صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ۔19 ٹیکوں کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین صورتحال


ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 116 کروڑ سے زائد ٹیکوں کی خوراکیں فراہم کرائی گئیں

ریاستوں کے پاس ابھی بھی 15.2 کروڑ سے زائد بقیہ اور غیر استعمال شدہ ٹیکے کی خوراکیں موجود ہیں

Posted On: 04 NOV 2021 10:42AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 04 نومبر 2021:

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کے دائرہ کار میں اضافہ کرنے اور اس کی رفتار میں اضافہ کے لیے پابند عہد ہے۔ کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہم کی وسعت کے نئے مرحلے کا آغاز 21 جون 2021 کو ہوا۔ٹیکوں کی وافر مقدار میں دستیابی، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکوں کی دستیابی کی پیشگی معلومات تاکہ ان کے ذریعہ بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے، اور ٹیکوں کی سپلائی چین کو آسان بنانے کے ذریعہ ٹیکہ کاری مہم کو آگے بڑھایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے جزو کے طور پر، حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلا قیمت کووِڈ ٹیکے فراہم کراکے انہیں تعاون فراہم کرا رہی ہے۔ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کوتوسیع دینے کے نئے مرحلے کے تحت، مرکزی حکومت اندرونِ ملک ٹیکہ مینوفیکچرر حضرات کے ذریعہ تیار کیے جا رہے 75 فیصد ٹیکے خریدےگی اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقو کو فراہم(بلا قیمت) کرے گی۔

ٹیکے کی خوراکیں

 (4 نومبر 2021 تک)

فراہم کیے گئے ٹیکے

1,16,21,77,965

بقیہ ٹیکوں کی تعدا

15,20,94,556

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکومت ہند (بلاقیمت) اور راست ریاستی خرید زمرے کے توسط سے اب تک 116 کروڑ سے زائد (1162177965) ٹیکے کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 15.2 کروڑ سے زائد (152094556) بقیہ اور غیر استعمال شدہ کووِڈ ٹیکے کی خوراکیں موجود ہیں۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12526



(Release ID: 1769449) Visitor Counter : 120