کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت سرکار نے پی ایم گتی شکتی این ایم پی کی ترقی اورنفاذکی نگرانی کیلئے 20 رکنی  بااختیار سکریٹریوں کے گروپ کی تشکیل کی ہے


کابینہ سکریٹری اسکی صدارت کریں گے ،مرکزی بنیادی ڈھانچے ،زرعی اور مالیاتی وزارت/محکموں کے سکریٹریز اس کے ممبر ہوں گے،لوجسٹکس ڈیویژن سکٹریٹریٹ کے طور پر کام کرے گا

ای جی او ایس تجرباتی بنیاد پر بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کیلئے شعبوں پر مبنی اپروچ میں تمام یوٹیلیٹی خدمات کے ساتھ ساتھ سڑکوں ،ریل وغیرہ کی تعمیر میں تال میل قائم کرے گا

Posted On: 01 NOV 2021 7:25PM by PIB Delhi

 

بھارت سرکار نے سکریٹریوں کی ایک 20 رکنی بااختیار گروپ (ای جی او ایس) کی تشکیل دی ہے جو پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کی ترقی اور نفاذ کیلئے ایک نگرانی کا نظام ہوگا ۔کابینہ سکریٹری اس کے صدر ہوں گے ،اس کے اراکین میں ریلوے بورڈ کے چیئر مین ،وزارت/سڑک محکمہ ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہ، بندر گاہ ،شیپنگ اور آبی گزر گاہوں ،شہری ہوا بازی ،پٹرولیم اور قدرتی گیس ،بجلی ،ٹیلی مواصلات ، کوئلے کی کانکنی ،کیمیکلس اور پیٹرو کیمیکلس ، کھاد،اسٹیل ،اخراجات ،ڈی پی آئی آئی ٹی ، خوراک  اور سرکاری نظام تقسیم، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود ، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری اور سیاحت کے محکمے کے سکریٹریز شامل ہیں۔لوجسٹک محکمے کے سربراہ رکن ،کنوینر ہوں گے ۔اس کے علاوہ ای جی او ایس ضرورت کے مطابق کسی بھی دیگر سکریٹری یا سکریٹریوں کو شامل کرسکتا ہے۔

سکریٹریوں کے بااختیار گروپ (ای جی او ایس) پر مندرجہ ذیل کام کی ذمہ داری ہوگی۔

  1. منصوبے کے جائزے اور نفاذ کی نگرانی کرنا جس سے کہ اس کی لوجسٹک افادیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
  2. منصوبہ میں کسی بھی طرح کی ترمیم کرنے کیلئے فریم ورک اور معیارات کو اپنانا ۔
  3. مقررہ فریم ورک اور معیارات کے اندر منصوبہ میں پہلے سے ہی شامل پروجیکٹوں اور کسی بھی طرح کی تبدیلی کیلئے تال میل قائم کرنا ۔
  4. تجرباتی بنیاد پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے علاقے پر مبنی اپروچ میں سبھی یوٹیلیٹی خدمات کے ساتھ سڑکوں ،ریلوے وغیرہ کی تعمیر کیلئے مختلف سرگرمیوں کے تال میل کی خاطر ایک پروسیزر اور ایک مقررہ طے وقت قائم کرنا ۔
  5. ایک مشترکہ مربوط پورٹل کی ترقی پر مختلف اقدامات کو اکٹھا کرنا جو سبھی شراکت داروں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔
  6. مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے اور پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے رہنما اصولوں کی تعمیل کیلئے اور متعلقہ وزارتوں کی ضروری  مانگ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مناسب ہدایات جاری کرنا ۔
  7. ای جی او ایس اسٹیل ،کوئلہ ،کھاد وغیرہ جیسے مختلف وزارتوں کی ضرورت پر مبنی کثیر اشیا کے نقل و حمل میں کی جارہی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ضروری نکات پر نظر رکھے گا۔

لوجسٹک ڈیویژن اپنے کام کے شعبے کیلئے سکریٹریوں کے با اختیار گروپ کی خاطر سکریٹریٹ کے طور پر کام کرے گا۔

************

 ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.12457


(Release ID: 1769446) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi