وزارت خزانہ

ہندوستانی کسٹمز کے ذریعے خطرناک کارگو کا نمٹارہ


بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ کی جانب سے، کسٹمز فیلڈ فارمیشن کے مسلسل نمٹارہ کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے

جنوری 2021 سے اکتوبر 2021 کے درمیان نامنظور کی گئیں یا ضبط شدہ خطرناک اشیاء کی 1700 سے زیادہ کھیپ  کسٹمز کے علاقوں سے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں

Posted On: 08 NOV 2021 5:58PM by PIB Delhi

عوامی تحفظ کے تئیں  حکومت کی مسلسل کوشش کے حصہ کے طور پر، مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے حال ہی میں ہندوستانی کٹسمز کے ذریعے خطرناک نوعیت کی برآمدات، جنہیں منظوری حاصل نہیں ہوئی تھی یا جنہیں ضبط کر لیا گیا تھا، انہیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کا جائزہ لیا۔

تمام قسم کی نا منظور یا غیر دعویٰ شدہ یا ضبط کردہ خطرناک کاروگو کی کھیپ، بشمول کیمیکل، الیکٹرانک فضلے وغیرہ کا نمٹارہ، کسٹمز کی تمام جگہوں پر لگاتار جاری ایک مشق ہے۔ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز محافظوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے اسٹوریج کی تصدیق کے لیے ہیں، اور وہ تیزی سے ان کے نمٹارہ کے لیے ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

خطرناک کھیت اکثر وہ سامان ہوتے ہیں جن کی درآمد پر موجودہ پالیسی کے لحاظ سے پابندی ہے جیسے کہ انہیں درآمد کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس طرح کے سامان ممنوعہ نوعیت کے مواد بھی ہو سکتے ہیں جنہیں درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن ان کی ملک میں اسمگلنگ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ اس طرح کے ضبط شدہ خطرناک سامان کو ایک نیم عدالتی عمل سے گزرنا پڑتا ہے جس میں اپیل کی دفعات بھی شامل ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے نمٹارہ کے عمل میں وقت لگ سکتا ہے۔

اکتوبر، 2020 میں حکومت نے کسٹمز ایکٹ 1962 کے سیکشن   110 (1اے) میں اختیار دے کر ضبط شدہ خطرناک سامان کے نمٹارہ کے عمل کو آسان کر دیا ہے،  جس کے تحت ایسے سامان کو فیصلے سے پہلے ہی ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے۔ مزید برآں،  مارچ 2020 تک، دیگر وزارتوں کے ساتھ قریبی اشتراک سے ’’وسپھوٹک مکت بندرگاہ‘‘ کے نام سے چلائے گئے اسپیشل آپریشن کے ذریعے تمام بندرگاہوں کو  باقی ماندہ دھات کے کباڑ سے آزاد کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، بالواسطہ ٹیکسز اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کی طرف سے،  کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے مسلسل نمٹارہ کی کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجہ میں، جنوری 2021 سے اکتوبر 2021 کے درمیان نا منظور یا ضبط شدہ خطرناک سامان کی 1700 سے زیادہ کھیپ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا چکا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نے ہدایت دی ہے کہ اس عمل کی نگرانی کو جاری رکھا جائے اور اس میں تیزی لائی جائے، تاکہ خطرناک سامانوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ مزید برآں، وہ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز متعلقہ محکموں، بشمول ریاستوں حکومت کے ساتھ مصروف عمل رہتے ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ زیر التوا خطرناک مواد کو نوے دنوں کی مدت کے اندر ٹھکانے لگا دیا جائے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12637

 

 



(Release ID: 1770097) Visitor Counter : 117


Read this release in: Tamil , English , Hindi