وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے 155 کلو گرام حشش ضبط کیا

Posted On: 02 NOV 2021 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2- نومبر 2021/ بھارت نے نشیلی اشیا کی اسمگلنگ پر اپنی  مسلسل کارروائی میں ڈائریکٹوریٹ آف  ریونیو  انٹیلی جینس (ڈی آر آئی) کے حکام نے  اکتوبر 2021 میں دو الگ الگ معاملوں میں 155 کلو گرام حشش ضبط کیا ہے ،جسے نیپال سے بھارت میں اسمگلنگ کرکے لایا گیا تھا اور اب اسے اندرون ملک بھیجا جارہا تھا۔

پہلےمعاملے میں 7 اکتوبر 2021 کو ڈی آر آئی حکام نے ہاپڑ-میرٹھ روڈ پرایک رینالٹ ڈسٹر کار کو روکا۔ مذکورہ کار کو جب گہرائی سے  جانچ کی گئی  تو اس کے اندر سے 85 کلو گرام اعلی کوالٹی کا حشش برآمد کیا گیا۔ اسے ڈسٹر کار کے  بوٹ کے نیچے  ایک خاص طور سے بنائی گئی  جگہ میں چھپا کررکھا گیا تھا۔  اس جگہ تک  صرف خصوصی آلات کے توسط سے ہی پہنچا جاسکتا تھا۔ حشش کو کار میں تین الگ الگ جگہوں پر چھپا کر رکھا گیا تھا۔ کار کے مالک سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

دوسرے معاملے میں 29 اکتوبر 2021 کو ڈی آر آئی حکام نے بجنور کے قریب رام راج قصبے (اترپردیش) میں  ایک مہندرا بولیرو پک اپ ٹرک کو روکا ۔ گاڑی کی باریکی سے جانچ پڑتا ل کے نتیجے میں  70 کلو گرام اعلی کوالٹی کا حشش ضبط کیا گیا جسے گاڑی کے کیرج باڈی کے ڈرائیور سائٹ کے پاس خصوصی طور سے  بنائے گئے کیوٹی میں چھپا یا گیا تھا۔ حشش کی ڈیلوری ایک ڈیلر کو کی گئی تھی۔  ایک ڈرگس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کیا گیا شخص ہسٹری شیٹر ہے اور 2018 میں 55 کلو گرام  حشش کی ضبطی سے جڑے ایک معاملے میں اترپردیش  ایس ٹی ایف کے ذریعہ  اسے پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

***********

ش ح۔ ج ق۔ ج

Uno-12480

 


(Release ID: 1768980) Visitor Counter : 225
Read this release in: English , हिन्दी