جل شکتی وزارت
’’ندی اُتسو ‘‘ندیوں کے احترام کی روایت کو از سر نو زندہ کرنے کی تخم ریزی کرے گا:گجندر سنگھ شیخاوت
’’گنگا صاف اور عظیم‘‘ دکھائی دیتی ہے:جناب کرن رجیجو
گنگا اُتسو کے آخری دن گنگا مشعل کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
Posted On:
03 NOV 2021 7:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03نومبر؍2021:
تین روز ہ گنگا اُتسو-ریور فیسٹول 2021 کے آخری کا آغاز پچھلے دو دنوں کی اہم جھلکیوں کے ساتھ ہوا ہے۔اس کے بعد مشہور رقاصہ محترمہ شوونا نارائن کے ذریعے کتھک رقص پیش کیا گیا۔اُنہوں نے ماں گنگا کے دُکھ کی کہانی کو پیش کیااور تمام لوگوں سے اپنے رقص کے توسط سے اسے صحت مند رکھنے میں مدد کرنے کی اپیل کی۔ اِس ہندوستانی شاستریہ رقص کے ذریعے فطرت کے تحفظ کے پیغام کو طاقتور انداز میں پیش کیا گیا۔
جناب کرن رجیجو عزت مآب وزیر برائے قانون و انصاف ، جناب گجندر سنگھ شیخاوت، جل شکتی کے مرکزی وزیر اور دیگر نمائندوں کا استقبال کرتے ہوئے این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے بتایا کہ مشہور گلوکاروں ، موسیقاروں ، قلم کاروں ، کہانی کاروں، دانشوروں اور ادیبوں نے گنگا اُتسو 2021ء میں اپنی تخلیقات پیش کیں اور اِس انعقاد میں حصہ لیا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ اِس دوران کلیپ، گنگا کایا کلپ پر پہلی بار چاچا چودھری کومکس، آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعے بھارت کی ندیوں پر ایک گیت جیسے کئی اہم لانچ ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اِس سال گنگا اُتسو پورے بھارت میں منایا جارہا ہے اور اِس کی تقریبات سورت سے ناگالینڈ اور لیہہ کنیا کماری تک ہورہی ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گنگا اُتسو نے ملک گیر ندی اُتسو کی شکل لے لی ہے اور یہ بھی ابھی آغاز ہے۔
اپنی اہم تقریر میں این ایم سی جی کو آزادی کا امرت مہوتسو میں اُن کے تعاون کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے عزت مآب قانون و انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ میں نے ملک کی تقریبا ً ہر ندی کے نکلنے کی جگہ کا سفر کیا ہے۔چند سال پہلے گنگا خاص طور سے بہت آلودہ دِکھائی دیتی تھی، لیکن آج یہ صاف اور عظیم دکھائی دیتی ہے۔ یہ کام تحریک دینے والا ہے اور میں مشن کو اپنا تعاون دینے کا عہد کرتا ہوں۔ اس میں شامل ہونے اور تعاون کرنے میں مجھے ہمیشہ خوشی ہوگی۔انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ عزت مآب وزیر اعظم کے وژن ، این ایم سی جی کے جامع وژن اور رضاکاروں کی کڑی محنت کو دیا۔
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے گنگا اُتسو 2021 کے اپنے اختتامی خطاب میں ندی اُتسو منانے کےلئےعزت مآب وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ندیوں کے تعلق سے عقیدت کی روایت ہے، لیکن صارفیت کے آغاز کے ساتھ یہ ربط کہیں کھو گیا تھا۔ ندی اُتسو ندیوں کے احترام کی اِ س روایت کو از سر نو زندہ کرنے کے لئے تخم ریزی کرے گا،یہ لوگوں کو ندیوں کے تحفظ کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا۔ اُنہوں نے نمامی گنگے کو پچھلے کچھ برسوں میں گنگا اُتسو کے کامیاب انعقاد کے توسط سےندی اُتسو کی بنیاد رکھنے کے لئے مبارکباد دی اور اِس سال گنگا اُتسو نے ملک میں مضبوط ندی اُتسو کی بنیاد رکھی۔
گنگا اُتسو 2021ء کی کامیابی پر جل شکتی وزارت کے سیکریٹری جناب پنکج کمار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے این ایم سی جی ٹیم اور گنگا کے خدمت کاروں کی شکل میں کام کرنے والے تمام رضاکاروں کو مبارکباد پیش کی۔
گنگااُتسو2021 کے آخری سیشن میں گنگا کویسٹ 2021 پر ایک رپورٹ لانچ کی گئی۔ کوئیز کا انعقاد این ایم سی جی کے ذریعے ٹری کریز فاؤنڈیشن کے ذریعے کیا گیا۔ ٹری کریز فاؤنڈیشن کے سی ای او محترمہ بھاؤنا بڈولا نے گنگا اُتسو کے حصے کی شکل میں منی-گنگا کویسٹ کے فاتحین کا اعلان کیا اور اُن کی معاون محترمہ پلوی نے کلیپ پہل کے حصے کی شکل میں گنگا اُتسو کے دوران انعقاد پذیر دیگر سرگرمیوں کے فاتحین کا اعلان کیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ کوی گیت کار اور ماہر مواصلات جناب پرسون جوشی ، جو کرتویہ گنگا گیت کے تخلیق کار بھی ہیں، نے کہا کہ کرتویہ گنگا گیت کے پیچھے کا خیال یہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہمارے حقوق اپنے پورے ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے ندیوں کی اہمیت پر اپنی کویتا بھی سنائی ، جو انہوں نے گنگااُتسو کے لئے لکھی تھی۔
گنگا اُتسو کے تیسرے دن عزت مآب وزراء کے ذریعے گنگا مشعل نام کی ایک مہم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ گنگا مشعل گنگا ٹاسک فورس کے ذریعے ’میری گنگا میری شان‘مہم کا حصہ ہے۔ گنگا ٹاسک فورس متعدد انوکھی کوششوں کے لئے نمامی گنگے مشن کے تحت ریاستی فوج کی ایک بٹالین ہے۔ مشعل گنگا کے کنارے سفر کرے گی اور 23مقامات پر رُکے گی، جہاں لوگوں اور رضاکاروں کو بیدار کرنے کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ جناب کرن رجیجو نے کہا کہ گنگا اُتسو کو باوقار طریقے سے اور متحرک انداز سے آگے لے جانے کے لئے گنگا مشعل سب سے اچھا طریقہ ہے۔بریگیڈیئر نوین سنگھ جھنڈا لہرانے کی تقریب میں کرنل ویدیہ کے ساتھ گنگا ٹاسک فورس کی نمائندگی کررہے تھے۔
محترمہ ساکشی جھا اور جناب سرفراز علی کو اُن کی تخلیق ، ’کچرے سے کنچن‘ کے لئے وزراء نے اعزاز سے نوازا۔اُتسو کے دوران لائیو پینٹنگ کرنے والے نوجوان مصوروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
این ایم سی جی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(مالیات)جناب روزی اگروال نے کہا کہ 2017ء میں ایک چھوٹے سے انعقاد کے ساتھ شروع ہوا سفر گنگا اُتسو کی شکل میں ایک طویل سفر طے کرچکا ہے۔ انہوں نے ضلع سطح پر کام کرنےو الی ٹیموں کو مبارکباد دی ، جنہوں نے یہ یقینی بنایا کہ ندی اُتسو ایک بڑی کامیابی ہے۔ این ایم سی جی رضاکاروں کے ذریعے 77سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اِن تین دنوں کے دوران 8لاکھ سے زیادہ لوگ ورچوئل طریقے سے اِس اُتسو میں شامل ہوئے۔
.
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(06.11.2021)
(U: 12580)
(Release ID: 1769786)
Visitor Counter : 150