ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے نئے دور کی ہنر مندی کے لیے مواد کی اختراعی ترقی پر زور دیا


ہنرمندی کے نصاب کو 21ویں صدی کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہئے:جناب دھرمیندر پردھان

وزیرتعلیم نے این آئی ایم آئی چنئی کی گورننگ باڈی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 03 NOV 2021 7:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،3نومبر،2021

ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ اور تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج نیشنل انسٹرکشنل میڈیا انسٹی ٹیوٹ این آئی ایم آئی ، چنئی کی جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔

جناب  پردھان نےاین آئی ایم آئی کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا تاکہ اسے نئے دور کی مہارت کے لیے مواد کی ترقی کا مرکز بنایا جا سکے۔ اسکلنگ ،ری اسکلنگ  اور اپ اسکلنگ کیضرورت پر زور دیتے ہوئے، جناب  پردھان نے 21ویں صدی کے ہندوستان کی ہنر مندی کی ضروریات کے مطابق مکمل طور پر تازہ طریقہ کار پر زور دیا۔ انہوں نے سنٹرل اسٹاف ٹریننگ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سی ایس ٹی اے آر آئی)کولکتہ اوراین آئی ایم آئی کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ تدریسی، نصاب، پڑھنے اور سیکھنے کے مواد پر نظر ثانی کرکے نگران کی سطح تک ملازمت کے لیے مواد کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نےاین آئی ایم آئی کو نوجوانوں کے لیے کثیر لسانی مواد پر کام کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ متعلقہ علاقائی زبان میں اس تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

این آئی ایم آئی اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے تحت ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے تاکہ تدریسی مواد، ای-کنٹینٹ ، کوشچن بینک ، میڈیا ڈویلپرز اور ٹرینرز کو تربیت دی جائے، کتابوں کا ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں میں ترجمہ کیا جا سکے، دیگر پیشہ ورانہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نیٹ ورک، پیشہ ورانہ کورسز کے لیے وسائل کے مراکز بنائیں، تدریسی مواد کی ترقی کے شعبے میں تحقیق کو فروغ دیں اور مشاورتی خدمات پیش کریں۔این آئی ایم آئی نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں، حکومت، صنعتوں،آئی ٹی آئی اور ہنر مندی کی ترقی میں شامل تنظیموں کے ساتھ قریبی بات چیت کرتے ہوئے نظامی نصاب کی ترقی، تربیت دینے والوں اور سیکھنے والوں کے لیے مواد کی تیاری اور پھیلاؤ کے ذریعے ملک میں ہنر کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

<><><><><>

 

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12522


(Release ID: 1769371) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi