کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی آئی سی اے نے شمولیاتی ترقی، اچھی کارپوریٹ گورننس اور ذمہ دار کاروباریرویہ کے لیے قومیاتحاد کے جذبے کے عین مطابق کارپوریٹایکتا مارچ کا انعقاد کیا

Posted On: 29 OCT 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی:29؍اکتوبر2021:

 

آزادیکا امرت مہوتسو کے تحت ترقیپذیربھارت کے 75 سال اور اس  ملک کے  لوگوں ، اس کی ثقافت  و حصولیابیوں  کی  شاندار تاریخ کا جشن منانے کے مقصد سے اندین انسٹی ٹیوٹ فار کاروپوریٹ  افیئرز (آئی سی سی اے) نے آج ’سردار بلبھ بھائی پٹیل ‘ کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی اتحاد کے جذبہ کے عین مطابق شمولیاتی ترقی ، اچھی کارپوریٹ گورننس اور ذمہ دار کاروباری رویہ کے تئیں کارپوریٹ بھارت کے اتحاد کی نمائش کرنے کے لئے ایک کارپوریٹ یونٹی مارچ منعقد کیا ۔ آئی آئی سی اے کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت ایک تھنک- ٹینک ہے۔

 

کارپوریٹامور کے  وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے مانیسر میں واقع آئی آئی سی اے کامپلیکس سے اس کارپوریٹ یونٹی مارچ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  اس کارپوریٹ یونٹی مارچ نے ’ذمہ دار کاروباری رویہ ‘ اور  ’اچھی کارپوریٹ گورننس ‘ سے جڑے پہلووں کی حوصلہ افزائی کی ۔

اپنے خطاب میں، جناب سنگھ نے تفصیل سے بتایا کہ کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے)  کی خاص طور سے توجہ اور عہدبند کاروبار کے عمل کو آسان بنانے (از آف ڈوئنگ بزنس) کے ایک حصہ کی شکل میں ذمہ دار کاروباری رویہ اور اچھی کارپوریٹ گورننس کو بڑھاوا دینے پر رہا ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے ) نے بہترین کارپوریٹ گورننس کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے ذمہ دار کاروباری رویہ کے لئے قومی اصول و ضوابط (این جی آر بی سی ) جاری کئے ہیں  اور آزاد ڈائرکٹروں کے لئے ایک پورٹل اور ای-گورننس کی حوصلہ افزائی کرنے سمیت متعدد ضوابط و انتظامی امور سے متعلق پہل بھی کی ہے۔ کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) نے کارپوریٹ دنیا کی اچھی کوششوں کو منظوری دینے کے مقصد سے 20 مختلف ذیلی زمروں میں قومی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) ایوارڈز کا آغاز بھی کیا ہے۔

 

 

 

 

جناب سنگھ نے آزادی کے بعد ملک میں کاروبار اور کارپوریٹ سیکٹر کی صورتحال کی یاد دہانی کی۔انہوں نے آتم نربھر بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے مقصد سے ملک میں کاروبار اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسے آسان بنانے کی سمت میں کی گئی اہم پہلوں اور اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 1947 میں آزادی کے بعد، ملک اور معیشت کی فوری ترقی کے لئے سماجی و بنیادی ڈھانچہ سے متعلق  مختلف خدمات فراہم کرنے کی سماجی ذمہ داری صرف سرکار کا فرض تھا۔ حالانکہ کارپوریٹ کمپنیوں کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ اسٹیک ہولڈرس کے تعلق سے  اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور سماج کی شمولیاتی و انصاف پر مبنی ترقی میں تعاون دیں۔

اس سے پہلے ، آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او جناب منوج پانڈے نے اپنی افتتاحی تقریر میں جناب سنگھ اور کارپوریٹ دنیا کے نمائندوں کا استقبال کیا۔  آئی آئی سی اے میں کارپوریٹ گورننس کے سربراہ ڈاکٹر نیرج گپتا نے اس کارپوریٹ یونٹی مارچ کا انعقاد  اور اشتراک کیا۔

 

 

اس موقع پر موجود لوگوںسے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) کے سربراہ جناب ناگیندر ڈی راؤ، آئی ایم ٹی انڈسٹریئل ایسوسی ایشنز کے صدر جناب پون یادو ، بامبے اسٹاک ایکسچینج ( بی ایس ای) کے ریجنل سربراہ جناب راجیو گرگ اور مانیسر انڈسٹری ویلفیئر ایسوسی ایشنز کے صدر  جناب ارون کمار گپتا نے بھی خطاب کیا۔

اس انعقاد میں بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) ، آئی ایم ٹی انڈسٹریئل ایسوسی ایشنز، این ٹی پی سی لمیٹیڈ، ایچ سی ایل لمیٹیڈ، ٹاٹا پاور لمیٹیڈ  اور مانیسر انڈسٹری ویلیفیئر ایسوسی ایشنز شراکت دار تھے۔

اس پروگرام میں میکس بروس لمیٹیڈ، اے ایس کے آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹیڈ، او ایسس کنیکٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ، گیکین سیٹنگ کلکشن  پرائیویٹ لمیٹیڈ، نیٹّو ڈینکو انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ، ریئلو پاور انڈیا لمیٹیڈ،  روپ پالیمر لمیٹیڈ، ٹرائیکولائیٹ الیکٹرکل انڈسٹریز لمیٹیڈ، ایس جی ایس ٹیکنکس مینوفیکچرنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ معاون شراکت دار تھے۔

اس کارپوریٹ یونٹی مارچ میں مختلف کارپوریٹ گھرانوں کے تقریباً 500 کارپوریٹ نمائندوں نے حصہ لیا۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ج ق ۔ م  ص

 (U: 12529)



(Release ID: 1769442) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi