وزارت خزانہ

(1)جی ایس 2031 کے 6.10 فیصد ، (2) حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2034، اور (3) جی ایس 2061 کے 6.76فیصدکی فروخت ( ازسرنو اجراء ) کے لئے نیلامی

Posted On: 08 NOV 2021 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،8؍نومبر: حکومت ہند نے درج ذیل کی فروخت (ازسرنو اجراء  )کااعلان کیاہے ۔

 (1)قیمت سے متعلق   یکساں طریق کاراستعمال کرتے ہوئے قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 13000کروڑروپے کی مشتہر کردہ رقم  (معمولی ) کے لئے  6.10  فیصد گورنمنٹ  سیکیورٹی 2031

(2) یکساں قیمت پرمبنی طریق کاراستعمال  کرتے ہوئے قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 4000 کروڑروے کی مشتہرکردہ رقم (معمولی ) کے لئے حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈس 2034اور

(3) متعدد قیمتوں والے طریق کارکااستعمال کرتے ہوئے قیمت پرمبنی نیلامی کے ذریعہ 7000کروڑروپے کی مشتہر کردہ رقم (معمولی ) کے لئے 6.76فیصد گورنمنٹ  سیکیورٹی 2061 ۔حکومت ہند نے ایک یا ایک سے زیادہ سیکیورٹی /سیکورٹیز کے خلاف دو –دوہزار  کروڑروپے تک کے اضافی سبسکرپشن کو برقراررکھنے کا متبادل اپنے پاس رکھاہے ۔ ریزروبینک آف انڈیا  یہ نیلامی 14اکتوبر ، 2021 یعنی جمعرات  کو اپنے ممبئی آفس  ، فورٹ ممبئی میں منعقد کرے گا۔

مذکورہ سکیورٹیز کی فروخت  کی 5فیصد تک کی مشتہرکردہ رقم ، اہل افراد اور اداروں کو مختص کی جائے گی ، جسے حکومت کی سکیورٹیز کی نیلامی میں غیرمسابقتی بولی لگانے سے متعلق سہولت کی اسکیم کے تحت مختص کیاجائے گا۔

نیلامی کے لئے مسابقتی اورغیرمسابقی دونوح طرح کی بولیوں کو 14اکتوبر، 2021 کو ریزروبینک آف انڈیا کو ربنکنگ  سولوشن (ای۔ کبیر) نظام پر الیکٹرونک شکل میں جمع کیاجانالازمی ہے ۔ غیرمسابقتی بولیاں صبح دس بج کر تیس منٹ  سے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہیئں ، جب کہ مسابقتی بولیوں کو صبح  دس بج کر تیس منٹ سے گیارہ بج کر تیس منٹ کے درمیان جمع کرایاجاناضروری ہے ۔

نیلامیوں کے نتائج کا 14اکتوبر ،(2021 ) کو اعلان کردیاگیاجائے گا اورکامیاب بولیاں لگانے والوں کو 18اکتوبر ، 2021 (پیر ) تک ادائیگی  کرنی ہوگی ۔

یہ سکیورٹیز ،ریزروبینک آف انڈیا کے ذریعہ بموجب سرکولر نمبر 25/19-2018/ آربی آئی  مورخہ 24 جولائی ، 2018 کو جاری  ‘‘ سینٹرل گورنمنٹ  سکیورٹیز میں جب جاری کئے گئے لین دین ’’ سے متعلق رہنما خطوط کے عین مطابق ‘‘ جب جاری کئے گئے ’’ کاروبار کے لئے مستحق قرار دیئے جائیں گے ۔ ان رہنما خطوط میں موقع موقع پرترمیم کی گئی ہے ۔

****************

 

ش ح۔ع م۔ ع آ 

U. NO. 12690



(Release ID: 1770168) Visitor Counter : 119


Read this release in: Hindi , English