ریلوے کی وزارت

ریلوے بورڈ کے سکریٹری جناب آر این سنگھ نے سردار پٹیل جینتی کے موقع پر ایک نمائش کا افتتاح کیا


نیشنل ریل میوزیم کے زیر اہتمام یہ نمائش 14نومبر تک جاری رہے گی

Posted On: 31 OCT 2021 7:39PM by PIB Delhi

 

نیشنل ریل میوزیم نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش ۔قومی یوم اتحاد کے موقع پر ایک نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ اس میں سردار پٹیل کی زندگی کے اہم واقعات سے متعلق تصاویر کی نمائش کی جارہی ہے۔ یہ نمائش 14 نومبر تک جاری رہے گی۔

ریلوے بورڈ کے سکریٹری جناب آراین سنگھ نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ قومی ریل میوزیم کے ڈائریکٹر جناب آشیش گُندل نے جناب سنگھ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔جناب آراین سنگھ نے وہاں رکھے مجسمہ اتحاد کے نمونے پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔

جناب سنگھ نے نمائش میں پیش کئے گئے سردار پٹیل کے مختلف فوٹودیکھے۔یہ فوٹو ان کے بچپن ، طالب علمی کی زندگی ، کھیڑا ضلع میں کسانوں پر ٹیکس میں اضافے کے خلاف تحریک،بردولی کسانوں کی تحریک ، احمد آباد میونسپلٹی کے انتخاب اور صفائی ستھرائی سے متعلق کمیٹی کی صدارت کے لئے چناؤ،مہاتما گاندھی کے ساتھ ان کی ملاقات اور جدو جہد آزادی میں ان کے تعاون اور 500 سے زیادہ راجواڑوں کو بھارت میں شامل کرنے کے اہم کام میں ان کے کردار کے بارے میں ہیں۔جناب سنگھ نے اس نمائش کا اہتمام کرنے کیلئے قومی ریل میوزیم کی کوششوں کی ستائش کی۔

اس موقع پر ثقافتی وسائل اور تربیت کے مرکز کے ذریعہ ایک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا ۔اس پروگرام میں محترمہ سنیہالی جینا نے اڈیسہ رقص اور محترمہ شوبھا جوشی نے کتھک رقص پیش کیا۔ جنا ب ارشدیپ سنگھ  نے طبلہ بجایا جس کے دوران جناب رشبھ شرما نے ہار مونیم پر ان کا ساتھ دیا ۔ محترمہ سنیہا لی جینا اور محترمہ شوبھا جوشی نے سردار ولبھ پٹیل کے نام معنون ایک نظم پر مشترکہ طور پر رقص کا مظاہرہ بھی کیا۔ریلوے بورڈ کے ورثہ سے متعلق کے شعبے کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر محترمہ ونیتا شری واستو نے اس پروگرام کیلئے منتظمین کو مبارکباد دی اورریلوے کا محکمہ ملک کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں تعاون کررہا ہے۔

 

ریلوے بورڈ کے سکریٹری جناب آر این سنگھ اتوار(31-10-2021) کو نئی دلی میں چانکیہ پوری میں نیشنل ریل میوزیم کے مقام پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کی حیات سے متعلق فوٹو ؤں کی نمائش کا لیمپ روشن کرکے افتتاح کرتے ہوئے۔

ریلوے بورڈ کے میراث سے متعلق شعبے کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر محترمہ ونیتا شری واستو

اتوار(31-10-2021)  کو سردار پٹیل کی جینتی کے موقع پر نئی دہلی میں چانکیہ پوری کے مقام پر نیشنل ریلوے میوزیم کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

اتوار(31-10-2021) کو سردار ولبھ بھائی  پٹیل جینتی تقریبات کے موقع پر نئی دہلی میں نیشنل ریل میوزیم چانکیہ پوری میں پیش کئے جارہے ثقافتی پروگرام ۔

 

************

 

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.12414



(Release ID: 1768454) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi