وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے مہاراشٹر میں تلاشی کی کاررائی کی

Posted On: 06 NOV 2021 11:17AM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 27 اکتوبر، 2021 کو اربن کریڈٹ کوآپریٹو بینک کے ہیڈ کوارٹر اور اس کی ایک برانچ پر چھاپہ مار کر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی۔ یہ بینک مہاراشٹر میں واقع ہے۔ بینک کے چیئرمین اور اس کے ڈائرکٹروں کی رہائش گاہوں کو بھی کھنگالا گیا۔

بینک کی شاخوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے کور بینکنگ سالیوشنز (سی بی ایس) کے بینک ڈیٹا اور تلاشی کے دوران اہم افراد سے پوچھ گچھ کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ بینک اکاؤنٹ کھولنے میں زبردست بدنظمیاں برتی گئی ہیں۔بغیر پین کارڈ کے بینک کی مذکورہ شاخ میں 1200 سے زیادہ نئے اکاؤنٹ کھولے گئے۔ چھان بین میں پتہ چلا کہ یہ سبھی بینک اکاؤنٹ بغیر کے وائی سی ضابطوں پر عمل کیے ہوئے کھولے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹ کھولے جانے کے فارموں کو بینک اسٹاف نے ہی بھرا تھا اور انہی لوگوں نے اپنے دستخط کیے یا انگوٹھے کا نشان لگایا۔

ان تمام اکاؤنٹس میں نقدی جمع کی گئی تھی۔ ہر ایک اکاؤنٹ میں 1.9 لاکھ روپے کے حساب سے رقم جمع کی گئی تھی، جن کا جوڑ 53.72 کروڑ روپے بیٹھتا ہے۔ ان اکاؤنٹس میں 700 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کی پہچان کر لی گئی ہے، جو سلسلہ وار طریقے سے کھولے گئے تھے۔ اکاؤنٹ کھولے جانے کے سات دنوں کے اندر ہی، یعنی اگست 2020 سے مئی 2021 کی مدت کے دوران ان اکاؤنٹس میں 34.10 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جمع کر دی گئی تھی۔ یہ رقم اس طریقے سے جمع کی گئی تھی کہ دو لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کرنے کے لیے پین کی ضروری لازمیت سے بچا جا سکے۔ بعد میں اسی برانچ میں جمع کی گئی رقم کو فکسڈ ڈپوزٹ میں بدل دیا گیا تھا۔

کچھ معاملوں میں اکاؤنٹ ہولڈر جیسی مقامی پڑتال سے پتہ چلا کہ ان لوگوں کو بینک میں جمع رقم کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ان سبھی نے ایسے کسی بینک اکاؤنٹ یا فکسڈ ڈپوزٹ کے بارے میں کسی بھی  قسم کی جانکاری ہونے سے صاف طور پر منع کر دیا۔

چیئرمین، چیف مینیجنگ ڈائرکٹر اور برانچ مینیجر بھی نقد جمع کے سورس کے بارے میں کوئی حساب نہیں دے سکے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ کام بینک کے ایک ڈائرکٹر کے کہنے کے پر کیا گیا۔ بینک کا یہ ڈائرکٹر اناج کی آڑھت کی تجارت کرنے والے مقامی کاروباری ہے۔

جمع کیے گئے ثبوتوں اور درج کیے گئے بیانوں کی بنیاد پر 53.72 کروڑ روپے کی رقم کو روک دیا گیا ہے۔

آگے جانچ چل رہی ہے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12573



(Release ID: 1769717) Visitor Counter : 115