وزارت دفاع

دفاعی سکریٹری  ڈاکٹر اجے کمار نے، ویجیلنس  بیداری ہفتہ سے متعلق، بی آر او مینول کا اجرا ء کیا

Posted On: 01 NOV 2021 7:40PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات :

مینول ‘सीमान्त रेखा- یعنی سرحدی سلسلہ، میں  کلیدی سرکاری  پالیسی رہنما خطوط ، سی وی سی رہنما خطوط ، سی سی ایس (سی سی اے ) ضابطے  اور فوجی قانون  / ضابطے  شامل کئے گئے ہیں۔

یہ مینول  پیشے ورانہ  کارکردگی میں  اضافہ کرنے اور اعلیٰ تر اقدار کی تقلید کرنے کی  تشہیر کرتا ہے: دفاعی سکریٹری

بی آر او کا مینول  سی وی سی کے  ذریعہ ‘آزاد ہندوستان   @75 : یکجہتی کے ساتھ خودکفالت  ’  کومنانے کے مطابق ہے۔

 

دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے یکم نومبر 2021 کو نئی دلی میں ‘ویجلینس بیداری ہفتہ ’ ( وی اے ڈبلیو)  کے موقع پر  سرحدی شاہراہوں کی تنظیم ( بی آر او) کے  نظم ونسق  اور ویجیلنس کے مینول مینول ‘सीमान्त रेखा- یعنی سرحدی سلسلہ کا اجرا کیا۔آزادی کے امرت مہوتسو  تقریبات کے حصے کے طورپر مینول کی  کلیدی پالیسی رہنما خطوط  میں مرکزی ویجلینس کمیشن   (سی وی سی) کے رہنما خطوط ، مرکزی سول سروسز  ( زمرہ بندی ، کنٹرول اور اپیل) ضابطے –سی سی ایس (سی سی اے )ضابطے  اوربی آر او سے متعلق  فوجی قانون  /ضابطے  شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری نے  مینول کی اشاعت میں  امتیازی اور پیشہ ورانہ کاوشوں کے لئے بی آر او کو  مبارکباددی ،جس میں  ایک شفاف اور بدعنوانی سے پاک تنظیم کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے  اور کہا کہ  ‘ بدعنوانی سے پاک ایک نظام ’ کو یقینی بنانے کے لئے نظم ونسق اور ویجلینس کے  نازک فرق کو سمجھنے کے لئے ، یہ  طویل عرصے تک بی  آر او کے لئے  فہم  اور راہنمائی  فراہم کرے گا۔ انہوں نے بی آر او کی ستائش کی او ر کہا کہ اس نے  سرکاری ای- مارکیٹ پلیس  ( جی ای ایم ) کو بڑے  پیمانے پر اختیار کیا ہے اور  اسے اس برس جی ای ایم کو اختیار کرنے کے لئے،  اسے  وزارت دفاع میں بہترین تنظیموں کے مابین   ایوارڈ دیا گیا ہے۔

          شفافیت کی کاوشوں  کے  بارے میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے کہا ‘‘ بی آر او نے اپنے ٹھیکیداروں کے لئے آن لائن ادائیگی کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اور وزارت دفاع کے اندر یہ اُن  پہلی تنظیموں میں سے ایک ہے، جس نے  اس عمل کی  پہل کی ۔ البتہ اس سب سے بالاتر میں اس بات پرزور دینا چاہتا ہوں کہ یہ کاوشیں  قیادت  اور افسران کے  ذہنی روئیے میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں ، جو اس بات کو یقینی بنائیں  گی کہ بی آر او  زیادہ شفاف ، زیادہ کارگر ،  زیادہ بدعنوانی سے پاک  ہے اور  مجموعی طورپر یہ وزارت دفاع  اور سرکار میں  دیگر تنظیموں  کے لئے ایک ماڈل بنے گی۔’’

سی وی سی نے ویجلینس بیداری ہفتے کو ‘آزاد ہندوستان   @75 : یکجہتی کے ساتھ خودکفالت  ’  کے موضوع  کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہندوستان میں  سڑکوں کی تعمیر کرنے والی سب سے بڑی ایجنسی   ، بی آر او،سی وی سی کے  منفرد  نقطۂ نظر   کی حامی  ہے اور بدعنوانی سے پاک ڈھانچوں کے ذریعہ لوگوں کو منسلک کرنے کے تئیں   پُر عزم ہے۔اس عمل میں بی آر او نے،نظم ونسق اور ویجیلنس کو  بااختیار بنانے کے طریقوں کے ذریعہ  اعتمادسازی کے تئیں ، بڑی تعداد میں  سخت  البتہ دیر پا احتیاطی اور سزا دینے  کے طریقہ کار وضع کئے ہیں۔

ایک ہائی برڈ تعمیری قوت ہونے کے ناطے بی آر او کے نظم ونسق اورویجیلنس کے معاملات  ، دیگر تعمیراتی  ایجنسیوں کے مقابلے میں  ،  منفرد  اور جدا ہیں۔   یہ مینول  ،  سرحدی  شاہراہوں کے  ڈائریکٹر جنرل  (ڈی جی بی آر ) کا ایک اقدام ہے ، جو  ان  مختلف ضابطوں   کے عمل درآمد  میں  نمایاں  طورپر واضح  کردہ سرحدی سلسلوں کی حد بندی   کرنے کے لئے ہے ،جن کا اطلاق جنرل ریزرو   انجنئیر فورس  (  جی آر ای ایف ) اور فوجی عملے  نیز جلد انصاف فراہم  کرنے پر ہوتا ہے۔

یہ مینول   کسی بھی طرح کی قابل اطلاق  قانونی چارہ جوئیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کا معاہدہ کئے بغیر   پیچیدہ معاملات سے   ہر سطح  پر نمٹنے  کے لئے ‘ عام قانونی چارہ جوئی ’ کو فروغ دینے  اور اس مقصدکوحاصل کرنے کی وجوہات کو اجاگر کرتا ہے۔ اپنے خول میں بندیہ ایک چابکدست  محاسبے   اور اس میں  بی آر او اور سی بی او  کی تمام عملی ضروریات   کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔

سی بی سی کے ذریعہ  پیش کردہ  ویجیلنس بیداری ہفتہ کا پروگرام  کے پلیٹ فارم   پر بی آر او کے ذریعہ کئے گئے بہت سے اقدامات سامنے آئے ہیں۔ پانچ روز ہ طویل اس پروگرام میں ‘آزاد ہندوستان   @75 : یکجہتی کے ساتھ خودکفالت  ’   کے موضوع  پر  یکجہتی کے اثرات  نیز مباحثے سے متعلق  تما م کرم یوگیوں  اور متعلقہ کمپنیوں   کے ثمر آور تبادلہ خیال کے توسط سے تمام سطحوں  پر  یکجہتی کے تئیں عہد کویقینی بنایا  گیا ہے، جس میں ‘ بدعنوانی سے پاک ’کے   موضوع  پر  سمینار اور پروجیکٹ ویجلینس کے تمام افسران کے ساتھ تعاون سے  ویبنار بھی   شامل ہیں۔

سرحدی شاہراہوں کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری  اور وزارت دفاع کے  دیگر سینئیر شہری اور فوجی  عہدے داران  بھی اس مینول کے اجراء کے دوران موجود تھے۔

         

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC02OMHY.JPG

*************

ش ح۔ ا ع ۔رم

U-12453



(Release ID: 1768865) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi