وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  ‘‘ ڈیری ساہکار’’ اسکیم کی شروعات کی


گجرات کے  آنند میں امول کی 75 ویں تاسیسی  سال کی تقریب کے دوران اسکیم کی شروعات کی  گئی

ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتّم روپالا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل  اس موقع پر موجود تھے    

Posted On: 31 OCT 2021 7:44PM by PIB Delhi

  امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  آج امول کی 75 ویں تاسیسی سال کے جشن  کے لئے  امول کے زیر اہتمام  تقریب کے دوران ‘‘ ڈیری ساہکار ’’ کی شروعات کی۔ اس موقع پر  ماہی  پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے  مرکزی وزیرجناب پورشوتّم روپالا ، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل ، بھارت سرکار میں امداد باہمی کے  مرکزی وزیر مملکت  جناب بی ایل ورما، بھارت سرکار میں مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان ، بھارت  سرکار  میں  مویشی پروری اور ڈیری ، ماہی پروری کی وزارت ، مویشی پروری  اور ڈیری  کے محکمے کے سکریٹری جناب  اتل چترویدی ، بھارت سرکار میں امداد باہمی  کی وزارت میں  سکریٹری جناب سنجے اگروال ، زرعی  اور کسانوں کی فلاح و بہبود  کا محکمہ،  زراعت اور اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت میں سکریٹری  جناب سندیپ نائک ، نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمینٹ کارپوریشن( این سی ڈی سی ) ، منتخبہ نمائندگان اورگجرات سرکار اور امول کی دیگر اعلیٰ شخصیات موجود تھیں ۔ 

WhatsAppImage2021-10-31at7.42.53PMVDLT.jpeg

5 ہزار کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ  ڈیری ساہکار  اسکیم کو  ‘‘ تعاون سے خوشحالی تک ’’ کے  ویژن کو دھیان میں رکھتے ہوئے    بھارت سرکار میں امداد باہمی کی وزارت کے تحت این   سی ڈی سی کے ذریعہ عمل میں لایا جائے  گا۔کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے  اور آتم نربھر بھارت  کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے  ڈیری ساہکار کے تحت مویشی ترقی  ، دودھ کی خریداری ، پروسیسنگ ، کوالٹی  ایشورینس، ویلیو ایڈیشن ، برانڈنگ ، پیکیجنگ، مارکیٹنگ ، نقل و حمل اور دودھ کے اسٹوریج اور دودھ کی مصنوعات  اور  ڈیری مصنوعات کی برآمدات   میں اضافے جیسے اقدامات کے لئے  کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمینٹ  کارپوریشن ( این سی ڈی سی )کی   طرف سےمالی امداد فراہم کی جائے گی  ۔بھارت سرکار  کی اور ریاستی حکومتوں / یو ٹی انتظامیہ  /ترقیاتی ایجنسیاں / دوطرفہ / کثیر جہتی امداد / سی ایس آر نظام کے ساتھ  مختلف اسکیموں کو جوڑنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔

WhatsAppImage2021-10-31at7.42.54PMGIX1.jpeg

بھارت سرکار میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری  کی وزارت کے تحت  مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ  مویشی پروری اور ڈیری  شعبے کی ترقی کے لئے  مختلف اسکیموں کا نفاذ کر رہا ہے  ۔ اس ڈیری ساہکار اسکیم سے ملک میں ڈیری شعبے کو  مستحکم  بنانے کے لئے  موجودہ کوششوں کو تقویت ملے گی  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح۔ع ح ۔ ر ب )

U-12408

 



(Release ID: 1768423) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Marathi , Hindi