زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے 21-2020 کے لئے باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا
ملک میں باغبانی کی ریکارڈ 331.05 ملین ٹن پیداوار
یہ کسان دوست پالیسیوں، کسانوں اور سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے: جناب تومر
Posted On:
29 OCT 2021 4:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29اکتوبر،2021۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے 21-2020 کے لئے مختلف باغبانی فصلوں کے رقبہ اور پیداوار کا (تیسرا پیشگی تخمینہ) جاری کیا ہے، جو ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر سرکاری ذرائع ایجنسیوں سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں حکومت کی کسان دوست پالیسیوں، کسانوں کی انتھک محنت اور سائنسدانوں کی تحقیق کی وجہ سے باغبانی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 21-2020 کا تخمینہ 331.05 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ 20-2019 کے مقابلے میں 10.6 ملین ٹن (3.3 فیصد) کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
.
کل باغبانی
|
2019-20
(فائنل)
|
2020-21
(تیسرا پیشگی تخمینہ)
|
رقبہ (ملین ہیکٹر میں)
|
26.48
|
27.59
|
|
پیداوار (ملین ٹن میں)
|
320.47
|
331.05
|
|
2020-21 کی جھلکیاں (تیسرا پیشگی تخمینہ)
2020-21 میں باغبانی کی کل پیداوار کا تخمینہ 331.05 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ 20-2019 میں حاصل کردہ پیداوار کے مقابلے میں تقریباً 10.6 ملین ٹن (3.3 فیصد) کا اضافہ ہے۔
پھلوں کی پیداوار کا تخمینہ 103.0 ملین ٹن ہے، جبکہ 20-2019 میں 102.1 ملین ٹن پیداوار ہوئی تھی۔
سبزیوں کی پیداوار کا تخمینہ 197.2 ملین ٹن ہے جبکہ گزشتہ سال کی پیداوار 188.3 ملین ٹن تھی جو کہ 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
پیاز کی پیداوار 20-2019 میں26.1 ملین ٹن کے مقابلے میں 26.8 ملین ٹن ہونے کی اطلاع ہے۔
آلو کی پیداوار 21-2020 میں 54.2 ملین ٹن ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ ہے، جو 20-2019 کے مقابلے میں 5.6 ملین ٹن زیادہ ہے۔
ٹماٹر کی پیداوار21.1 ملین ٹن ہونے کا امکان ہے، جبکہ 20-2019 میں 20.6 ملین ٹن پیداوار حاصل کی گئی تھی۔
20-2019 میں 0.73 ملین ٹن کے مقابلے 2020-21 میں 0.78 ملین ٹن خوشبودار اور دواؤں کی فصلوں کی پیداوار ہوئی اور اس میں 6.2 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
پلانٹیشن فصلوں کی پیداوار 20-2019 میں 16.1 ملین ٹن سے بڑھ کر 21-2020 میں 16.6 ملین ٹن ہو گئی ہے۔
مصالحوں کی پیداوار میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 20-2019 میں 10.1 ملین ٹن سے 21-2020 میں 10.7 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
2020-21 کے تیسرے پیشگی تخمینوں کے خلاصہ شیٹ کے لیے یہاں کلک کریں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12321
(Release ID: 1767769)
Visitor Counter : 223