سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گوا ریاست کےلئے آج 1250 کروڑ  روپےکی مالیت کے پروجیکٹس منظور کئے گئے


گوا میں ایفل ٹاور کی طرز پر زواری پل پر ناظرین کیایک گیلری تیار کی جائے گی: مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

روڈ ٹرانسپورٹ کی مرکزی وزارت  کے ذریعہ گوا میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لئے سالانہ بجٹ پلان کو دو ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر پانچ ہزار کروڑ روپے کردیا گیا ہے

Posted On: 02 NOV 2021 3:56PM by PIB Delhi

ممبئی ،گوا ،2 نومبر  ،2021

 سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت کی جانب سے گوا ریاست کے لئے نئے روڈ پروجیکٹس کےلئے 1250 کروڑ روپےکی آج  منظوری دی گئی ہے۔مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ریاست میں سڑک ٹرانسپورٹ کے ترقیاتی کام کے چار نئے مراحل کا اعلان کیا ہے۔وہ آج ریاست میں قومی شاہراہوں کے منصوبوں کی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے کئی اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gadkari211AL0P.JPEG

نویلیم سے کونکولیم تک سڑک ساڑھے چھ کلومیٹر لمبی ہوگی ۔اس کے لئے ۲۴ ہیکٹیئر اراضی حاصل کی گئی ہے  اور اس سڑک کی لاگت کا تخمینہ 270 کروڑ روپے ہے۔اس کے ساتھ ہی ،کونکونا سے پولیم تک آٹھ کلومیٹر لمبا  آؤٹر بائی پاس سڑک  200کروڑ روپے کی مالیت سے بنائی جائے گی۔سنجیونی شوگر فیکٹری دھربندورا سے لے کر کھاندیپر  تک کی سڑک 200 کروڑ روپے کی مالیت سے بنائی جائے گی اور پونڈا سے بھوما تک چار لین  کی سڑک 575کروڑ کی مالیت سے بنائی جائے گی۔ جناب گڈکری نے کہا کہ آج کُل1250 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب  نیتن گڈکری نے مزید کہا کہ ساگر مالا اور بھرت مالا پروجیکٹوں کے تحت 25000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت ترقیاتی پروجیکٹس کا نفاذ گوا میں سال 2014 سے کیا جارہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gadkari212Q516.JPEG

 

مرکزی وزیر نے بتایا کہ گوا میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے ذریعہ کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لئے سالانہ بجٹ کودو ہزار کروڑ سے بڑھا پانچ ہزار کروڑ روپے تک کردیا گیا ہے۔

دریائے زواری پر تعمیر ہونے والے انتہائی منتظر ترین پل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جسے ریاست میں سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، وزیر موصوف نے بتایا کہ اس پل پر کوئی ٹول پلازہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ اس مقصد کےلئے تحویل اراضی  کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سرحد پر ٹول پلازہ کا کام جاری  رہے گا۔

جناب نیتن گڈکری نے بتایا کہ حاصل کی گئی زمین کو سیاحتی سہولیات جیسے گھومنے والے ریسٹورنٹ، گیس اسٹیشن وغیرہ کے قیام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس زمین پر ایفل ٹاور کے ماڈل کی ایک ناظرین کی گیلری بھی قائم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔

گیلری کا لے آؤٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور 15 دسمبر تک اصل کام شروع ہو جائے گا۔زواری پل کی ایک لین کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔ ریستوران اور ایک مال، جو ناظرین کی گیلری کے ساتھ تیار کیا جائے گا، سڑک کے دونوں اطراف تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ مقامی مصنوعات کی فروخت کے لیے مال میں جگہ دستیاب کرائی جائے گی۔

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ موپا ہوائی اڈے تک لنک روڈ پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔ سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت 1200کروڑ روپے سات کلومیٹرلمبی سڑک بنانے کے لیےخرچ کرے گی۔

جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ ساگرمالا پروجیکٹ سے موروگاو بندرگاہ کے لیے جہاز رانی کی وزارت کی طرف سے منظور شدہ ڈریجنگ کا کام فی الحال نامکمل ہے اور جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھیکہا کہ الیکٹرانک کلسٹرز، فارماسیوٹیکل فیکٹریوں، فشینگ ہاربرز کے لیے ڈی پی آر مکمل کر لیا گیا ہے اور پراجیکٹ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نے کہا کہ ماحولیات اور ایکولوجی  کا خیال رکھتے ہوئے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑیاں بنانے والوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد پر بھاری اخراجات سے بچنے کے لیے فلیکس انجن تیار کرنے کی ہدایتدی  گئی ہے۔

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12471



(Release ID: 1768969) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Punjabi