وزارت دفاع

بھارت-امریکہ فوجی مشق 2021 کی اختتامی تقریب

Posted On: 30 OCT 2021 8:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی:30 اکتوبر ،2021۔بھارت اور امریکہ کی فوجوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ‘‘یودھ ابھیاس 2021’’ کا 17واں ایڈیشن 29 اکتوبر 2021 کو الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن پر اختتام پذیر ہوا۔ اس 14 روزہ مشقوں کا مقصد دونوں فوجوں کو ایک دوسرے کے آپریشنل طریقہ کار، جنگی مشقوں اور دیگر چیزوں کے ساتھ انٹرآپریبلٹی سے واقف کرانا تھا۔ بھارتی دستہ مدراس رجمنٹ کے ایک انفنٹری بٹالین گروپ کے 350 اہلکاروں پر مشتمل تھا، جب کہ امریکی دستہ 40ویں کیولری رجمنٹ کے پہلے سکواڈرن (ایئربورن) کے 300 فوجیوں پر مشتمل تھا۔

اس فوجی مشق کا انعقاد دو مرحلوں میں کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں دونوں فوجیوں کی جنگی حالت اور حکمت عملی کی تربیت شامل تھی۔ پہلے مرحلے میں دونوں جماعتوں کی طرف سے حاصل کی گئی ٹریننگ کو توثیق کے مرحلے میں عملی جامہ پہنایا گیا۔ دونوں فوجیوں نے مشترکہ طور پر توثیقی مشق میں حصہ لیا جس میں جنگی شوٹنگ، ریپلنگ اور کوئیک رسپانس ٹیموں کی ہیلی کاپٹر کی تعیناتی شامل تھی۔ فوجیوں کو مخلوط کمپنیوں میں بھارتی اور امریکی فوجوں کی مخلوط پلاٹون کے ساتھ منظم کیا گیا تھا اور توثیقی مشق کا اختتام پہاڑی علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں پر چھاپے اور اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ پر ہوا۔

دونوں فوجوں نے پلاٹون اور کمپنی کی سطح کے مشن کے انعقاد میں ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے سے سیکھا ہے۔ مشق نے باہمی اعتماد، باہمی تعاون کو مضبوط کیا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان بہترین طور طریقوں کے اشتراک کو فعال کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-10-30at8.20.25PMB8ZD.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-10-30at8.20.25PMR7PU.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-10-30at8.20.25PM(2)YVBD.jpeg

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12588



(Release ID: 1769805) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Marathi , Hindi