عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے قومی یوم یکجہتی کے موقع پر مسوری کے ایل بی ایس این اے اے میں ’سردار پٹیل لیڈرشپ سینٹر‘ قوم کے نام وقف کیا، نئی نسل کے سول سرونٹس کے لئے نئی نسل کی اصلاحات کو اجاگر کیا
وزیر موصوف نے 2000 بیچ کے سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، بھارت کو لازمی طور پر انتظامیہ میں گلوبل بینچ مارک پر عمل کرنا چاہئے، کیونکہ یہ ملکوں کی برادری میں عالمی قیادت کا رول نبھانے کے لئے تیار ہے
شفافیت، جواب دہی اور عوام پر مرکوز نظام تقسیم نئی نسل کے سول سرونٹس کے لئے سنگ بنیاد ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
31 OCT 2021 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 /اکتوبر 2021 ۔ سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر منعقدہ قومی یوم یکجہتی کے موقع پر مسوری کے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) میں ’’سردار پٹیل لیڈرشپ سینٹر‘‘ کو قوم کے نام وقف کیا۔
بعد میں 2000 بیچ کے سول سرونٹس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی نسل کے سول سرونٹس کے لئے نئی نسل کی اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو لازمی طور پر انتظامیہ میں عالمی معیارات پر عمل کرنا چاہئے، کیونکہ یہ قوموں کی برادری میں گلوبل لیڈرشپ کارول نبھانے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ شفافیت، جواب دہی اور عوام پر مرکوز نظام تقسیم کو نئی نسل کے سول سرونٹس کے لئے نئی نسل کی اصلاحات کی بنیاد بننا چاہئے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے 75ویں یوم جمہوریہ کے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھی اس بات کی گواہ ہے کہ کس طرح بھارت انتظامیہ سے متعلق ایک نیا باب رقم کررہا ہے اور ہم ’امرت کال‘ کی اس دہائی میں اگلی نسل کے اصلاحات کو ترجیح دیں گے۔ انھوں نے یہ یقینی بنانے کے لئے جناب مودی کی عہد بستگی کا بھی اعادہ کیا کہ خدمات کی تقسیم جیسی سبھی سہولتیں سماج کے سبھی طبقات تک پہنچنی چاہئیں اور یہ سہولتیں بغیر کسی ہچکچاہٹ یا کسی بھی طرح کی دشواری کے، بحسن و خوبی سبھی افراد کو میسر ہونی چاہئے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ 2014 کے بعد سے جب جناب مودی وزیر اعظم بنے، یوم جمہوریہ کی ہر تقریر میں انتظامیہ سے متعلق کچھ تبصرے اور اعلانات ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 26 مئی 2014 کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے فوراً بعد وزیر اعظم کے ذریعے دیا گیا سب سے پہلا اصلاحی اصول ’’کم از کم حکومت – زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ کا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سات آٹھ برسوں میں زیادہ اہل، شفاف اور بدعنوانی سے پاک حکمرانی، جواب دہی کی حوصلہ افزائی کرنے اور خصوصی اختیارات کے دائرے کو کم کرنے کے لئے متعدد قسم کی اصلاحات کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مئی 2014 کے بعد کئی غیر معمولی اور لکیر سے ہٹ کر کئے گئے فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزیٹیڈ افسر سے دستاویزات کو ویریفائی کرانے اور انھیں سیلف اٹیسٹیشن کے ساتھ بدلنے کی پرانی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ یکم جنوری 2016 سے ہی مرکزی حکومت نے سبھی گروپ- بی (نان گزیٹیڈ) اور گروپ- سی عہدوں کے لئے انٹرویو کی لازمیت ختم کرنے، انسداد بدعنوانی قانون 1988 میں ترمیم اور آئی اے ایس افسران کے لئے ان کے کریئر کے آغاز میں ہی اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر تین ماہ کے لئے مرکزی حکومت نے ان کی مدت کار سے متعلق فیصلے دوررس نوعیت کے ہیں۔
سردار پٹیل لیڈر شپ سینٹر کے جواز کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس سینٹر کا مقصد سول سرونٹس کی آنے والی نسلوں کے لئے صلاحیت سازی ہے، تاکہ وہ دنیا بھر میں قیادت کی اعلیٰ ترین روایات سے سیکھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ثقافتی قدروں، اقدار اور جڑوں سے جڑے رہیں۔ انھوں نے کہا کہ اچھی حکمرانی، عوامی شراکت داری اور عوامی بیداری کے لئے پالیسی سازی کی سطح پر فیلڈ آفیسروں کے ساتھ ساتھ افسران میں اچھی قائدانہ صلاحیت کی ضرورت ہے۔ سردار پٹیل لیڈرشپ سینٹر بھارت اور بیرون ملک کے سول سرونٹس کو مسلسل مطالعہ اور سیکھنے کا موقع دستیاب کرانے کے لئے ایک بڑے ریسورس سینٹر کے طور پر ابھرے گا، جیسا کہ آل انڈیا سروسیز کے بانی کے ذریعے تصور کیا گیا تھا۔
لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کے ڈائریکٹر جناب کے سری نواس نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس مرکز کے قیام کا مقصد سول سرونٹس کو سردار پٹیل لیڈرشپ سینٹر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کا اہل بنانا ہے۔ یہ مرکز ایسا ادارہ ہے جو انھیں ان کے ذاتی راستوں کے لئے عمدہ صلاحیت اور رہنمائی فراہم کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر افسر کو مشن کرم یوگی کے جذبے سے اپنے مطابق سیکھنے کے اپنے راہ کا خود تعین کرنا چاہئے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 12393
(Release ID: 1768303)
Visitor Counter : 200