بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کے وزیر جناب سونووال نے کیرالہ میں والیا زھیکل لائٹ ہاؤس کا افتتاح کیا

Posted On: 30 OCT 2021 7:59PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے علاوہ آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کیرالہ کے ضلع الاپوزا  کے والیا زھیکل میں ایک نئے لائٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر الاپوزا کے ایم پی، ہری پڈ  کےایم ایل اے اور سینئر افسران موجود تھے۔

کوسٹل ریگولیٹری زون (سی آر زیڈ) کی منظوری اور دیگر قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد 41.26 میٹر بلند  پینٹاگونل آر سی سی ٹاور بمع  لفٹ اور اس سے منسلک عمارتوں کو تعمیر کیا گیا ہے اور لائٹ ہاؤس فی الحال 03.06.2021 سے آزمائشی طور پر چل رہا ہے۔

جناب سونووال نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے 75 ویں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پرسیاحت کے لئے 75 لائٹ ہاؤسوں کی ترقی کو منظوری دی ہے اور والیا زھیکل لائٹ ہاؤس ان میں سے ایک ہے۔ کیرالہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے 11 دیگر لائٹ ہاؤسوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

لائٹ ہاؤس کی تعمیر سے کیرالہ کے اس خطہ میں سفر کرنے والے بحری جہازوں کو بہت فائدہ پہنچے گا اور مقامی ماہی گیر دن کے وقت اور رات کے وقت سمندر سے محفوظ واپس لوٹ سکیں گے۔

ساحلِ سمندر پروالیا زھیکل کا مقام سیاحتی نوعیت کا ہوگا۔ جو علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کے حق میں سیاحوں کو سمندر کے خوبصورت نظارے فراہم کرے گا۔ اس طرح مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع اور معاشی فوائد سامنے آئیں گے۔

****

U.No:12587

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1769779) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi