سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی آئی این وی ۔ آئی ٹی نے بڑے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو راغب کیا ہے
Posted On:
03 NOV 2021 8:04PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) کے پاس سرمایہ کاری سے متعلق بھارت کی پائپ لائن کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں اپنی آئی این وی ۔ آئی ٹی یعنی سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ابتدا میں سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا مجموعی طور پر 390 کلو میٹر طویل، پانچ زیر عمل ٹول روڈ کا ایک پورٹ فولیو ہوگا۔ اس میں بعد میں مزید سڑکوں کا اضافہ کرنے کا پروگرام ہے۔ یہ سڑکیں گجرات، کرناٹک، راجستھان اور تلنگانہ ریاستوں میں واقع ہیں۔
قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی نے ان سڑکوں کے لئے 30 سال تک کی نئی رعایتوں کو منظوری دی ہے۔ ان اثاثوں کی طویل مدتی خصوصیات کے پیش نظر سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی یونٹس کو بین الاقوامی اور گھریلو سرمایہ کاروں کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ یہ یونٹس سیبی سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ضابطوں مجریہ 2014 کے تحت نجی طور پر جاری کئے جانے کے وسیلے کے تحت 101 روپے فی یونٹ کے بالائی قدر کے دائرے میں جاری کئے گئے ہیں۔
ان یونٹس کو نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) اور بامبے اسٹاک ایکسچنج (بی ایس ای) میں کاروبار کےلئے لسٹ کیا جائے گا۔
قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی۔ سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی نے اینکر یعنی استقامت پیدا کرنے والے سرمایہ کاروں کے طور پر کناڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ اور اونٹا ریو ٹیچرس پنشن پلان بورڈ نامی دو بین الاقوامی پنشن فنڈس کو راغب کیا ہے۔ یہ دونوں فنڈز کل یونٹس کے پچیس پچیس فیصد یونٹس حاصل کریں گے۔ بقیہ یونٹس کو پنشن فنڈس، بیمہ کمپنیوں، میوچول فنڈس، بینک اور مالیاتی اداروں پر مشتمل گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ایک متنوع گروپ کےلئے پیش کیا جائے گا۔ قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی نے سرمایہ بہم پہنچانے سے متعلق قومی پائپ لائن کےلئے مختلف النوع ترقی یاتہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے سے متعلق اپنی زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
پانچ سڑکوں کے ابتدائی پورٹ فولیو کی کل کاروباری مالیت 8011.52 کروڑ روپے آنکی گئی ہے ۔ قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی۔ سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی اسسٹنٹ بینک آف انڈیا، ایکسز بینک اور بینک آٖ مہاراشٹر سے 2000 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرکے اس کےلئے فنڈ فراہم کررہا ہے۔ بقایا رقم کے لئے بین الاقوامی اور گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور سرپرست کی حیثیت سے قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی کو 6011.52 کروڑ روپے کے یونٹس جاری کرکے فنڈس فراہم کیا جارہا ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری اور قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی کے چیئرمین جناب گری دھرارمانے نے کہا ’’ہمیں کوشی ہے کہ قومی شاہراہوں سے متعلق بھارت کی اتھارٹی ۔ سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لئے دو اینکر سرمایہ کاروں- کناڈا کے پنشن پلان انویسٹمنٹ بورڈ اور اونٹاریو ٹیچرس پنشن پلان بورڈ اور دیگر معروف گھریلو سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتےہیں۔ اس سرمایہ کاری سے متعلق اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی کامیابی، ملک میں عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے سے متعلق عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے حصول میں دور رس اثرات کی حامل ہوگی‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع م ۔ن ا۔
U- 12550
(Release ID: 1769527)
Visitor Counter : 164