وزارات ثقافت

نیشنل میوزیم  نئی دہلی ’’شمال مشرقی بھارت بطور منزل‘‘ تقریب کا دوسرا دن؛ منی پور رقص ’’بسنت راس‘‘ کے ساتھ شروع ہوا


اگرا  گامی رقسم اور سنے  ٹیم کے ذریعہ گوال پاڑیا لوک گیت بھی پیش کیا گیا

Posted On: 02 NOV 2021 7:55PM by PIB Delhi

ترقی یافتہ بھارت کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ اور اس کے عوام کی ثقافت اور حصولیابیوں سے متعلق تقریبات کے حصے کے طور پر نئی دہلی کا نیشنل میوزیم ۔ ’’شمال مشرقی بھارت بطور منزل‘‘ کے موضوع پر  شمال مشرقی خطے کے محکمے کی وزارت اور این ای سی کی پہل کے تحت شمال مشرقی بھارت کی گراں مایہ ثقافت کا جشن منارہا ہے۔ نیشنل میوزیم میں ان تقریبات کا یکم نومبر 2021 کو افتتاح کیا گیا تھا اور یہ تقریبات 7 نومبر 2021 تک جاری رہیں گی۔

شمال مشرقی بھارت بطور منزل کی تقریبات کے دوسرے دن منی پور، سکم، آسام اور میزوم کے رقص اور موسیقی کے پروگرام منعقد ہوئے۔ سہ پہر کے سیشن کا پنتھو ئبی  جگوئی کے ذریعہ رادھا اور کرشنا سے متعلق منی پور رقص ’’بسنت راس‘‘ سے آغاز کیا گیا۔ اس کے بعد میزورم کی تیم کے ذریعہ میزورم کا ایک لوک رقص ’’بمبو رقص‘‘ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اگر اگامی رقص اور سینے ٹیم کے ذریعہ سکم کا نیپالی رقص پیش کئے جانے کے ساتھ سیشن کا اختتام ہوا۔

ظہرانے کے بعد کا سیشن، اگرا گامی رقص اور سنے ٹیم کے ذریعہ گوال پاڑیا لوک گیت پیش کئےجانے کے ساتھ شروع ہوا۔ اس ٹیم نے زندگی اور رومانس کے معنی سے متعلق تین لوک گیت پیش کئے جبکہ میزورم کا بمبو ڈانس، مرکزی  کھلے مقام پر پیش کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ راغب ہوسکیں۔ دن بھر کی تقریبات کا اختتام منی پور رقص کے بسنت راس کے ذریعہ رادھا اور کرشنا کی محبت اور والہانہ وابستگی کے اظہار سے ہوا۔ اسے اگرا گامی رقص اور سینے ٹیم نے پیش کیا تھا۔ ناظرین ثقافتی پروگراموں سے لطف اندوز ہوئے۔ (فوٹو ملاخطہ فرمائیں)

ثقافتی پروگرام پیش کرنے کے بعد فن کار نارتھ ایست گیلری دیکنے گئے جہاں نیشنل میوزیم نے عصری لوک فنون اور دستکاریوں کی نمائش کی ہے۔

کل پیش کئے جانے والے ثقافتی پروگراموں میں شامل ہیں: پہلے سیشن میں لوک فیوزن گیت، کابوئی  ناگا رقص اور سہ پہر کے سیشن میں بمبو رقص،  ناگا لینڈ لوک پروگرام اور کابوئی ناگا رقص۔

یہ ثقافتی پروگرام نیشنل میوزیم کے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ براہ راست نشر کئے جائیں گے:

https://twitter.com/NMnewdelhi;https://www.facebook.com/Nationalmuseumnewdelhi;https://www.instagram.com/nmnewdelhi/;https://www.youtube.com/channel/UCNkKt0hp9OL1G0o1XMX1ncw

 

1.jpg

آڈی ٹوریم میں  پنتھوئبی جگوئی، رادھا اور کرشنا سے متعلق منی پوری رقسم بسنت راس پیش کرتے ہوئے

 

2.jpg

آڈیٹوریم میں پنتھوئبی جگوئی ماروپ کے ذریعہ رادھا اور کرشنا سے متعلق بسنت راس منی پوری رقص کی پیش کش

 

3.jpg

آڈیٹوریم میں میزورم کے بمبو رقص کی  پیشکش

 

4.jpg

آڈیٹوریم میں میزورم کے بمبو رقص کی  پیشکش

5.jpg

آڈیٹوریم میں اگراگامی رقص اور سنے ٹیم کے ذریعہ سکم کا نیپالی رقص

 

6.jpg

آڈیٹوریم میں اگراگامی رقص اور سنے ٹیم کے ذریعہ سکم کا نیپالی رقص

 

7.jpg

آڈیٹوریم میں اگراگامی رقص اور سنے ٹیم کا گوال پاڑیا لوک گیت

 

8.jpg

اگراگامی رقص اور سنے ٹیم کی طرف سے گوال پاڑیا لوک گیت

 

9.jpg

اگراگامی رقص اور سنے ٹیم کی طرف سے گوال پاڑیا لوک گیت


10.jpg

دوپہر کے سیشن میں مرکزی  کھلے مقام پر میزورم کا بمبو رقص

 

11.jpg

دوپہر کے سیشن میں مرکزی  کھلے مقام پر پنتھوئبی جگوئی ماروپ کے ذریعہ رادھا اور کرشنا سے متعلق بسنت راس منی پوری رقص

 

12.jpg

دوپہر کے سیشن میں مرکزی  کھلے مقام پر پنتھوئبی جگوئی ماروپ کے ذریعہ رادھا اور کرشنا سے متعلق بسنت راس منی پوری رقص

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ۔ن ا۔

U-12499

                          



(Release ID: 1769166) Visitor Counter : 228


Read this release in: English , Hindi