قانون اور انصاف کی وزارت
ایس سی او رکن ممالک نے لوگوں میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں انسانوں کی تجارت کی بڑھتی ہوئی لعنت کی روک تھا م اور اس سے نمٹنے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کو منظوری دی
Posted On:
29 OCT 2021 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29 اکتوبر، 2021/ شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے رکن ملکوں کے پراسیکیوٹرز جنرل کی 19ویں میٹنگ کی میزبانی 29 اکتوبر 2021 کوبھارت کے سالیسٹر جنرل جناب تشار مہتا نے کی۔
اس سے پہلے، قانون اور انصاف کی وزارت کے قانونی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب انوپ کمار میہندی رتّا نے بھی 27 اور 28 اکتوبر 2021 کو ماہرین / افسروں کے گروپ کی میزبانی کی تھی۔ ماہرین کے گروپ نے عالمی پیمانے پر ملکوں کے مابین کیے جانے والے منظم جرائم کے اضافے کے معاملات پر بات چیت کی۔ گروپ نے خطے میں خاص طور پر خواتین اور بچوں کی انسانی تجارت سمیت سب سے زیادہ خطرناک بیں ملکی جرائم پر قابو پانے کی ایس سی او ملکوں کی کوششوں کے تازہ تجربات پر بھی بات چیت کی۔
اس 19 ویں میٹنگ میں خیرمقدمی خطبہ حکومت ہند کی قانون و انصاف کی وزارت کے قانون سکریٹری نے دیا۔ جس میں انہوں نے ایس سی او رکن ملکوں کی تاریخ کو اجاگر کیا اور انسانوں کی تجارت پر قابو پانے کی مربوط کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پراسی کیوٹر جنرل کے پروٹوکول اور دانشورانہ خطاب سے انسانوں کی تجارت کی رک تھام کے اقدامات اور پورے سماج کی حفاظت کو استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس سی او ممبر ملکوں کی سرگرمیوں اور تجربات سے انسانوں کی تجارت کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ان میٹنگوں کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔
بھارت کے سالیسٹر جنرل جناب تشار مہتا جمہوریہ قزاقستان کے پراسی کیوٹر جنرل جناب نور دولتوف جی ڈی ، پیپلز ریپبلک آف چائنا کے سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ جناب ژانگ جون ، جمہوری کرغز کے پہلے نائب پراسیکوٹر جنرل جناب مولدوکماتوف ابائی، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اٹارنی جنرل چودھری عامر رحمن ، روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل جناب کراسنوف آئی ڈی جمہوریہ تاجکستان کے پراسیکیوٹر جنرل جناب رحمن یوسف احمد زاد جمہوریہ ازبکستان کے پراسیکیوٹر جنرل جناب یلدا شیف این ٹی نے پراسیکیوٹر جنرل کی میٹنگ میں شرکت کی ۔ ایس سی او کے سکریٹری جنرل جناب وی آئی نورو اور ایس سی او کے انسداد دہشت گردی کے علاقائی ڈھانچے کے ڈائریکٹر ڈی ایف گیسوف نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
پروٹوکول کے عام نکات اس طرح ہیں :
- خاص طور پر خواتین اور بچوں کی تجارت کی بڑھتی ہوئی لعنت کی روک تھام اور اس سے نمٹنے میں تعاون کو مستحکم کرنا ۔
- خاص طور پر خواتین اور بچوں کی تجارت کی لعنت سے نمٹنے میں قومی قانون سازی سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کا سلسلہ جاری رکھنا۔
- انسانی تجارت کے متاثرین میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے تحفظ اور امداد فراہم کرنا ان پراسیکیوٹروں کی تربیت اور جدید ترین تربیت کے میدان میں ایس سی او رکن ملکوں کی تعلیمی (تربیتی) تنظیموں (اداروں) کے مابین تعاون کو فروغ دینا جن کے اختیارات میں خاص طور پر خواتین اوربچوں کی تجارت سے نمٹنا شامل ہے۔
- دو طرفہ اور کثیر ملکی سرگرمیاں انجام دینا جن میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خاص طور پر خواتین اور بچوں کی تجارت کے خطرے سے نمٹنا شامل ہے۔
- ایس سی او رکن ملکوں کے پراسیکیوٹر جنرل کے اس ممتاز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب تشار مہتا نے جو بھارت کے ایک دانشور سالیسٹر جنرل ہیں بھارتی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا جو اس نے بین ملکی منظم جرائم پر قابو پانے کے لیے کیے ہیں۔
انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے انسانوں کی تجارت کے مسئلے سے نمٹنے کے عزم کو دوہرایا۔
ایس سی او رکن ملکوں کے پراسیکیوٹر جنرل کی اگلی (20ویں ) میٹنگ 2022 میں جمہوریہ قزاقستان میں منعقد ہوگی۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12333
(Release ID: 1767768)
Visitor Counter : 154