جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے نے وسل بلوور پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 02 NOV 2021 6:33PM by PIB Delhi

 

portal.jpg portal.2.jpg

 

نئی اور قابل تجدید کی وزارت کے تحت  پرائیویٹ سیکٹر کے تحت آنے والے محکمے نئی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کی بھارتی  ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے) لمیٹڈ نے  آج نگرانی بیداری ہفتہ 2021کے حصے کے طور پر وسل بلوور پورٹل کا آغاز کیا۔آئی آر ای ڈی اے کے چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) جناب پردیپ کمار داس اور سینٹرل وجلینس کمیشن(سی وی سی ) کی ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر پروین کماری سنگھ  کے ذریعہ ڈائریکٹر(ٹیکنیکل) جناب چنتن شاہ آئی آر ڈی ای اے /سی وی اومحترمہ منیشا سکسینا اور دیگر سینئرعہدیداروں کی  موجودگی میں اس پورٹل کی شروعات کی گئی ۔

اس پورٹل کے ذریعہ آئی آر ای ڈی اے ملازمین دھوکا دہی،بدعنوانی ، عہدے کا بیجا استعمال وغیرہ سے متعلق تشویش کو اٹھاسکتے ہیں۔مذکورہ پورٹل کمپنی کی آئی ٹی ٹیم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اس پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وسل بلوور پورٹل آئی آر ای ڈی ایزکے بدعنوانی کے خلاف بالکل برداشت نہ کرنے کا ایک حصہ ہے۔کمپنی کی اچھی اور صاف ستھری گورننس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے جناب داس نے شفافیت اور کام کاج میں ایمانداری برتے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سی وی سی کی ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر پروین کماری سنگھ نے آئی آر ای ڈی اے کے ذریعہ وسل بلوورپورٹل کے آغاز کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد میں انہوں نے وسل بلوور پالیسی پر ایک بات چیت کا سیشن بھی منعقد کیا۔انہوں نے اس سیشن کے دوران شرکا کے ذریعہ اٹھائے گئے سبھی سوالا ت کا جواب دیااوربدعنوانی کے خلاف لڑائی میں سی وی سی کے ایک سفارتکار کے طور پر کام کرنے کے لئے آئی آر ای ڈی اے کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر آئی آر ای ڈی اے کے ذریعہ وجلینس جرنل کے حالیہ شمارے پہل کو بھی جاری کیا گیا ۔ ہفتہ طویل نگرانی بیداری ہفتہ مہم کےدوران ( 26 اکتوبر تا 2 نومبر 2021) صارفین اور خوانچہ فروشوں کی تکلیفوں کا ازالہ کرنے کےلئے ان کے ساتھ بات چیت ،سیمینارس ، ورکش شاپ  ،تقریروں کے مقابلے، ملازمین کے درمیان کوئز ،ڈرائنگ مقابلے طلبا کے لئے نکڑ ناٹک اور  نگرانی سے  متعلق بیداری سرگرمیاں انجام دی گئیں جنہیں‘ انڈیپینڈنٹ انڈیا  @75: سیلف رییلائنس ود اینٹی گریٹی’کے موضوع کے تحت نگرانی بیداری ہفتہ 2021 کے تحت انجام دیا گیا۔

 

************

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.12615



(Release ID: 1769957) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi