بجلی کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طورپر آر ای سی کےزیر اہتمام کیوڑیا میں ’بجلی اتسو‘ کا انعقاد

Posted On: 01 NOV 2021 3:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،01 نومبر،2021

 

آزادی کے 75 سال پورے ہونے کی خوشی میں منائے جارہے ’ آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصہ کے طورپر  اور بھارت کے مرد آہن  جناب ولبھ بھائی پٹیل کی یاد میں بجلی کی وزارت کے تحت  سرکاری شعبہ کی ایک کمپنی آر ای سی  لیمیٹیڈ  نے گجرات کے کیوڑیا میں ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کے نزدیک ایک ’بجلی اتسو‘ کا انعقاد کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1635760367506_AKAM13T74.JPG

دکشن گجرات وج کمپنی لیمیٹڈ(ڈی جی وی سی ایل) ،کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر جناب جائیش کیداریہ  اوردکشن گجرات وج کمپنی لیمیٹڈ(ڈی جی وی سی ایل) ،کےایگزیکیوٹو انجینئر جناب اے جی پٹیل نے بجلی کے محکمے اور آر ای سی لیمیٹیڈ کی دیگر معزز ہستیوں کی موجودگی میں تقریب کا افتتاح کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1635760366334_AKAM2QYGR.JPG

 

 

تقریب کے ایک حصے کے طور پر ایک موبائل نمائش اور مختلف ثقافتی پروگرام جیسے کہ نکڑ ناٹک، گانا، ڈرامہ اور فلم کی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا تاکہ بجلی کے فوائد اور اس کے تحفظ، سوچھ بھارت ابھیان اور کووڈ سیفٹی پروٹوکول وغیرہ جیسے موضوعات پر معلومات فراہم کی جائیں۔ انہیں مختلف سرکاری اسکیموں جیسے سوبھاگیہ، اُجالا، اسمارٹ میٹرنگ اور صارفین کے حقوق سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایونٹ کا اختتام مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات کے طور پر ایل ای ڈی بلب کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔

اس تقریب میں مسٹر جائیشکیداریہ  کو لوگوں سے بجلی کے فوائد، دور دراز علاقوں میں برقی کاری کے دوران درپیش چیلنجوں اور بجلی تک رسائی کے ساتھ زندگی کا معیار کیسے بہتر ہوا اس پر روشنی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا۔

بڑے اجتماع کو دیکھتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تمام کوویڈ سیفٹی پروٹوکولز جیسے کہ سماجی دوری اور ماسک پہننے پر  پابندیسے عمل کیا جائے۔

 

<><><><><>

 

 

ش ح-ا م-ج

12436U.No. :



(Release ID: 1768625) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Punjabi