وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیرنے دیوالی کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کی


جناب دھرمیندرپردھان نے ودیانجلی کو عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی

Posted On: 03 NOV 2021 8:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،05؍نومبر:تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے  دیوالی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور ہرایک کی زندگی میں خوشحالی اورخوشی  کےلئے  تہوار پرنیک خواہشات پیش کیں ۔

اپنے پیغام میں جناب پردھان نے کہاکہ اس مبارک موقع پر  ہم خوشی دینے کا جشن مناتے ہیں اور دان سخاوت  پیداکرنے کا عمل ہے ۔

کل دان ودیادان کی اہمیت  کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم سب کے پاس کچھ مہارت  ، ہنرمندی اور علم ہیں ، جو ہم دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔ خوشی دینے سے بہترکوئی چیز نہیں ہے ۔اپنی مہارت کو دوسروں میں  تقسیم کرکے ہم اپنے مستقبل کی نسلوں  کو بہتربناسکتے ہیں اوران کے چہروں پر خوشیاں لاسکتے ہیں ۔

وزیرموصوف نے بتایاکہ  قومی تعلیمی پالیسی 2020نے  ہمارے اسکولوں کی کمیونٹی شرکت  اورملکیت کے ساتھ  ودیانجلی نامی پہل کے ذریعہ علم اورمہارت  کا عطیہ پیش  کرنے کے جذبے پر  توجہ مرکوز کرنے کی خاطر ہمیں  مواقع فراہم کئے ہیں ۔وزیرموصوف نے ملک بھرکے بچوں کے لئے معیاری  تعلیم کو یقینی بنانے کی خاطر  ودیانجلی میں ہرایک کی شرکت کی اپیل کی ہے ۔

ہم ودیانجلی کو اس طرح سے تیارکرناچاہتے ہیں کہ ہرکوئی اسکولی تعلیم کے لئے اپنا تعاون دے سکے ۔ وزیرموصوف نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے امید ظاہرکی کہ وہ ودّیادان کی اس عوامی تحریک میں شامل ہوں گے ۔

***************

 

ش ح۔ع ح  ۔ ع آ 

U. NO. 12546


(Release ID: 1769477) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi