نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

معاشرے کی اچھائی پر توجہ مرکوز کرنے والا ادب ہمیشہ زندہ رہتا ہے: نائب صدر


ادب ، ملک کی شان و عظمت کی عکاسی کرتا ہے: نائب صدر

ثقافت و روایات، ادب کی تخلیق میں اہم رول ادا کرتے ہیں: نائب صدر

تیلگو اور دیگر ہندوستانی زبانوں کا تحفظ ہماری ثقافت کے استحکام میں مدد کرے گا: نائب صدر

نائب صدر نے قلم کاروں سے بچوں کے ادب پر خاص توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی

وساکھا ساہتی نام کی ادبی تنظیم کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت

Posted On: 05 NOV 2021 6:57PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں کہا کہ معاشرے کی اچھائی پر توجہ مرکوز کرنے والا ادب ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ رامائن اور مہابھارت جیسی داستانیں آج بھی حوصلہ فراہم کر رہی ہیں۔

ادبی تنظیم، وساکھا ساہتی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں بولتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ادب وہ گاڑی ہے جس کے ذریعے ملک کی شان و عظمت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے قلم کاروں، شعراء، دانشوروں اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تمام تحریروں اور تصانیف میں معاشرہ کی اچھائی کو ترجیح دیں۔

نائب صدر نے کہا کہ ملک کی ثقافت و روایات، ادب کی تخلیق میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنے لوک ادب کی حفاظت کرتے ہیں، تو ہم اپنی ثقافت کی بھی حفاظت کر پائیں گے۔

تیلگو زبان کی رنگا رنگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لباس، کھانے کی عادتیں، تہوار، رواج، پیشہ سمیت زندگی کے ہر گوشے کی عکاسی ادب میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیلگو اور دیگر ہندوستانی زبانوں کی حفاظت کرنے سے ہماری ثقافت  کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی اور آئندہ نسلوں کو صحیح راستہ ہموار کرنے میں رہنمائی حاصل ہوگی۔

جناب نائیڈو نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آندھرا پردیش کے آٹھ ضلعوں کے 920 اسکولوں میں تیلگو رسم الخط کے ذریعے کویا زبان میں ابتدائی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پہل کے لیے انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی تعریف کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دوسری زبانیں سیکھنے سے پہلے خود اپنی مادری زبان میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اس سلسلے میں ضروری پہل کرنے کی اپیل کی۔

نائب صدر نے قلم کاروں سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے ادب پر خاص توجہ دیں اور ایسے ادب کو مقبول بنانے کے نئے طریقے تلاش کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے مشہور و معروف قلم کار ملا پوڈی وینکٹ رمن اور چنتا دیکشی تھولو کے کارناموں کو یاد کیا۔

جناب نائیڈو نے تیلگو کی ادبی تصانیف کو مقبول بنانے میں کی جانے والی کوششوں کے لیے وساکھا ساہتی کی تعریف کی۔

اس موقع پر آندھرا پردیش کے وزیر سیاحت جناب ایم شری نواس، آندھرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پرساد ریڈی، وساکھا ساہتی کے صدر پروفیسر کے ملیہ واسنی، سکریٹری جناب گنڈی کوٹا وشوناتھن اور دیگر حضرات موجود تھے۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12565



(Release ID: 1769591) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil