وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن پر 75ویں یوم آزادی کے جشن کے موقع پر ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ اور ’’یکجہتی ہفتہ‘‘ یکجہتی دوڑ (7.5 کلومیٹر)

Posted On: 02 NOV 2021 4:07PM by PIB Delhi

ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن نے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ اور ’’یکجہتی ہفتہ‘‘ تھیم کے تحت بھارت کے 75ویں یوم آزادی کے جشن کی یاد میں 31 اکتوبر 2021 کو ایئر فورس اسٹیشن ہنڈن کے اسٹیشن اہلکاروں، پی ایم جی دادری اور گروڑ ریجیمنٹل ٹریننگ سنٹر (جی آر ٹی سی)، چاندی نگر کے لیے یکجہتی دوڑ (7.5 کلومیٹر) کا انعقاد کیا۔

اس دوڑ کی شروعات صبح 0700 بجے جھنڈی دکھاکر کی گئی اور اس میں ایئر واریئرز، این سی (ای)، ڈی ایس سی اہلکار، ڈیفنس سویلین اور فیملی ممبرز سمیت 800 لوگوں نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیا۔

اس پروگرام نے شرکاء کو ایک ہی ماحول میں ایک ساتھ اکٹھا ہونے اور گرم جوشی، محبت، جواں مردی اور اسپورٹس مین شپ کا احساس کرانے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/19FAX.jpg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12474

 


(Release ID: 1769072) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi