نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

فٹ انڈیا پلاگ رن کے ساتھ ملک گیر سوچھ بھارت مشن کا اختتام، 500 شرکاء نے 150 کلوگرام کوڑا اکٹھا کیا

Posted On: 31 OCT 2021 5:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  31 /اکتوبر  2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • کوڑے سے پاک بھارت کی سمت میں مسلسل مہم چلانے کے لئے معروف ریپو دمن بیولی نے فٹ انڈیا پلاگ رَن کی قیادت کی

فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت سالانہ ہونے والے قومی پروگرام فٹ انڈیا پلاگ رن کا اس اتوار کی صبح قومی راجدھانی میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں انعقاد ہوا۔ پلاگنگ ایک مخصوص سرگرمی ہے، جس میں صفائی ستھرائی اور صحت دونوں شامل ہیں، جس میں حصہ لینے والے جوگنگ کے دوران کوڑا اکٹھا کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KG9E.jpg

پروگرام کے دوران کھیل کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اور مالی مشیر جناب منوج سیٹھی، جوائنٹ سکریٹری، کھیل جناب ایل ایس سنگھ، فٹ انڈیا کی مشن ڈائریکٹر محترمہ ایکتا وشنوئی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے، جس میں 500 سے زیادہ ایتھلیٹ اور کوچ شامل رہے۔ کوڑے سے پاک بھارت کے مقصد سے مہم چلانے کے لئے معروف ریپودمن بیولی نے فٹ انڈیا پلاگ رَن کی قیادت کی، جس میں شرکاء نے جوگنگ کرتے ہوئے کوڑا جمع کیا۔ اس دن اس سال کے لئے ’سوچھ بھارت‘ مہم کا اختتام بھی ہوگیا، جو یکم اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GGUS.jpg

پروگرام کی استقبالیہ تقریب پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے جناب ایل ایس سنگھ نے کہا کہ آج پلاگ رن میں اتنی بڑی تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں کی حصے داری کو دیکھنا حیرت انگیز ہے، جو آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے۔ یہ جوش ہمارے ملک کو صاف ستھرا اور ہمارے شہریوں کو صحت مند بنانے میں کافی مدد کرے گا۔

بھارت کے پلاگ مین کے طور پر معروف ریپو دمن نے دن کی شروعات کے دوران وارم- اَپ ایکسرسائز کے ساتھ 500 اراکین کے گروپ کی رہنمائی کی اور آخر میں شرکاء کو پلاسٹ سے آزادی کا حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TJVX.jpg

انھوں نے کہا کہ ہم اتنے شاندار طریقے سے پلاگ رَن کا انعقاد کرانے کے لئے بھارت سرکار کے مشکور ہیں۔ برسوں سے، لاکھوں لوگ ملک میں رضاکارانہ طور پر کام کررہے ہیں۔ آج ہم نے تقریباً 150 کلو کوڑا اٹھایا۔ دو سال کے دوران میری اس مہم کو ملک کے سبھی 720 اضلاع تک لے جانے کے ساتھ ہی ہر جگہ ایکو فٹنس کلب اور فٹ انڈیا کلب بنانے کا منصوبہ ہے۔

پروگرام کے دوران شرکاء نے قومی یوم یکجہتی کے موقع پر یکجہتی کا حلف بھی لیا، جسے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے تناظر میں منایا جاتا ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12394

 



(Release ID: 1768304) Visitor Counter : 176