بجلی کی وزارت
بجلی کے محکمے کے مرکزی وزیر نے جموںوکشمیر میں پکل ڈل ایچ ای پروجیکٹ ( 1000 میگاواٹ ) پر واقع مروسودر دریا کے رُخ کی تبدیلی کرنے کے کام کا افتتاح کیا
جناب آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ گرڈ کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اورمصروف اوقات میں بجلی کے زیادہ استعمال کے لئے بجلی پیدا کرنے کی غرض سے ،پن بجلی پروجیکٹوں کا تیز ترفروغ ہونا لازمی ہے
پکل ڈل ایچ پی ای پروجیکٹ سن 2030 تک، 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے نمایاں طورپر حصہ رسدی کرے گا
اس پروجیکٹ کے ذریعہ کشتواڑ میں 8212 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے
یہ پروجیکٹ روزگار کے مواقع وضع کرے گا اور خطے کی ترقی میں حصہ رسدی کرے گا
Posted On:
02 NOV 2021 12:47PM by PIB Delhi
بجلی ، جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کل ورچوئلی طور پر جموںوکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ پر واقع مروسودر دریا کے رخ کی تبدیلی کے کام کا افتتاح کیا۔
وزیر موصوف نے سی وی پی پی پی ایل ، این ایچ پی سی اور جے کے ایس پی ڈی سی کی مکمل ٹیم کو دریا کے رخ کی تبدیلی کے کام کی تکمیل کے ،اس حساس سنگ میل کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے کے لئے مبارکباددی ۔ انہوں نے مقررہ وقت کے اندر اندر اس پروجیکٹ کی مجموعی تکمیل کے لئے، کوفر ڈیم کے علاوہ کانکریٹ فیس راک فل ڈیم کے تعمیراتی کاموں کو مہم جویانہ طورپر مکمل کرنے کی غرض سے، منصوبہ بندطورپر کام کرنےکا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے دور دراز کے علاقوں میں دشوار اور سخت ترین موسمیاتی صورتحال کے درمیان پروجیکٹ کے کام کے لئے سخت محنت کرنے کے لئے پوری ٹیم کی ستائش کی ۔ انہوں نے یہ مشورہ دیا کہ گرڈ کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اور مصروف اوقات میں زیادہ بجلی استعمال کرنے کے دنوں کے لئے، بجلی کی مطلوبہ پیداوار حاصل کرنے کی غرض سے پن بجلی منصوبوں کا تیز ترفروغ لاز م ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پکل ڈل ایچ ای پروجیکٹ ، سن 2030 تک 450 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کے حصول میں نمایاں طو ر پر حصہ رسدی کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس پروجیکٹ کے ذریعہ خطے میں 8212 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، جس کے توسط سے یہاں بالواسطہ اور بلاواسطہ دونوں طرح کے روزگار کے بڑے مواقع فراہم ہوں گے اور یہ مقامی آبادیوں کی مجموعی ترقی میں مدد بھی فراہم کرے گا۔
حکومت ہند کے سکریٹری ( محکمہ ٔ بجلی ) جناب آلوک کمار ، جی او جموں وکشمیر کے، پی ڈی ڈی ، پرنسپل سکریٹری جناب روہت کنسل ، این ایچ پی سی کے سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ، سی وی پی پی پی ایل کے صدر نشین جناب سریش کمار (ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ) اور بجلی کی وزارت اور ریاستی انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔
جموں وکشمیر کی سرکار کے پی ڈی ڈی کے پرنسپل سکریٹری نے پن بجلی پروجیکٹوں کے پہلے سے مقررہ سنگ میل کو حاصل کرنے میں جموں وکشمیر کے انتظامیہ کی مسلسل معاونت کا یقین دلایا اور خطے کی مجموعی ترقی میں گہری دلچسپی لینے کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
پکل ڈل ایچ پی پروجیکٹ (1000 میگاواٹ ) ، این ایچ پی سی لمٹیڈ ( حکومت ہند کی ایک کمپنی ) اور جے کے ایچ پی ڈی سی ( جموں وکشمیر کی حکومت کی ایک کمپنی) کے ایک مشترکہ پروجیکٹ کی کمپنی ، چناب ویلی پاور پروجکٹس ( پی )لمٹیڈ کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ سی وی پی پی پی ایل کو جموں وکشمیر میں 3094 میگاواٹ پن بجلی پروجیکٹوں کی تعمیر کا کام دیا گیا ہے۔ مروسودر دریا، چناب دریا کا ایک بڑا ذیلی دریا ہے۔ دریا کے رخ کی تبدیلی، اس پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیز ی لانے کی راہ ہموار کرے گی۔
ا س پروجیکٹ کی تکمیل جلد ہی کی جائے گی، جو کہ خطے کی مجموعی ترقی کو ا ستحکام بخشےگی اور عوام الناس کی سماجی واقتصادی صورتحال میں بہتری لانے کی راہ ہموار کرے گی۔
*************
ش ح۔ ا ع ۔رم
U-12467
(Release ID: 1768882)
Visitor Counter : 246