جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے ’’گنگا اُتسو 2021-دی ریور فیسٹول‘‘کا افتتاح کیا


گنگا اُتسو کے دوران این ایم سی جی سرگرمی نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ درج کیا

گنگا اُتسو کے دوران آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعے تیار کردہ گنگا ایٹلس کو لانچ کیا گیا

Posted On: 01 NOV 2021 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،01نومبر؍2021:

گنگا اُتسو کا پانچواں ایڈیشن بڑی دھوم دھام کے ساتھ ورچوئل طورپر شروع ہوا۔’گنگا اُتسو 2021-دی ریور فیسٹول‘کہ جس کا شدت سے انتظار ہورہا تھا، نہ صرف دریائے گنگا ، بلکہ ملک کے تمام دریاؤں کی عظمت کا جشن منائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ’ندی اُتسو‘ یعنی ندیوں کا جشن منانے کے اعلان سے تحریک لے کر گنگا اُتسو کو بھارت کی تمام ندیوں کی گھاٹیوں تک لے جانے کا مقصد ہے۔

 

 

ٹری کریز فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ایم سی جی کے ذریعے تیار کردہ کانٹی نیوس لرننگ اینڈ ایکٹی وٹی پورٹل (سی ایل اے پی)کو لانچ کیا گیا۔

کردہ کانٹی نیوس لرننگ اینڈ ایکٹی وٹی پورٹل (سی ایل اے پی)کا آغاز عزت مآب جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت اور دیگر معززشخصیات کے ذریعے ‘گنگا اُتسو -2021 دی ریور فیسٹول‘کے افتتاح کے دن کیاگیا۔سی ایل اے پی نمامی گنگے کی ایک پہل ہے، جسے ٹری  کریز فاؤنڈیشن کی سی ای او محترمہ بھاؤنا بڈولا کی قیادت میں ٹری کریز فاؤنڈیشن کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔سی ایل اے پی بھی عالمی بینک سے امداد یافتہ و حمایت یافتہ ہے۔یہ ایک مکالماتی پورٹل ہے، جو بھارت میں ندیوں کے تحفظ و اُس سے متعلق معاملوں میں پہل کرنے کی سمت میں کام کررہا ہے۔یہ پورٹل بحث و مباحثے کو آرام دہ بنانے اور ماحولیات ، پانی، ندی، وغیرہ سے متعلق مختلف ایشوز پر خیالات کا اظہار کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

 

 

ہرسال گنگا اُتسو کو شاندار بنانے کےلئے این ایم سی جی کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے کہا’’ہماری ندیوں کی تزئین کاری اور اُنہیں محفوظ رکھناہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہر شخص کو یہ سوچنا چاہئے کہ وہ ندیوں کے تحفظ میں کس طرح اپنا تعاون دے سکتا ہے۔‘‘

گنگا اُتسو کے پیچھے کی تاریخ اور نظریے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جل شکتی وزارت کے سیکریٹری جناب پنکج کمار نے کہا کہ این ایم سی جی پورے سال مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مسلسل عوام سے جڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا گنگا کویسٹ کو  کافی  کامیابی ملی تھی۔ سی ایل اے پی لوگوں کے لئے سال بھر کوئیز اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ایک موقع ہوگا۔

این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے لوگوں کو صلاح دی کہ وہ گنگا اُتسو کا نہ صرف لطف لیں ، بلکہ گنگا و دیگر تمام ندیوں کی از سر نو تزئین کاری کےلئے پیغامبر اور کارکن بننے کا بھی لطف اٹھائیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مرکزی نقاد نہ صرف ہزاروں لوگ  ورچوئل طریقے سے حصہ لے رہے ہیں، بلکہ گنگااُتسو کے تحت مختلف اضلاع میں 100سے زیادہ پروگراموں کےلئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے’گنگا ٹاسک فورس‘کی قیادت میں ایک مہم ’گنگا مشعل‘کے بارے میں بھی بتایا۔اسے دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا اور یہ گنگا ندی کے کنارے 23اسٹیشنوں کو کور کرنے والے راستوں سے سفر کرے گی۔اس طرح یہ مقامی لوگوں اور نمامی گنگے رضاکاروں کو حساس بنانے میں مدد کرے گی۔انہوں گنگا وِچار  منچ ، گنگا دوت(این وائی کے ایس)، گنگا پرہری، گنگا مِتر اور دیگر تمام لوگوں اور تنظیموں کو اُن کے مسلسل کام کے لئے مبارکباد دی اور گنگا مشعل  کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

 

 

این ایم سی جی نے گنگا اُتسو کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ درج کیا۔

این ایم سی جی نے ’’گنگا اُتسو-دی ریور فیسٹول 2021‘‘کے پہلے دن فیس بک پر ایک گھنٹے کے دوران ہاتھوں سے تحریر کردہ نوٹوں کے ساتھ اَپ لوڈ کی گئی سب سے زیادہ تصویروں کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی رجسٹریشن درج کیا۔جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے گنگا کے بارے میں فیس بک پر اپنا پیغام پوسٹ کیا، جس کے بعد گنیز سرگرمی کو عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا۔ محض ایک گھنٹے کے دوران اس سرگرمی کے تحت لاکھوں پوسٹ درج کی گئی۔زندگی کے تمام شعبے کے لوگوں کی شراکت داری خاص طور سے تحریک دینے والی تھی۔کئی لوگوں نے خود کی لکھی ہوئی ادبی تخلیقات کو پروگرام کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا۔ گنگا کایا کلپ پر بیداری بڑھانے اور گنگا اُتسو –دی ریور فیسٹول 2021 کی رسائی کو رفتار دینے کےلئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ڈی جی  این ایم سی جی نے گنگا کے تحفظ کے لئے اپنے پیغامات پوسٹ کرنے والے تمام شراکت داروں کو مبارکباد پیش کی۔

آئی آئی ٹی کانپور کے ذریعے وضع کردہ گنگا ایٹلس کو گنگا اُتسو کے دوران لانچ کیاگیا۔

 

 

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے ’گنگا ایٹلس:ریور آف دی پاسٹ‘کا بھی اجراء کیا۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر راجیو سنہا کے ذریعے تیار کئے گئے گنگا ایٹلس میں پچھلی 6-5دہائیوں کے دوران گنگا ندی میں ہوئی تبدیلی کا دستاویز پیش کیاگیا ہے۔یہ تبدیلی عام طورپر چینل مارپھولوجی ،زمین کا استعمال و  زمین پر قبضہ ، ندی کے تیز رفتاری اور دیگر متعلقہ ایشوز کے پس منظر میں ہے۔این ایم سی جی کے ذریعے امداد یافتہ اس تحقیقی پروجیکٹ کے تحت آئی آئی ٹی کانپور نے ایک ورک فلو بھی تیار کیا ہے، جو استعمال کنندگان کو کم سے کم لاگت پر ندی کے ماحول کی غیر زمرہ بند اِمیجری کا تجزیہ کرنے اور اوپن سورس سافٹ ویئر کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

مشہور ادیب  و شاعر جناب اشوک چکردھر نے گنگا و دیگر ندیوں پر شاعری سنائی۔ ان کے طنزو مزاح سے بھرپور انداز میں دلچسپ طریقے سے ندی کے تحفظ کا پیغام دیا۔ اس پروگرام کے دوران رقص و موسیقی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مشہور گلوکارہ  محترمہ انورادھا پوڈوال نے اپنی دلکش آواز سے ناظرین کو سحر زدہ کردیا۔آخر میں جناب راہل شرما کے سنتور پر شاستریہ سنگیت کا مظاہرہ ہوا اور ناظرین محترمہ پراچی شاہ پنڈیہ کے کتھک رقص سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

یہ اُتسو مزید دو دنوں تک یعنی 2 اور3نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔ این ایم سی جی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(مالیات)جناب روزی اگروال نے بتایا  کہ اگلے دو دنوں کےلئے کہانی ثقافتی  مظاہرے اور کئی دیگر پروگراموں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں بھی مختلف مقامات پر ندی اُتسو کے طورپر اسے منایا جاتا رہے گا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 12578)


(Release ID: 1769769) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi