وزارت دفاع

ڈیجیٹل معیشت کی بڑھاوا دینے کے لئے کینٹونمینٹ بورڈ کے ای۔چھاؤنی پورٹل پر کیش لیس ٹرانزیکشن کی حوصلہ افزائی

Posted On: 02 NOV 2021 7:52PM by PIB Delhi

                    اہم نکات:

  •        کیش لیس ٹرانزیکشن کرنے پر ملے گی دو فیصد تک رعایت۔
  •       ای ۔چھاؤنی پورٹل چھاؤنی کے رہائش پذیروں کو شہری خدمات کے لئے سینٹرلائزڈ رسائی مہیا کرتی ہے۔

چھاؤنی پورٹل پر خدمات کے لئے چارجز /فیس کے ڈیجیٹل اور کیش لیس ادائیگی کو بڑھاوا دینے کے نظریہ سے چھاؤنی بورڈوں نے غیر ۔ٹیکس چارج اور فیس کی آن لائن  اداگئی کے لئے حوصلہ افزائی مہیا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔کمیونیٹی ہال بکنگ ،پانی کے ٹینکر کی بکنگ ، پانی اور سیوریج کنکشن ،تجارتی لائسنس دینے اور 78 دیگر خدمات کے لئے متفرق کلیکشنس کے تحت مالی حوصلہ افزائی فراہم کی جارہی ہے۔ای چھاؤنی پورٹل پر ان خدمات کے استعمال کرنے والے اور ڈیجیٹل اور کیش لیس طریقے سے ادائیگی کرنے والے رہائش پذیروں کو غیر ٹیکس چارج اور فیس پر د وفیصد تک کی چھوٹ ملے گی ۔

ان رہائش پذیروں کو جائداد پر ٹیکس رقم میں رعایت فراہم کرنے کی تجویز بھی ہےجو ای چھاؤنی موڈیول آن لائن ادائیگی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔یہ پہل یوزرس (استعمال کرنے والے) کے مطابق ہے اور چھاؤنی میں رہنے والوں کے لئے ‘‘خدمات میں آسانی’’ کو اہم بناتی ہے ۔وہ چارج یا ٹیکسوں کی ادائیگی کرنے کے لئے ذاتی طور سے چھاؤنی بورڈ کا دورہ کرنے اور آن لائن سہولت کا استعمال کرکے رعایت /چھوٹ حاصل کرنے کی پریشانی سے بچ جائیں گے۔

چھاؤنی میں رہنے والوں کی زندگی کو آسان بنانے کیلئے،مختلف شہریت مرکوز خدمات اب مربوط ای چھاؤنی پورٹل پر لائیو دستیاب ہیں ۔ان خدمات میں تجارتی لائسنس ،پٹو ں کی تجدید کاری ،پانی اور سیوریج کنیکشن ،کمیونٹی ہال کی بکنگ ،ٹیکسوں اور چارجز کی آن لائن جمع کرانا اور لوجنگ سے متعلق شکایتوں کی تیز تر اور مقررہ مدت میں ازالہ کے لئے شکایت درج کرنا شامل ہے۔چھاؤنی میں رہائش پذیر خدمات کے لئے آن لائن درخواست کرسکتے ہیں اور ڈیجیٹل موڈ میں ٹیکسوں ، چارجز وغیرہ کی ادائیگی کرسکتے ہیں ۔رہائش پذیروں کی سہولت کے لئے چھاؤنیوں کے ذریعہ ہیلپ ڈیسک کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ ای چھاؤنی پورٹل پر آن لائن خدمات کو رہائش پذیروں سے حوصلہ افزا رد عمل حاصل ہورہا ہے ۔

ای چھاؤنی وزارت دفاع کے ڈائریکٹور یٹ جنرل آف ڈیفینس اسٹیٹ  ایک شہریت پر مرکوز پروجیکٹ ہے۔اس پہل کے تحت چھاؤنی بورڈ مربوط ای چھاؤنی پورٹل کے ذریعہ ملک کی 62 چھاؤنیوں میں 20 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو آن لائن شہری سہولیات مہیا کرتی ہے۔مربوط پورٹل (https://echhawani.gov.in) تمام چھاؤنی میں رہنے والوں کو تمام متعلقہ اطلاعات کے ساتھ ایک آسان ،سمجھنے میں آسان اور مؤثر طریقے سے شہری خدمات کے لئے سینٹرلائزڈ  رسائی مہیا کرتی ہے۔ای چھاؤنی پورٹل پر پیپر لیس ،فیس لیس اور کیش لیس ماحول میں خدمات میں مہیا کی جارہی ہیں۔

 

************

ش ح ۔ ش ت ۔ م ش

U. No.12497



(Release ID: 1769148) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi