وزارت دفاع
ویسٹرن ایئر کمانڈ کے صدر دفاتر، سبرتو پارک میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت یونیٹی رن کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
02 NOV 2021 8:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 نومبر 2021:
’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منانے کے لئے بھارتی فضائیہ نے 31 اکتوبر 2021 کو ویسٹرن ایئر کمانڈ صدر دفاتر (سبرتو پارک) میں ایک ’یونیٹی رن‘ کا انعقاد کیا ۔
اس دوڑ کو ایئر مارشل امیت دیو ،اتی ویششٹ سیوا میڈل، ویششٹ سیوا میڈل، ایڈ۔ ڈی ۔ کیمپ، ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، ویسٹرن ایئر کمانڈ اور محترمہ سیما دیو، صدر اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے (علاقائی) کے ذریعہ مشترکہ طور پر جھنڈی دکھاکر رخصت کیا گیا۔
اس یونیٹی رن کا انعقاد بھارت کے ’مرد آہن ‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 146وین جینتی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کیا گیا تھا، اس دن کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے عملے اور ان کے کنبوں کے اراکین نے آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کو سب سے بہتر طریقے سے منان کے لئے 7.5 کلومیٹر کی دورڑ میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12576
(Release ID: 1769770)
Visitor Counter : 225