امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے صارفین سے اس دھنتیرس اور دیوالی پر صرف ہال مارک کئے گئے زیورات ہی خریدنے کی اپیل کی


بی آئی ایس نے کہا،زیورات خریدنے سے پہلے چھ نمبروں کا الفانیومیرک کوڈ دیکھیں

خریدے گئے زیورات کا بِل ضرور لیں

Posted On: 02 NOV 2021 5:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،2نومبر،2021

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) ،صارفین کے امور،خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے صارفین سے دھنتیرس اور دیوالی کے تہوار کے موقع پر صارفین سے یہ یقین بنانے کی اپیل کی ہے کہ وہ ہال مارک  والے زیورات ہی خریدیں۔

مانا جاتا ہے کہ ایسے موقوں پر سونا خریدنے سے خاندان میں خوشھالی اور خوشی آتی ہے اور اسے بہت اچھا مانا جاتا ہے ۔اس کے پیش نظر  ،خریدے جارہے سونے کا خالص پن  اور پیسے  کا بہترین قیمت حاصل کرنے کی معلومات ہونا ضروری ہے۔خریدتے وقت  کچھ باتوں کو دھیان میں رکھنا چاہئے۔

23جون 2021 سے موثر،ہال مارک کو ملک کے256 ضلعوں میں 14 ،18 اور 22  کیرٹ کے سونے کے زیورات  اور دوسری اشیا کےلئے ہال مارکنگ کو لازمی کردیا گیا ہے۔یہ 256 ضلع ایسے ہیں ،جہاں کم سے کم ایک جانچ اور ہال مارکنگ مرکز ہیں۔ ان 256 ضلعوں کی فہرست بی آئی ایس کی ویب سائٹ پر مہیا ہے۔ www.bis.gov.in

 ہال مارک زیورات کو صرف بی آئی ایس رجسٹرڈ جویلرس  کے ذریعہ بیچا جا سکتا ہے۔آپ کے ضلع میں بی آئی ایس  رجسٹرڈ جویلرس  کی تفصیل بی آئی ایس سائٹ

https://www.manakonline.in/MANAK/ApplicationHMLicenceRelatedrpt

سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

  • گاہکوں سے اپیل اور ان باتوں کے تئیں بیدار کیاگیا ہے:
  • بی آئی ایس رجسٹرڈ جویلرس سے صرف ہال مارک سونے،چاندی کے زیورات ہی خریدیں۔
  • آنکھوں سے ہال مارک واضح طورپر نہ نظر آنے کی حالت میں ،جولیرس سے ایک میگنی فائنگ گلاس مانگیں۔

ہال مارک کئے گئے سونے کے زیورات اور دیگر چیزوں پر مندرجہ ذیل نشان دیکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F9JZ.jpg

بی آئی ایس مارک

 

کیرٹ اور خالص پن میں سونے کی پاکیزگی

 (e.g.22K916,18K750, 14K585 )

چھ نمبروں والا الفانیومرک ایچ یو آئی ڈی کوڈ

AAAAAA

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021HX4.png

ایک جولائی 2021 سے موثر چھ نمبروں کے الفانیومرک  کوڈ کی پیش کش کے ساتھ ہال مارک سونے کے زیورات میں تین نشان دکھائی دیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F9JZ.jpg

بی آئی ایس مارک

کیرٹ اور خالص پن میں سونے کی پاکیزگی (e.g.22K916,18K750, 14K585 )

چاندی کی صورت صرف نفاست  990,970,925,900,835,800

پرکھ کے مرکز کا شناختی نشان / نمبر

جیولرز کا شناختی نشان/نمبر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047ZDE.png

            خریدے گئے زیورات پر بل لینے کا اصرار کریں

  • ہال مارک شدہ زیورات کی فروخت کا بل یا انوائس ہر مضمون کی تفصیل، قیمتی دھات کا خالص وزن، کیرٹ میں پاکیزگی اور خوبصورتی اور ہال مارکنگ چارجز کی علیحدہ علیحدہ نشاندہی کرے گا۔
  • بی آئی ایس نے بھی اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کے صارفین پر زور دیا کہ وہ صرف ہال مارک والے زیورات خریدیں۔

 

 

<><><><><>

 

 

ش ح-ا م-ج 

U.No. : 12482



(Release ID: 1769077) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Kannada