بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی کی فروخت نے تمام ریکارڈ توڑے ، دلّی کے کناٹ پلیس کے شو روم میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ 1.29 کروڑ روپئے کی فروخت درج کی گئی

Posted On: 01 NOV 2021 6:58PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، یکم نومبر/ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے جواب میں عوام نے بڑے پیمانے پر مقامی مصنوعات کی خریداری کی اور کھادی کے لئے لوگوں نے سب سے زیادہ دلچسپی  دکھائی ۔ 30 اکتوبر  کو نئی دلّی کے کناٹ پلیس میں کھادی کے اہم شو روم میں کھادی سے بنی اشیاء کی ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ 12905000 روپئے ( 1.29 کرو ڑروپئے ) کی زبردست فروخت درج کی گئی  اور اس کے ساتھ ہی کھادی کی فروخت کے اس سے پہلے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔

          اس سے پہلے 2 اکتوبر ، 2019 ء کو ایک دن میں ، اُس وقت تک کی سب سے زیادہ 12833000 کرو ڑروپئے ( 1.28 کروڑ روپئے) مالیت کی کھادی سے بنی اشیاء اور مصنوعات فروخت کی گئی تھیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EAPV.jpg

          سال 2016 ء کے بعد سے یہ تیرہواں موقع ہے کہ جب ایک ہی اسٹور میں کھادی کی ایک دن کی فروخت ایک کرو ڑروپئے کے نشانے کو پار کر گئی ہے اور اس سال اکتوبر میں یہ دوسرا موقع ہے کہ جب کھادی کی فروخت ایک کروڑ روپئے سے تجاوز کر گئی ہے ۔ اس سے پہلے 2 اکتوبر ، 2021 ء کو گاندھی جینتی کے موقع پر مجموعی طور پر 1.02 کرو ڑروپئے مالیت کی کھادی مصنوعات فروخت کی گئی تھیں ۔

          کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب وِنے کمار سکسینہ نے کھادی سے بنی اشیاء کی بڑے پیمانے پر فروخت  کو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مقامی مصنوعات خریدنے سے متعلق  بار بار کی گئیں اپیلوں سے منسوب کیا ہے ۔ جناب سکسینہ نے کہا  : ‘‘ کھادی ، سو دیشی کی سب سے بڑی علامت ہے اور عزت مآب وزیر اعظم کی اپیل کے سبب کھادی کو پسند کرنے والوں کے بڑھتے ہوئے جذبات اور تہوار سے متعلق گرمجوشی اور جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے ۔ کھادی مصنوعات کی ریکارڈ تعداد میں فروخت ، کھادی کی مقبولیت میں  ہو رہے اضافے کا ایک ثبوت ہے ۔ ’’

          یہ بات قابلِ غور ہے کہ کووڈ – 19 کے دور میں ‘‘ آتم نربھر بھارت ’’ اور ‘‘ ووکل فار لوکل ’’  پر حکومت کے زور دیئے جانے کے نتیجے میں ماحولیات کے لئے ساز گار اور جڑی بوٹیوں سے بنی ہربل مصنوعات کی مانگ میں کئی گنا اضافہ درج ہوا ہے ۔ کے وی آئی سی صارفین کی بڑھتی  ہوئی تعداد کی مانگ کو پورا کرنے کی غرض سے لگاتار نئی نئی مصنوعات کا اضافہ ہو رہا ہے اور جس کی کہ اُس کے فروخت سے متعلق اعداد و شمار کے ذریعہ بھی عکاسی ہوتی ہے ۔

نئی دلّی میں کناٹ پلیس  کے کھادی شو روم میں ایک دن میں سب سے زیادہ فروخت کے اعداد و شمار

   تاریخ

فروخت ( روپئے )

22 اکتوبر ، 2016 ء

1.16 کروڑ

17 اکتوبر ، 2017 ء

1.17 کروڑ

02 اکتوبر ، 2018 ء

1.06 کروڑ

13 اکتوبر ، 2018 ء

1.25 کروڑ

20 اکتوبر ، 2018 ء

1.02 کروڑ

17 نومبر ، 2018 ء

1.03 کروڑ

02 اکتوبر ، 2019 ء

1.28 کروڑ

02 اکتوبر ، 2020 ء

1.02 کروڑ

24 اکتوبر ، 2020 ء

1.06 کروڑ

07 نومبر ، 2020 ء

1.06 کروڑ

13 نومبر ، 2020 ء

1.11 کروڑ

02 اکتوبر ، 2021 ء

1.02 کروڑ

30 اکتوبر ، 2021 ء

1.29 کروڑ

 

 

( ش ح   ۔ ع    م     ۔ ع ا  )      

U. No. 12459

 



(Release ID: 1768863) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi