وزارت سیاحت

جناب جی کشن ریڈی نے شعبہ سیاحت کو درپیش مختلف چیلنجوں اور خطے میں ہر ریاست کی ثقافت کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا


مرکزی وزیر سیاحت نے بنگلورو میں جنوبی خطے کے وزرائے سیاحت و ثقافت کی دو روزہ  کانفرنس میں شرکت کی

Posted On: 29 OCT 2021 8:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 29  اکتوبر             اہم  جھلکیاں

جنوبی خطوں  کے وزرائے سیاحت و ثقافت کی دو روزہ کانفرنس بنگلورو میں اختتام پذیر

مرکزی وزیر سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر)،  جناب جی کشن ریڈی نے بنگلورو، کرناٹک میں منعقدہ جنوبی خطہ کے سیاحت اور ثقافت کے وزراء کی کانفرنس کے دوسرے دن خطے  کی ثقافت کی وزارت سیاحت کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی۔ کانفرنس کا افتتاح 28 اکتوبر 2021 کو سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر) کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے سیاحت، جناب اجے بھٹ، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، پڈوچیری کے ریاستی وزراء برائے سیاحت و ثقافت ، مختلف مرکزی وزارتوں اور  ریاستی حکومتوں  اعلی حکام کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ ، میڈیا اور صنعت کے شراکت داروں نے شرکت کی۔ سیاحت کی وزارت خطے میں مجموعی طور پر سیاحت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تشہیر، مہارت کی ترقی وغیرہ پر مسلسل کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014RH7.jpg

دوسرے دن جناب جی کشن ریڈی نے اس شعبے کو درپیش مختلف چیلنجوں اور خطے میں ہر ریاست کی ثقافت کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے بعد وزارت سیاحت، وزارت جہاز رانی، وزارت ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، این ای جی ڈی سمیت مختلف وزارتوں کی جانب سے پریزنٹیشن دی گئیں تاکہ شرکاء کو مرکزی حکومت کے ذریعہ خطے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

حکومت آندھرا پردیش کے وزیربرائے سیاحت، تیلگو زبان و ثقافت، جناب ایم سری نواس راؤنے ریاست میں سیاحت کے مواقع پراظہار خیال کیا ۔

محترمہ ہرینی وینوگوپال، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف فاریسٹ، نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے قدرتی باغات ،  سیاحتی سفر ، سیاحت کی ترقی و انتظامات کے لیے بیچ بورڈوغیرہ کی پائیداریت کے  پہلو پر بات کی۔

وزارت سیاحت میں اقتصادی مشیر جناب گیان بھوشن نے جنوبی خطے میں صلاحیت سازی کے پروگراموں اور انسانی وسائل کی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M53R.jpg

وزارت سیاحت ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر ہندوستان کو ایک جامع منزل کے طور پر فروغ دیتی ہے جس میں جنوبی خطے کی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے شامل ہیں۔ اپریل 2020 سے، "دیکھو اپنا دیش مہم "کے تحت، وزارت سیاحت جنوبی خطہ کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے متعلق ویبینار سمیت مختلف سیاحتی مصنوعات  پر مخصوص ویبینار کا انعقاد کر رہی ہے ۔ خطے میں مختلف مقامات کے لیے ہوائی، ٹرین اور سڑک رابطے بہترین ہیں اور بہت سے لوگوں کے لیے یہ مطلوبہ مقامات ہیں۔ کانفرنس کے دوران ثقافتی ورثہ اور ثقافتی سیاحت کے اقدامات، ہنر مندی کے فروغ، جنوبی خطے میں  سیاحتی سفر کی صلاحیت وغیرہ پر بات چیت  کی گئی ۔

وزارت سیاحت نے سیاحت کے شعبے میں ہنر مندی کے فروغ کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے اور تربیت یافتہ اور پیشہ ور سیاحتی سہولت کاروں کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو کہ سیاحوں کو عالمی معیار کی خدمات فراہم کرنے ،گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں سیاحتی مقامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔  چونکہ گزشتہ چند مہینوں میں ملکی سیاحت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے اور سرحدیں جلد ہی بین الاقوامی سیاحوں کے لیے کھل جائیں گی، اس لیے سیاحوں کا اعتماد اور بھروسہ پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔ وزارت سیاحت اپنی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیموں مثلاً سودیش درشن (ایس ڈی) اور پرشاد (نیشنل مشن آن پلگریمیج ریجووینشن اینڈ اسپریچوئل ، ہیریٹج اوگمینٹشن ڈرائیو)کے تحت ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا کام کرتی ہے۔

وزارت سیاحت  کے ڈائرکٹر جنرل جناب گنجی کملا وردھن راؤ نے شکریہ کی تجویز پیش کی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12343



(Release ID: 1767874) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi