پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
دوسری سہ ماہی کی نمایاں خصوصیات :ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع 1924کروڑروپے
Posted On:
02 NOV 2021 6:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 02نومبر :ہندوستان پیٹرولیم کا رپوریشن لمیٹڈ ( ایچ پی سی ایل ) نے 30ستمبر ، 2021کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 1924کروڑ کا منافع (پی اے ٹی ) درج کیاہے، جب کہ گذشتہ سہ ماہی میں یہ منافع 1795کروڑروپے کا رہاتھا۔ اس طرح پی اے ٹی میں 7.2 نمو درج کی گئی ہے۔ اپریل تاستمبر 2021 کی مدت کے لئے ایچ پی سی ایل نے 3719کروڑروپے کا پی اے ٹی درج کیاہے ۔اسی سہ ماہی کے لئے مجموعی بکری یافروخت 87311 کروڑروپے رہی جب کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یہ بکری 61340کروڑروپے درج ہوئی تھی ، اپریل تاستمبر 2021کی مدت کے دوران ایچ پی سی ایل نے گذشتہ برس کی اسی مدت کے دورا ن 107225کروڑروے کی فروخت کے مقابلے 164619کروڑ روپے کی فروخت درج کی ہے ۔
دوسری سہ ماہی کے دوران ایچ پی سی ایل نے گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 8.10ملین میٹرک ٹن کے مقابلے 8.79 ملین میٹرک ٹن کی گھریلو فروخت کے حجم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اس طرح اس سہ ماہی میں 8فیصد سے زیادہ اضافہ درج ہواہے ہے ۔اپریل تاستمبر 2021 کی مدت کے دوران ایچ پی سی ایل کی گھریلوفروخت 17.24ملین میٹرک ٹن رہی ، جب کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ 15.34ملین میٹرک ٹن درج ہوئی تھی۔ اس طرح گھریلو فروخت میں 12فیصد اضافے کا اظہارہوتاہے ۔ اہم اوربڑی پیٹرولیم مصنوعات میں بھی اضافہ درج ہواہے ۔ اپریل تاستمبر 2021 کی مدت کے دوران ، گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے اے ٹی ایف کی فروخت میں 63فیصد کا اضافہ ، ایم یس میں 23کااضافہ ، ایچ ایس ڈی میں 15فیصد اور ایل پی جی یارسوئی گیس کی فروخت میں 4فیصد کا اضافہ درج ہواہے ۔
ممبئی ریفائنری توسیعی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طورپر اس سہ ماہی میں ، ایچ پی سی ایل کی ممبئی ریفائنری نے اپنے سب سے پیچیدہ سدھار اوررابطہ میں سے ایک اوررابطہ کاری سے متعلق کاموں کو مکمل کرلیاہے۔ جس کے لئے ممبئی ریفائنری نے اپریل ، 2021سے اپناکام بندرکھاہواتھا۔ ممبئی ریفائنری توسیعی پروجیکٹ سے متعلق سبھی کام مکمل ہوگئے ہیں ، بڑی یونیورسٹیوں میں کام شروع ہوگیاہے اوروہ استحکام کے تازہ ترین مرحلے میں ہیں ۔ اس اقدام کی بدولت توانائی کی بچت میں بہتری کے ساتھ ممبئ ریفائنری کی پیداوار کی صلاحیت ، 7.5ایم ایم ٹی پی اے سے بڑھ کر 9.5 ایم ایم ٹی پی اے ہوجائے گی۔ وساکھ ریفائنری کے سی ڈی یو ۔3یونٹ کو ، جس میں مئی 2021میں آتشزدگی کاواقعہ ہواتھا ، ضروری معائنہ اور مرمت سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل کرلینے کے بعد دوبارہ شروع کیاگیاہے ۔ وساکھ ریفائنری اب اپنی مکمل گنجائش اور صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ درج بالاباتوں کے باوجود ، ایچ پی سی ایل ریفائنریز نے اپریل تاستمبر 2021 کے دوران 5.04ملین میٹرک ٹن خام تیل کو صاف کیاہے ۔ جب کہ اپریل تاستمبر ، 2021 کی مدت کے لئے 9.09ملین میٹرک ٹن خام تیل کو صاف کیاجاناہے۔
جولائی تاستمبر 2021 مدت کے لئے مشترکہ جی آرایم ، 2.44امریکی ڈالر ز فی بیرل ہے جب کہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں یہ 5.11ڈالرز فی بیرل رہی تھی ۔ اپریل تاستمبر 2021کے نصف سال کے لئے مشترکہ جی آرایم گذشتہ برس کی اسی مدت میں 2.58ڈالرز فی بیرل کے مقابلے 2.87ڈالرز فی بیرل درج ہوئی ہیں ۔ جی آرایم کو حالانکہ بہترمصنوعات کی ضربوں سے مدد ملی ہے پھربھی اس پر دونوں ریفائنریوں کے مقام پر شٹ ڈاؤن ، اسٹارٹ اپ اور استحکام سے متعلق سرگرمیوں کے پیش نظرزیادہ ایندھن اورنقصان کے عنصر کی وجہ سے اثرپڑا ہے جی آرایم پرخام تیل پرزیادہ لاگت آنے سے بھی اثرپڑاہے۔ ایچ پی سی ایل نے اپریل تاستمبر 2021مدت کے لئے یکجاکیاگیا پے اے ٹی ، 3923کروڑروپے درج کیاگیاہے جب کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یہ یکجا کیاگیا پی اے ٹی 5228کروڑروپے رہاتھا۔
اس سہ ماہی کے دوران 440نئے خردہ آوٹ لیٹس میں کام شروع کیاگیاہے ، جس کے بعد ستمبر ، 2021 تک خردہ آوٹ لیٹس کے نیٹ ورک کی تعداد 19216تک پہنچ گئی ہے ۔
ایچ پی سی ایل نے بھی اس سہ ماہی کے دوران رسوئی گیس کے تقسیم کاری کے 11نئے اجازت نامے جاری کئے ہیں ، جس کے بعد ستمبر 2021 تک ایل پی جی کی کل ڈسٹری بیوٹرشپ بڑھ کر 6208ہوگئی ہیں ۔ اس سہ ماہی کے دوران ایچ پی سی ایل نے اپنی خردہ آؤٹ لیٹس پر517شمسی سہولتی شروع کی ہیں جس سے شمسی سہولتوں کے ساتھ کل خردہ آوٹ لیٹس کی تعداد 5192ہوگئی ہے ۔
اپریل تا ستمبر 2021 کے دوران متبادل ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنانے اور گاہکوں کو مزید انتخابات فراہم کرنے کے مقصد سے سی این جی سہولتیں 135 خردہ آؤٹ لیٹس میں شروع کی گئی ہیں جس کے بعد جی این جی سہولتوں کے ساتھ خردہ آوٹ لیٹس کی کل تعداد بڑھ کر 809ہوگئی ہے ۔ ستمبر 2021تک ، ایچ پی سی ایل خردہ آؤٹ لیٹس پر 327اسٹیشنوں پرای وی چارجنگ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ 487موبائیل ڈسپنسرس کابھی آغاز کیاگیاہے ۔
سہ ماہی کے دوران ایچ پی سی ایل نے ممبئی میں اپنا برانڈاسٹور ‘‘ہیپی اسٹور’’ کا آغاز کیاہے اس کے ساتھ ہی اس کے غیرایندھن کے خردہ کاروبار میں بھی قدم رکھ دیاہے ۔ ایچ پی سی ایل کا ارادہ ہے کہ وہ ممبئی اور ملک کے دیگربڑے شہروں میں اپنے خردہ آؤٹ لیٹس کے مقام پر مزید اس قسم کے کلب یچ پی ‘‘ہیپی شاپس ’’ کھولے گا۔ زیادہ قیمتی موٹرگاڑیوں کی بڑھتی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے ، ایچ پی سی ایل نے پاور 100، الٹراپریمیم گریڈ پیٹرول کا بھی آغاز کیاہے ۔اس کے علاوہ گاہکوں کی ڈجیٹل ادائیگی سے متعلق متبادل فراہم کرنے کی غرض سے ، ایچ پی سی ایل نے آئی سی آئی سی آئی بینک فاسٹیگ کے استعمال سے ایندھن کی ادائیگیوں کا انتظام کیاہے جسے تجارتی اوربیڑے کے گاہکوں کے لئے ایچ پی سی ایل کے مخصوص پروگرام ‘‘ڈرائیور ٹرک پلس ’’ کے ساتھ ضم کیاگیاہے ۔
نقل وحمل میں حیاتیاتی ایندھن کو فروغ دینے کے مقصد سے ایچ پی سی ایل ایتھانول کی آمیزش سے متعلق پروگرام میں مسلسل شرکت کررہی ہے اوراس نے مجموعی طورپر 8.96ایتھانول کی آمیزش میں کامیابی حاصل کرلی ہے جو کہ پہلے نصف برس کے دوران صنعت میں سب سے زیادہ ہے ۔ سہ ماہی کے دوران ایچ پی سی ایل نے سکم میں ایتھانول کی آمیزش کاکام شروع کیاتھا ، جس کے ساتھ ہی اس نے تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ایتھانول کی آمیزش کے کام کی حصولیابی کرلی ہے ۔ ایچ پی سی ایل نے اپریل تا ستمبر 2021مدت کے دوران کمپریسڈ حیاتیاتی گیس (سی بی جی ٰ کے لئے 76ایل او آئیزبھی جاری کئے ہیں ۔ جس کے بعد اب تک جاری کیے جاچکے ایل اوآئیز کی تعداد بڑھ 227تک پہنچ گئی ہے۔
بینگور و میں ایچ پی سی ایل کے آراینڈ ڈی سینٹر کو 110پیٹنٹس موصول ہوئے ہیں جن میں کام لاج سے متعلق بہترکئی گئی صلاحیت ، حفاظت اورمتعلق شراکت داروں کی سہولت کی غرض سے شروع سےآخرتک مکمل طورپر خود کاری کانظام قائم ہے ۔
اس کے علاوہ دیگربڑے پروجیکٹوں جیسے ایچ پی سی ایل کے وساکھ ریفائنری جدیدکاری ، پروجیکٹ (وی آرایم پی ) ، راجستھان ریفائنری پروجیکٹ (ایچ آرآرایل ) ، چھارا ایل این جی ری گیسی فیکیشن ٹرمنل ، وجے واڑہ ۔ دھرماپوری پروڈکٹ پائپ لائن ، ہاسن ۔چیرلاپلی ایل پی جی پائپ لائن ، باڑمیر ، پالن پورپروڈکٹ پائپ لائن وغیرہ وغیرہ ہرکام خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ۔
****************
ش ح۔ع م ۔ ع آ
U. NO. 12616
(Release ID: 1769978)
Visitor Counter : 140