یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سول سروس (ابتدائی) امتحان، 2021 کے نتائج، اُن امیدواروں کے لیے جنہیں انڈین فاریسٹ سروس (مینس) امتحان، 2021 میں داخلہ کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے

Posted On: 29 OCT 2021 8:27PM by PIB Delhi

 

مورخہ 10 اکتوبر، 2021 کو منعقد سول سروس (ابتدائی) امتحان، 2021 کے ذریعے لیے گئے اسکریننگ ٹیسٹ کی بنیاد پر، درج ذیل رول نمبر والے امیدواروں نے انڈین فاریسٹ سروس (مینس) امتحان، 2021 میں داخلہ کے لیے اہلیت حاصل کر لی ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان کے ضابطوں کے مطابق، ان تمام امیدواروں کو انڈین فاریسٹ سروس (مینس) امتحان، 2021 کے لیے تفصیلی درخواست فارم-1 (ڈی اے ایف-1) میں دوبارہ درخواست کرنی ہوگی۔ ڈی اے ایف-1 کو بھرنے اور جمع کرنے کی تاریخوں اور اس سے متعلق اہم ہدایات کا اعلان، کمیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے وقت پر کیا جائے گا۔

امیدواروں کو یہ اطلاع بھی دی جاتی ہے کہ سول سروس (ابتدائی) امتحان، 2021 کے ذریعے لیے گئے اسکریننگ ٹیسٹ کے نمبر، کٹ آف نمبر اور جواب کی کنجی، انڈین فاریسٹ سروس امتحان، 2021 کے حتمی نتیجہ کا اعلان ہونے کے بعد ہی کمیشن کی ویب سائٹ https://upsconline.nic.in پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

پبلک سروس کمیشن کا سہولیاتی مرکز ہے، جو کمیشن کے احاطہ میں امتحان کے ہال کی عمارت کے پاس واقع ہے۔ امیدوار، درج بالا امتحان کے اپنے نتائج کے بارے میں کوئی بھی معلومات/وضاحت کمیشن کے مذکورہ سہولیاتی مرکز سے، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 23385271-011، 23098543-011 یا 23381125-011 پر کام کے تمام دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام کے 5.00 بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدوار، پبلک سروس کمیشن  کی ویب سائٹ https://upsconline.nic.in کے ذریعے بھی اپنے نتائج سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12349

 

 

 


(Release ID: 1767804) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi