قانون اور انصاف کی وزارت

جناب رجیجو نے دھارا میں قانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا افتتاح کیا


انصاف تک رسائی ہر ایک فرد کا حق ہے: کرن رجیجو

Posted On: 29 OCT 2021 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 اکتوبر 2021:

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر، کرن رجیجو نے استن مارگ (دھارا) میں ایک قانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس کیمپ کا اہتمام آج ضلع انتظامیہ سری نگر کے تعاون سے قومی قانونی خدمات اتھارٹی  کے تحت ضلع قانونی خدمات اتھارٹی سری نگر کے ذریعہ کیا گیا۔

جسٹس علی محمد ماگرے، جموں و کشمیر قانونی خدمات  اتھارٹی کے اگزیکیوٹیو چیئرمین اور قومی قانونی خدمات اتھارٹی کے اراکین اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت کافرض سماج کے مختلف طبقات کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی خدمات اتھارٹی اس سلسلے میں ایک قابل تعریف کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو انصاف دلانے کے لئے عدالتیں مسلسل کوششیں کر رہی ہیں تاکہ عام آدمی کو گھر کے دروازے پر انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہاکہ مقامی افراد کو پینے کا پانی، پانی کی نکاسی، سڑک، بجلی اور دیگر چیزوں جیسی بنیادی خدمات کا حق ہے اور کہا کہ حکومت ہند کے ذریعہ شروع کیا گیا آؤٹ ریچ پروگرام لوگوں کو ان کے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لئے براہِ راست رابطہ پیدا کرنے کے لئے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جموں و کشمیر کا ہر ایک فرد مستفید ہو اور اس تعلق سے متعدد پہل قدمیاں کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر باغبانی، صحت، آمدنی، زراعت، نوجوانوں کے لئے خدمات  اور کھیل و محنت کا محکمہ، جنگلات، اور ڈی ایل ایس اے سری نگر سمیت مختلف محکموں کے ذریعہ اسٹال قائم کیے گئے، جس میں ان سے متعلق محکموں کی مختلف فلاحی اسکیموں پر روشنی ڈالی گئی۔

کیمپ کے دوران مرکزی وزیر نے ہر ایک اسٹال کا معائنہ کیا اور ہر ایک محکمہ کی سرگرمیوں کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے سماجی فلاح و بہبود کے محکمے کے ذریعہ مستفیدین کو 15 وہیل چیئر، سماعت میں مددگار 15 آلات، 16 لوگوں کو شادی کے لئے تعاون دیا۔ باغبانی کے محکمے کے ذریعہ سبسڈی کی شرح پر ایک بورویل اور 50000 روپئے کے بقدر کھادی سازو سامان مستفیدین کو فراہم کیا۔ ریوینیو ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ 35 درج فہرست ذات اسناد اور 50 مستقل سکونت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔ محکمہ زراعت کے ذریعہ ٹریکٹر، ٹلر، بیج، مشروم اور تازی سبزیاں، نوجوانوں سے متعلق خدمات اور کھیل کود کے محکمہ کے ذریعہ درج رجسٹر کلبوں کو 20 کھیل کٹ، صناعوں کے 8 بچوں کو امداد فراہم کی گئی۔ دستکاری کے محکمہ کے ذریعہ درج رجسٹر مستفیدین کو 30 رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، دیہی ترقیات کے محکمہ کےذریعہ 50 نوکری کارڈس، محکمہ صحت کے ذریعہ 25 گولڈ کارڈ، کووِڈ۔19 کے بیس لائن ٹیسٹ اور ٹیکہ کاری اور ضلع قانونی خدمات اتھارٹی سری نگر کے ذریعہ 15 معالات میں قانونی امداد فراہم کی گئی۔

’’قبائلیوں کے لئے قانونی حقوق‘‘ کے موضوع پر ایک قانونی بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد بیداری سے اختیارکاری کی جانب ایک اصولی تبدیلی لانا تھا۔‘

کیمپ میں محمد اکرم چودھری، چیئرمین ڈی ایل ایس اے (پی ڈی جے) سری نگر، ایم کے شرما، رکن سکریٹری  جموں و کشمیر ایل ایس اے، جناب محمد اعجاز، ڈپٹی کمشنر، سری نگر، سندیپ چودھری، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، اچل سیٹھی، قانون سکریٹری، قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کا محکمہ، جناب نور محمد میر، ضلع قانونی خدمات اتھارٹی (ماتحت جج) سری نگر، کے سکریٹری موجود تھے۔ اس موقع پر محکموں کے تمام ڈائرکٹر س اور سکریٹیرئیل اسران ، پی آر آئی، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی، سرپنچ حضرات، پنچ، پینل وکلاء، پیرا لیگل رضاکار، اور ڈی ایل ایس اے سری نگر کے ملازمین اور بڑی تعداد میں مستفیدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

*****

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12354



(Release ID: 1767891) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi