نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ہم میں سے ہرایک کا یہ فرض ہے کہ بھارت کے آئین کی تمہید کے الفاظ کو معنی کا جامہ پہنانے کے لئے انتھک کام کریں: نائب صدرجمہوریہ


بھارت کا آئین ایک وژنری دستاویز ہے،جس سے ہماری بنیادی اقدار کا اظہار ہوتا ہے:
نائب صدرجمہوریہ

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہماری بنیادی اقدار سے ہماری مالامال ثقافت کا اظہار ہوتا ہے

ہماری طاقت اورتوانائی ،ترقی کی رفتار کو تیز کرنے اور اُن خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہے، جو بہبود کے راستے میں رکاوٹ ہیں : نائب صدرجمہوریہ

خود کفیلی کے منتر سے تحریک پانے والا بھارت ایک عالمی طاقت کے طورپر ابھررہا ہے اور دوست ممالک کی مدد کررہا ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں، دفاعی سازوسامان کا، صف اوّل کا ،مینوفیکچرربننے کی صلاحیت موجود ہے

نائب صدر جمہوریہ نے 61ویں نیشنل ڈیفینس کالج کورس کے شرکاء سے خطاب کیا

Posted On: 02 NOV 2021 7:18PM by PIB Delhi

 

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج  عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے آئین کی تمہید کے الفاظ کو معنی  کا جامہ  پہنائیں ۔

 بھارت کے آئین کو انہوں نے  ایک ایسا  وژنری دستاویزقرار دیا ،جس سے بھارت کی  بنیادی اقدار کا اظہار ہوتا ہے۔جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ چند بنیادی فرائض  کی یاددہانی کراتے ہوئے شہریوں  کے بنیادی حقوق کو یقینی بناتا ہے۔   انہوں نے کہا:‘‘ اپنے آئین کی تمہید میں  ہم نے بھارت کو ایک خود مختار، سوشلسٹ،سیکولر ، عوامی جمہوریہ  بنانے  اور اس کے تمام شہریوں  کو انصاف  اور آزادی فراہم کرانے اور  مساوات  اور  بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے  حلفیہ عزم کیا ہے ۔ بھارت کا یہی مقصد  ہے ۔

‘‘ بھارت کی قومی بنیادی اقدار ،  مفادات اور مقاصد ’’  کے موضوع پر 61ویں  نیشنل ڈیفنیس کالج(این ڈی سی ) کورس  کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پُر امن بقائے باہمی ، عالمی ترقی اور ماحولیات کا تحفظ  ، بھارت کی اقدار کے کلیدی  عناصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مفادات اور مقاصد  گزشتہ کئی صدیوں سے بیان کئے جانے والے اور  عمل میں لائے جانے والے آفاقی وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا :‘‘ اپنے خوابوں کے مطابق ہندوستان  کو شکل دینے کی کوشش کرتے ہوئے ہمیں ان مقاصد کونظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔’’جناب نائیڈو نے  اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانیوں کو  اپنی اندرونی طاقت کو شناخت کرنے  اور اس کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لچک داری  ، خودکفیلی  اور خوداعتمادی کی ضرورت  پر زور دیا ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وقت  کے ساتھ ساتھ ختم ہوجانے والی  دیگر قدیم  تہذیبوں کے  برخلاف   بھارت کی تہذیب    غیر ملکی  حملو ں کے بعد بھی باقی رہی تو اس کی وجہ  اس کی اقدار ،ثقافت   ،وراثت اور روایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ  بھارت کے لوگ ‘ وسودھیوکٹمبکم ’ کے جذبے میں یقین رکھتے ہیں، جس کا مطلب  ہے کہ پوری دنیا ایک کنبہ ہے اور بھارت ن ےہمیشہ  آفاقی بھائی  چارے کی تشہیر کی ہے اور  پر امن بقائے باہمی کی وکالت کی ہے ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت کی تہذیب  میں  ہمیشہ  پوری دنیا  کی بہبود کے لئے   دعا کی جاتی ہے،جناب نائیڈو  نے کہا کہ بھارت نے   ازمنۂ قدیم  سے ہی ہمیشہ اپنے علم، مہارتوں  اور طریق کار سے باقی دنیا کو واقف کرایا ہے تاکہ دیگر افراد  بھی اس کے فائدے حاصل کرسکیں ۔  انہوں نے کہا  : ‘‘زیروسے لے کر یوگا تک ، ‘ شئیر اور کئیر ’ کے جذبے کے ساتھ مختلف شعبوںمیں   بھارت کی خدمات بہت زیادہ  رہی ہیں۔’’

ملک کی ترقی   میں رکاوٹ ڈالنے   کا خطرہ  پیدا کرنے والی منفی طاقتو  ں کے ابھار   ک جانب اشارہ کرتے ہوئے  نائب صدر نے کہا :‘‘ ہمیں ان تخریبی  طاقتوں  کوشکست دینے کے لئے اپنے دفاع کی تیاری کرنی ہوگی۔ ہم دہشت گردی   ،  شورش اور نفرت  و  تعصب   کے غیر  مستحکم کرنے والے خیال کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔’’  یونیسکو کے  آئین کی تمہید کا حوالہ دیتے ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا : ‘‘ جنگیں  چونکہ  لوگوں کے  ذہنوں میں شروع ہوتی ہیں، اس لئے امن کا دفاع  بھی لوگوں کے ذہنوں  میں ہی تیار کیا جانا چاہئے ۔  انہوں نے ان الفاظ کو  بھارت کے نظام قدر   کی ایک گونج  قراردیا ،جس  کے مطابق  ‘اگر ہمیں  اپنے آس پاس کی دنیا کو بدلنا ہے تو ہمیں  اپنی ذہنیت  کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔’

پُرتشدد خیالات اور جذبات  کو دور کرنے اور دنیا  کے ممالک کو ترقی   کی راہ  پر  آگے لے جانے کی  صلاحیت والی مزید آوازوں کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہمیں  ایسے تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے جو  امن  کو فروغ دے سکیں ، تخلیقی صلاحیت کی پرورش کرسکیں اور اس کرۂ ارض  پر عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بناسکیں ۔ انہوں نے کہا ‘‘ اسی بات کی بھارت نے ہمیشہ وکالت کی ہے اور یہی  بات اس کو  دور حاضر میں ایک موزوں   اور  قابل اعتماد آواز بناتی ہے۔’’

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ خود کفیلی کے منتر سے تحریک پانے والا بھارت ایک عالمی طاقت کے طورپر ابھررہا ہے اور دوست ممالک کی مدد کررہا ہے۔۔۔ چاہے  ان کی ترقی ،  کووڈ-19 عالمی وبا جیسے بحرانوں سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم  کرانے کا معاملہ ہو یا قدرتی آفات میں  امداد فراہم کرانے کا ۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت  کو آبادی  کے لحاظ سے بڑی فوقیت حاصل ہے اور ہمیں  مختلف شعبوں میں ملک کی ترقی کی رفتار کو  تیز کرنے کے لئے  اپنے زبردست انسانی وسائل  کی صلاحیت کا پورا استعمال کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک  باصلاحیت  ، پُر اعتماد او ر  اعلیٰ معیار زندگی   کا لطف اٹھانے والے عوام کے  ایک  مضبوط  ملک  کا یکساں مقصدرکھتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم سب  ٹیم انڈیا کے طورپر کام کرنا شروع  کردیں  اور  اپنے آپ کو ملک کی ترقی کے لئے وقف کردیں  تو وہ  دن دور نہیں ہے جب ہم ایک بار پھر وشو گرو کا رتبہ  حاصل کرلیں گے۔  جناب نائیڈ و نے    نہ صرف ملک کے عوام کے لئے  بلکہ   پوری نوع انسانی کے لئے   اپنی طاقت کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔  انہوں نے کہا:‘‘  ہمیں  یاد رکھنا چاہئے کہ بھارت اسی وقت     درخشاں  ہوگا جبکہ  اس کے 135  کروڑ عوام  درخشاں ہوں گے ۔ ’’

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارت  جدید ترین  خلائی لانچ وھیکل ، میزائل ،طیارے  اور دیگر دفاعی سازوسامان تیار کررہا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں، دفاعی سازوسامان کا بھی ، صف اوّل کا ،مینوفیکچرربننے کی صلاحیت موجود ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے  61ویں نیشنل ڈیفینس کالج   کورس  کے شرکاء کو اس باوقار ادارے  کی وراثت کا ایک حصہ بننے کے لئے مبارکباد پیش کی ۔ آنے والے تہوار دیپا ولی کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا :‘‘ مجھے امید ہے کہ آپ ایک شاندار دیپا ولی منائیں  گے اور اس کالج میں  اپنی تربیت کی خوشگوار یادیں  ساتھ لے جائیں گے اور   یہاں پرآپ نے جو علم و بصیرت حاصل کی ہے ، اس کو اپنے آس پاس کی دنیا میں امن  اور ہم آہنگی لانے   اور آپ جہاں کہیں جائیں  وہاں  پر خوشیاں لانے میں استعمال کریں گے۔’’

بعد میں شرکاء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے  جناب نائیڈو نے  اقدار میں گراوٹ آنے پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ  مختلف شعبوں کے لیڈروں  کو  اپنے  سلوک سے  دوسروں  کے سامنے مثال پیش کرنی چاہئے ۔  انہوں نے سیاست اور عوامی زندگی میں  معیارات میں گراوٹ آنے پر  افسوس ظاہر کیا۔

گزشتہ  75  برسوںمیں  بھارت کی مختلف حصولیابیوں کاتذکرہ کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  بنیادی ڈھانچہ تیار کرتے ہوئے ،  تحفظ اور سلامتی فراہم کراتے ہوئے  اور عوام کی زندگی کو  بہتر بناتے ہوئے بھارت میں   پُر امن طریقے سے انتخابات کرائے گئے ہیں اور   نظام میں تبدیلی لائی گئی ہے۔بھارت ایک امن پسند ملک  ہے اور اس نے کبھی جارحانہ عزائم کو پروان نہیں چڑھایا ہے۔

نوجوانوں  کے لئے مشورہ طلب کئے جانے پر جناب نائیڈو نے کہا کہ  انہیں  مثبت    رویہ  کے ساتھ   ڈسپلن  میں رہنا چاہئے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرنی چاہئے ۔

ورچوئل طریقے سے منعقدہ اس تقریب میں  ائیر مارشل ڈی ۔چودھری  اے وی ایس ایم  ،  وی ایم  ،  وی ایس ایم  ،  61 ویں  نیشنل ڈیفینس کالج   کورس کے شرکاء اور  دیگر افسران  نے  شرکت  کی۔

 

 

 

 

 

*************

ش ح۔ ا گ۔رم

U-12493



(Release ID: 1769167) Visitor Counter : 216


Read this release in: English , Hindi , Punjabi