وزارت دفاع

وائی 12704 (وشاکھاپٹنم) کی ڈیلیوری


پروجیکٹ 15بی کا پہلا جہاز

Posted On: 31 OCT 2021 9:39AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:31اکتوبر،2021۔مزگاؤں ڈاکس لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل) میں تیار کئے جانے والے پروجیکٹ 15بی اسٹیلتھ گائیڈڈ میزائل شکن کا سرکردہ جہاز وائی 12704 (وشاکھاپٹنم)، 28 اکتوبر 2021 کو بھارتی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔پروجیکٹ 15بی کے چار بحری جہازوں، جو کہ وشاکھاپٹنم کلاس کے جہاز کے طور پر جانا جاتا ہے، کے معاہدہ پر 28 جنوری 2011 کو دستخط کئے گئے تھے۔ یہ پروجیکٹ گزشتہ دہائی میں شروع کئے گئے کولکاتہ کلاس (پروجیکٹ 15اے) ڈسٹرائرز کی اگلی کڑی ہے۔

بھارتی بحریہ کی اندرون ملک ڈیزائن تنظیم ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن کے ذریعہ اسے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے میسرز مزگاؤں ڈاکس شپ بلڈرس لمیٹیڈ ممبئی نے بنایا ہے۔ چاروں بحری جہازوں کا نام ملک کے چاروں اطراف سے آنے والے بڑے شہروں وشاکھاپٹنم، مورموگاو، امپھال اور سورت کے نام پر رکھا گیا ہے۔

وشاکھاپٹنم کی کیل اکتوبر 2013 میں رکھی گئی تھی اور جہاز اپریل 2015 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ڈیزائن نے بڑی حد تک ہل کی شکل، پروپلشن مشینری، بہت سے پلیٹ فارم آلات اور بڑے ہتھیاروں اور سینسروں کو سیریز کی پیداوار سے فائدہ اٹھانے کے لئے کولکتہ کلاس کے طور پر برقرار رکھا ہے۔

163 میٹر طویل جنگی جہاز میں 7400 ٹن کا مکمل بوجھ اور زیادہ سے زیادہ رفتار 30 ناٹس ہے۔ پروجیکٹ کا مجموعی طور پر مقامی مواد تقریباً 75 فیصد ہے۔ ‘فلوٹ’ اور ‘موو’ کیٹیگریز میں بے شمار دیسی سازوسامان کے علاوہ ڈسٹرائر بھی بڑے دیسی ہتھیاروں کے ساتھ نصب ہے جن میں شامل ہیں: -

  1. درمیانی رینج کی سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (بی ای ایل، بنگلور)۔
  2. براہموس سطح سے سطح تک مار کرنے والے میزائل (براہموس ایرو اسپیس، نئی دہلی)۔
  3. دیسی ٹارپیڈو ٹیوب لانچرز (لارسن اینڈ ٹوبرو، ممبئی)۔
  4. آبدوز شکن دیسی راکٹ لانچرز (لارسن اینڈ ٹوبرو، ممبئی)۔
  5. 76 ملی میٹر سپر ریپڈ گن ماؤنٹ (بی ایچ ای ایل، ہری دوار)۔

وشاکھاپٹنم کی ڈیلیوری ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند اور بھارتی بحریہ کی طرف سے‘آتم نربھر بھارت’ کے لیے دی جانے والی تحریک کی تصدیق ہے۔ کووڈ چیلنجز کے باوجود ڈسٹرائر کی شمولیت بڑی تعداد میں اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو خراج تحسین ہے اور اس سے بحر ہند کے خطے میں ملک کی سمندری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

-----------------------

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 12381



(Release ID: 1768074) Visitor Counter : 159