وزارت خزانہ
نیا سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) جاری
Posted On:
01 NOV 2021 5:36PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے کمپلائنس پورٹل پر نیا سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) شروع کیا ہے جو ٹیکس ادا کرنے والوں کو آن لائن فیڈ بیک حاصل کرنے کی سہولت کے ساتھ معلومات کا ایک جامع نظارہ فراہم کرتا ہے۔ نئے انکم ٹیکس ای- فائلنگ پورٹل (https://www.incometax.gov.in) پر موجود ’’سروسز‘‘ ٹیب کے تحت ’’سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس)‘‘ لنک پر کلک کرکے نئے اے آئی ایس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ نئے اے آئی ایس کی توثیق ہونے اور مکمل طور پر کام شروع کرنے تک ٹی آر اے سی ای ایس پورٹل پر فارم 26 اے ایس بھی دکھائی دیتا رہے گا۔
نئے اے آئی ایس میں شامل ہے سود، ڈویڈینڈ، سیکورٹیز ٹرانزیکشن، میوچوئل فنڈ ٹرانزیکشن، فارین ریمٹینس وغیرہ سے متعلق معلومات۔ ڈپلکیٹ معلومات کو ہٹانے کے لیے رپورٹ شدہ معلومات کو پراسس کیا جا چکا ہے۔ٹیکس ادا کرنے والے اے آئی ایس معلومات پی ڈی ایف، جے ایس او ان، سی ایس وی فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر پائیں گے۔
اگر ٹیکس دہندگان کو لگتا ہے کہ معلومات غلط ہیں، دوسرے شخص/ سال سے متعلق ہیں، ڈپلکیٹ ہیں وغیرہ وغیرہ، تو آن لائن فیڈ بیک جمع کرانے کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایک ساتھ بہت ساری معلومات جمع کرکے بھی فیڈ بیک مکمل کی جا سکتی ہے۔ اے آئی ایس دیکھنے اور آف لائن طریقے سے فیڈ بیک اپ لوڈ کرنے کے لیے بھی ٹیکس دہندگان کو ایک اے آئی ایس یوٹیلیٹی فراہم کی گئی ہے۔ رپورٹ کردہ قدر اور فیڈ بیک کے بعد کی قدر کو اے آئی ایس میں الگ سے دکھایا جائے گا۔ اگر معلومات میں ترمیم کی گئی ہے/ منع کیا گیا ہے، تو تصدیق کے لیے معلومات فراہم کرنے والے ذریعے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ہر ایک ٹیکس کنندہ کے لیے ایک آسان ٹیکس کنندہ معلوماتی خلاصہ (ٹی آئی ایس) بھی تیار کیا گیا ہے، جو کہ ریٹرن داخل کرنے میں آسانی کے مقصد سے ٹیکس ادا کرنے کے لیے مجموعی قدر کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹی آئی ایس کی ترمیم شدہ قدر (یعنی پہلے سے طے شدہ ضابطوں کی بنیاد پر معلومات کی تکرار کو ختم کرنے کے بعد پیدا شدہ قدر) اور شمار کی گئی قدر (یعنی ٹیکس کنندہ کا فیڈ بیک اور ترمیم شدہ قدر پر غور کرنے کے بعد شمار کی گئی قدر) کو ظاہر کرتی ہے۔ اگر ٹیکس ادا کرنے والا سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) کے بارے میں فیڈ بیک پیش کرتا ہے، تو ٹیکس کنندہ معلوماتی خلاصہ (ٹی آئی ایس) میں موصول معلومات خودکار طور پر فوراً اپ ڈیٹ ہو جائیں گی۔ ٹی آئی ایس میں موصول معلومات کا استعمال ریٹرن بھرنے سے پہلے (پری فائلنگ) کے مقاصد کے لیے کیا جائے گا (پری فائلنگ کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے اہل بنایا جائے گا)۔
ٹیکس دہندگان کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) میں انکم ٹیکس محکمہ کے پاس حال میں دستیاب معلومات شامل ہیں۔ ٹیکس دہندہ سے متعلق کچھ ایسے دیگر لین دین ہو سکتے ہیں، جو حال میں سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) میں ظاہر نہیں ہوں۔ ٹیکس دہندگان کو تمام متعلقہ معلومات کی جانچ کرنی چاہیے اور انکم ٹیکس ریٹرن میں مکمل اور درست معلومات درج کرانی چاہیے۔
ٹیکس دہندگان سے یہ گزارش کی جاتی ہے کہ وہ سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) میں ظاہر کی گئی معلومات کو دیکھیں اور اگر معلومات میں کسی ترمیم کی ضرورت ہے تو اس کے بارے میں اپنی فیڈ بیک دیں۔ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرتے وقت ٹیکس دہندہ معلوماتی خلاصہ (ٹی آئی ایس) میں دکھائی گئی قدر پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اگر انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) پہلے ہی داخل کیا جا چکا ہے اور کچھ معلومات انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) میں شامل نہیں کی گئی ہیں تو صحیح معلومات کو ظاہر کرنے کے لیے ریٹرن میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
اگر ٹی ڈی ایس/ٹی سی ایس سے متعلق معلومات یا ٹریسس پورٹل پر فارم 26 اے ایس میں ظاہر کی گئی ٹیکس کی تفصیلات اور ٹی ڈی ایس/ٹی سی ایس معلومات یا کمپلائنس پورٹل پر اے آئی ایس میں ظاہر کردہ ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق معلومات کے درمیان فرق ہے، تو ٹیکس ادا کرنے والے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے اور دیگر ٹیکس کی تعمیل سے متعلق مقاصد کے لیے ٹریسس پورٹل پر ظاہر کی گئی معلومات پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
ٹیکس ادا کرنے والے کسی بھی سوال کے لیے اے آئی ایس ہوم پیج پر ’’رسورسز‘‘ سیکشن میں فراہم کیے گئے سالانہ معلوماتی بیان (اے آئی ایس) سے جڑی دستاویزوں (اے آئی ایس ہینڈ بک، پیشکش، یوزر گائیڈ اور اکثر پوچھے جانے والے سوال) کی مدد لے سکتے ہیں یا ’’ہیلپ‘‘ سیکشن کے ذریعے ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:12440
(Release ID: 1768729)
Visitor Counter : 253