرات کو مدعو کرنے کے ذریعہ کیاگیا ،سوشل میڈیا پرایک منفرد نام کانام منتخب کرکے اپنا ووٹ اس کے حق میں دے سکتے ہیں ۔ یہ نام جانور پالنے والوں اورجانوروں کے مابین استوار روابطہ کو مثبت انداز میں استحکام بخشیں گے ۔
چڑیا گھرنےزومانیہ کابھی اہتمام کیاجاسکے تحت مختلف پتنگوں اورتیتلیوں کو آج سے جمع کیاجارہاہے اورچڑیا گھردیکھنے کی غرض سے آنے والے ان کی تصویریں لے سکتے ہیں اوراسے لوکیشن کے ساتھ اپلوڈ بھی کرسکتے ہیں ۔ توقع کی جاتی ہے کہ تیتلیوں اورپتنگوں پرمشتمل ایک فہرست اس پہل قدمی کے توسط سے مرتب ہوسکے گی ۔
دہلی چڑیا گھر188ایکڑکے رقبے پرپھیلاہواہے اوراس کا تین یونیسکو عالمی ورثے کے مقامات نے احاطہ کررکھا ہے ۔ یہ ایک معروف مقام ہے جہاں درختوں کی 200اقسام ، 1200سومنفرد جانوروں کی اقسام کے ساتھ 95دیگراقسام وسیع ترین اورسائنٹفک لحاظ سے ڈیزائن کئے گئے احاطوں میں رکھے گئے ہیں اوراسے بجاطورپر قومی راجدھانی کو صاف ستھری ہوافراہم کرنے کا ذریعہ کہاجاسکتاہے ۔ یہ چڑیا گھر ریلائنس فاؤنڈیشن سے بھی سی ایس آر امداد حاصل کرتاہے جس کے تحت 2 آئی ایس یو زیڈ یو ٹرک 2بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں اور موبائل ایکسرے یونٹ جانوروں کی بہتردیکھ بھال اور چڑیاگھر کے جانوروں کی صحت بہتررکھنے کے لئے فراہم کی گئی ہے ۔
وائلڈ لائف ایم اوای ایف سی سی ، اے ڈی جی جناب سومترا داس گپتا ، پدم شری ڈاکٹر کے کے شرما چیف انجینئر سی سی یوجان رام دیال اورریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے نائب صدر جناب پرانے چھابریا جیسی دیگر معزز شخصیات بھی اس الوداعی تقریب میں موجود تھیں ۔
****************
ش ح۔ش ر۔ ع آ
U. NO. 12656
(Release ID: 1770263)
Visitor Counter : 200