امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے صارفین کے حقوق کے بہتر تحفظ کے لئے نظام وزن و پیمائش (پیک کئے گئے سامان) ضوابط2011 میں ترمیم کی


یہ ترامیم یکم اپریل 2022 سے نافذ العمل ہوں گی

ترامیم اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ صارفین سوچ سمجھ کر فیصلہ کر سکیں اور صنعتوں کے لئے تعمیل کا بوجھ کم ہو

ہندوستانی کرنسی میں زیادہ سے زیادہ قیمت (ایم آر پی) کے لازمی اعلان کا التزام، جس میں پہلے سے پیک شدہ مصنوعات پر تمام ٹیکس شامل ہوں گے

صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے خردہ فروخت کے لئے تیار پہلے سے پیک تمام اشیاء کے لئے یونٹ سیل پرائس متعارف کرائی گئی ہے

نظرثانی شدہ قواعد کے تحت پہلے سے پیک شدہ اشیاء کے لیے تیاری کی تاریخ کا اعلان لازمی قرار دیا گیا ہے

Posted On: 08 NOV 2021 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی:8  نومبر،2021۔صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت صارفین کے امور کے محکمے نے نظام وزن و پیمائش (پیک شدہ مصنوعات)، ضوابط2011 کے ضابطہ 5 کو ہٹا دیا ہے، جس میں مختلف اقسام کی اشیاء کے پیک کی سائز کا تعین کرنے والے شیڈول 2 کی وضاحت کی گئی تھی۔ پہلے سے پیک شدہ اشیاء پر یونٹ فروخت کی قیمت بتانے کے لیے ایک نیا پروویژن متعارف کرایا گیا ہے، جس سے خریداری کے وقت اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس سے پہلے جس مہینے اور سال میں پروڈکٹ تیار کی جاتی ہے یا پہلے سے پیک یا امپورٹ کی جاتی ہے اس کا پیکیج میں ذکر کرنا ضروری تھا۔ اس ابہام کو دور کرنے کے لئے انڈسٹری اور ایسوسی ایشنز سے اس حوالے سے نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔

ضابطوں کی تعمیل سے متعلق بوجھ کو کم کرنے اور صارفین کے لئے پہلے سے پیک شدہ سامان پر تاریخ کے اعلان کے ابہام کو دور کرنے کے لئے اب اس مہینے اور سال کے لئے اعلان ضروری ہے جس میں پہلے سے پیک کیے گئے سامان کے لیے اجناس تیار کی جاتی ہے۔

زیادہ سے زیادہ قیمت (ایم آر پی) کے اعلان کی دفعات کو ہٹا کر اور تمام ٹیکسوں سمیت ہندوستانی کرنسی میں ایم آر پی کے لازمی اعلان کے لئے مثال فراہم کر کے آسان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، مینوفیکچرر/پیکر/درآمد کنندہ کو پہلے سے پیک شدہ سامان پر آسان طریقے سے ایم آر پی کا اعلان کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مینوفیکچرر/ درآمد کنندہ/ پیکرس ککے لئے ضوابط کی تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے پہلے سے پیک شدہ اشیاء میں فروخت ہونے والی اشیاء کی تعداد کا اعلان کرنے کے اصولوں میں نرمی کی گئی ہے۔ اس سے قبل اس طرح کے اعلانات کو محض 'این' یا 'یو' کے طور پر پیش کیا جا سکتا تھا۔ اب مقداروں کو تعداد یا اکائی یا ٹکڑے یا جوڑے یا سیٹ یا اس طرح کے دوسرے لفظ کے لحاظ سے ظاہر کیا جاسکتا ہے جو پیکیج میں مقدار کو ظاہر کرتا ہو۔  اس سے پہلے سے پیک شدہ اشیاء میں نمبروں کی بنیاد پر فروخت کی جانے والی مقدار کا اعلان کرنے کا ابہام دور ہو جائے گا۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12636




(Release ID: 1770160) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Marathi