وزارت آیوش
وزارت آیوش آیوروید پر مبنی غذائیت سے بھرپور خوراک کے فوائد پر ویڈیوز، مختصر فلم اور کتابچہ جاری کرے گی
2 نومبر کو یوم آیوروید کے طور پر منایا جائے گا؛ اس سال کا موضوع ہے ’پوشن کے لئے آیوروید‘
Posted On:
01 NOV 2021 7:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم نومبر 2021:
اختراعی اور صحت مند نسخوں کے ذریعہ کھانے سے متعلق روزمرہ کے طرز عمل میں آیوروید کی قوت کے مظاہرے کے لئے، وزارت آیوش آئندہ روز یعنی 2 نومبر کو ’چھٹویں یوم آیوروید‘ کے موقع پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ذریعہ تیار کردہ ویڈیوز ریلیز کرے گی۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے، جبکہ آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال اس تقریب کی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ آیوش کے مرکزی وزیر مملکت، ڈاکٹر منج پارا مہیندربھائی، اور حکومت راجستھان میں طب، صحت اور آیوش کے وزیر ڈاکٹر رگیو شرما مہمانانِ ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے۔
جے پور دیہی سے رکن پارلیمنٹ راجیہ وردھن سنگھ راٹھور، جے پور شہر کے رکن پارلیمنٹ رام چرن بوہرا اور راجستھان اسمبلی میں رکن اسمبلی اور چیف وہپ ڈاکٹر مہیش جوشی بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
وزارت ’آیوروید پوشن‘ کے میدان میں سائنٹفک حصولیابی پر مبنی ایک مختصر فلم بھی لانچ کرے گی۔ یہ فلم آیوش کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارے ، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیوردیک سائنسز کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔
اس تقریب کے دیگر پروگراموں میں ایک ویب پورٹل کا آغاز، آیوروید سواستھ سمیکشا کتابچہ اور پوشن دستاویز کے لئے آیوروید، این آئی اے نوتری بسکٹ کا تعارف، مختلف سی سی آر اے ایس پبلی کیشنوں کی رونمائی اور مسودہ پبلی کیشنوں کا اجراء شامل ہیں۔
یوم آیوروید کا جشن آزادی کا امرت مہوتسو پہل قدمی کے تحت منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے ’پوشن کے لئے آیوروید‘۔
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، پنچایتی راج کی وزارت، پنچایتی راج کی وزارت، خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت اور وزارت تعلیم سمیت متعدد وزارتیں بھی ان تقریبات میں حصہ لیں گی۔
آیوروید فوڈ ایکسپو اس تقریب میں توجہ کا مرکز رہے گا ۔ یہ نمائش کھانے کے لئے تیار صحت مند کھانوں اور دیگر اشیاء کے مختلف اختراعی نسخے پیش کرکے خوراک کے شعبے میں آیوروید کی قوت کی نمائش کرے گی۔ یہ نمائش آیوروید کے مختلف حصہ داروں کو ایک چھت کے نیچے لانے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
جشن کے ایک حصے کے طور پر، وزارت آیوش کے تحت تمام قومی ادارے اور تحقیقی کونسل ’پوشن کے لئے آیوروید‘ کے موضوع سے متعلق تقریبات کا اہتمام کریں گے ، ان میں ایک قومی سمینار، عوامی لیکچرس، طبی کیمپ، سوال و جواب کے مقابلے اور دیگر مقابلے شامل ہیں۔
تمام قومی ادارے اور تحقیقی کونسل اعلیٰ تغذیائی قدر و قیمت کی حامل ٹافیاں، بسکٹ، کوکیز، چائے، وغیرہ جیسی آیوش مصنوعات کی لانچنگ کے امکانات بھی تلاشیں گے جنہیں ان کے ذریعہ آیوروید کے اصولوں پر تیار کیا گیا ہے۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12445
(Release ID: 1768726)
Visitor Counter : 218